Joe Root scored 150 and broke several records during his innings, but not a single Indian player shook his hand. India should learn sportsmanship from Pakistan. #ENGvIND#India#Pakistan
یہ بلوچستان ہے…جہاں بڑی بڑی گاڑیاں دور دراز ویرانوں میں آتی ہیں،بڑی پگڑیاں بندوقوں سے فیصلے سناتی ہیں،اور جرگے بیٹیوں کی قسمت کا اعلان آبادیوں سے دور، بیابانوں میں کرتے ہیں۔یہاں شیتل کو لایا گیا .ایک لڑکی، ایک بیٹی،محض اس لیے کہ اُس نے محبت کی،اپنی مرضی سے جینے کی خواہش کی۔جرم؟شادی میں اپنی پسند کا اظہار۔سزا؟موت . غیرت کے نام پر۔لیکن موت سے لمحے بھر پہلےشیتل نے ایک جملہ کہا،بلوچی میں، مضبوط لہجے میں:"صرف سُم ئنا اجازت اے نمے"(یعنی، صرف گولی مارنے کی اجازت ہے)نہ التجا کی، نہ رحم مانگا .بس عزت سے کہا کہ تذلیل کی اجازت نہیں،میں گولی کی منتظر ہوں،مگر بےحیائی کی ہر رسم سے انکار کرتی ہوں۔شیتل الگ ہٹ گئی .اپنی ہی لاش کے قدموں میں کھڑی ہو گئی۔وہ مر گئی،مگر اُن پگڑیوں، اُن بندوقوں، اُن روایات کو شکست دے گئی جو عورت کی مرضی سے ڈرتی ہیں۔تم سمجھتے ہو تم نے غیرت بچا لی؟نہیں .شیتل تمہارے جھوٹے وقار کو بےنقاب کر گئی۔محبت کو کبھی بندوق سے خاموش نہیں کرایا جا سکا،نہ آج، نہ کل، نہ کبھی۔