پشاور: پاک افغان جرگہ، انجینئر شوکت اللہ خان کی 3 ماہ کی جنگ بندی کی تجویز
پاک افغان جرگہ کے دوران خیبر پختونخوا کے سابق گورنر شوکت اللہ خان نے فوری طور پر 3 ماہ کی پاک افغان جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ جرگہ اراکین مذاکرات کے ذریعے ممکنہ امن معاہدے پر کام کر سکیں
انہوں نے کہا کہ پشتون اپنے مسائل خود حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور مزید جنگ کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔ شوکت اللہ خان نے افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ہم نے افغان مہاجرین کا خیرمقدم کیا، مگر اب انہیں زبردستی واپس جانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
@shaukat_bjr@LalWazir19