اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
جس دھج سے کوئ مقتل میں گیا
وہ شان سلامت رہتی ہے 💔
صاحبزادہ محمد محبوب سلطان سابقہ وفاقی وزیر MNA NA 108 کا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس اور بلندی درجات کی دعا۔
#آیت_اللہ_خامنہ_ای_شہید#Khamenei
ترلائی میں مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔اس بزدلانہ کارروائی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔
#اسلام_آباد_دھماکہ
مصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام
شمع بزم ہدایت پہ لاکھوں سلام
جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند
اس دل افروز ساعت پہ لاکھوں سلام
تمام عاشقان مصطفیٰ ﷺ کو 1500سالہ جشن میلاد النبی ﷺ کی بہت بہت مبارک ہو۔
@PTIofficial@ImranKhanPTI
صاحبزادہ محمد محبوب سلطان MNA NA 108 نے عمران خان کے حکم پر تمام سٹینڈنگ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا -اورسپیکر قومی اسمبلی کو استعفیٰ بھیج دیا
@PTIofficial@ImranKhanPTI
کسان نے ادھار لےکر گندم اگائی گندم کا جو ریٹ @ImranKhanPTI کی حکومت میں تھا اب اسکا آدھا بھی نہیں مل رہا،اگلے سال کوئی کسان گندم کاشت نہیں کرے گا کیونکہ کسان کو جعلی رجیم نے تباہ کردیا ہے
کسان اس وقت شدید تکلیف میں ہے. اس کی خاطر آواز اٹھائیں اور اس کا ساتھ دیں
#Farmers#proud
حکومت کو چاہیے کہ کسان دوست پالیسیاں بنائے، سبسڈی دے، اور ان کے مسائل کو سنجیدگی سے سنے۔ اگر آج کسان کا ساتھ نہ دیا گیا تو کل ہماری معیشت، خوراک کا نظام اور معاشرتی توازن خطرے میں پڑ سکتا ہے۔آئیے! کسان کا ساتھ دیں، کیونکہ جب کسان خوشحال ہوگا، تب ہی ملک خوشحال ہوگا۔
اوپر سے موسمیاتی تبدیلیوں نے ایک اور طوفان برپا کر رکھا ہے۔ کبھی وقت سے پہلے بارشیں، کبھی خشک سالی، کبھی ژالہ باری اور طوفان — کسان کے لیے قدرتی حالات بھی غیر یقینی ہو چکے ہیں۔ ان تمام چیلنجز کے باوجود کسان آج بھی زمین سے جُڑے رہ کر ملک کو خوراک فراہم کر رہا ہے۔یہ لمحہ فکریہ ہے۔
#کسان: ریڑھ کی ہڈی، مگر بے سہارایہ وقت کسان کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔ کسان صرف زمین میں بیج نہیں بوتا، وہ قوم کی بقا، معیشت کی بنیاد، اور خوراک کی ضمانت بوتا ہے۔ ہمارا کسان ہمارے معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہے، لیکن آج وہی کسان بے یقینی، بے بسی اور مشکلات کے بھنور میں پھنس چکا ہے۔
اس وقت حکومتی پالیسیاں کسان کے خلاف دکھائی دیتی ہیں۔ کسان کے لیے زرعی اجناس کی قیمت کم جبکہ پیداوار پر آنے والی لاگت بڑھتی جا رہی ہے۔ کھاد، بیج، زرعی ادویات اور دیگر لوازمات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، جب کہ کسان کو اس کی محنت کا معقول معاوضہ نہیں ملتا۔
جھنگ سرگودھا روڈ پکے والا کے قریب ٹریفک حادثہ انتہائی افسوسناک ہےجس سے دل افسردہ ہےگہرے دکھ اور افسوس کے ساتھ متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا گوہوں کہ اللہ تعالیٰ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین۔
میرے بھائی خواجہ شیراز محمود MNA کو غیر آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کی پاداش ان کی رہائش گاہ ملتان سے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیااورمقامی پولیس کی جانب سے ان کے ڈیرہ تونسہ شریف پر توڑ پھوڑ ،ہم فسطائی حکومت کے غیر قانونی اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں
#ReleaseSherazMahmood
اور ڈیروں کی بجلی پچھلے ایک ہفتہ سے واپڈا کی جانب سے کاٹ دی گئی ہے جب کہ تمام واجبات بھی جمع ہے ان تمام اوچھے ہتھکنڈے کا ایک ہی مقصد صاحبزادگان کا اپنے چئیرمین عمران خان اور ان کے خوشحال ،خود مختار اور انصاف پسند پاکستان کے نظریہ سے وفا ہے۔
#ضروری_صرف_خان_کی_رہائی@PTIofficial
یہی ہے کار حکمراں، مفاد ہی کو پیار دو،
جھکے نہ سر کوئی تو پھر، قیامتیں گزار دو،
جو مانگتا ہے حق یہاں، اسے لہو کی دھار دو،
جو بک سکے خرید لو نہ بک سکے تو مار دو۔۔۔
جعلی حکومت کی جانب سے ظلم اور فسطایت کا ایک نیا باب رقم صاحبزادہ محبوب سلطان اور صاحبزادہ امیر سلطان کی رہائش گاہوں