@Fayazchohanpk Meny apni zindagi me Fayyaz bhai ap jesa Insaan aaj tk ni dekha, allah o akbar. Ap wo thy jo pora shair parhty thy,
K sulah ho k jang ho imran khan k sang ho. 😂
سعد رضوی سے لاکھ اختلاف لیکن حق بات یہ ہے کہ وہ آخری وقت تک مذاکرات کی بات کرتا رہا۔ ریاست نے مذاکرات کے بجائے طاقت کے اندھے استعمال اور بے گناہوں کا خون بہانے کو ترجیح دی۔
مذاکرات نہ کرنے کا آرڈر کہاں سے آیا تھا؟؟؟
سعد رضوی نے حکومت کا چھٹا کھٹا کھول کے رکھ دیا۔
فلسطین ہم پر بازی لے گیا جن گولیوں سے ان کو مارا گیا وہ اسرائیلی اسلحہ تھا ہمیں جن سے مارا گیا وہ پاکستان اسلحہ ہے💔
ہم تحریک لبیک کے لانگ مارچ پر گولیاں چلانے کی اس لیے بھی مذمت کرتے ہیں،
کیونکہ سعد رضوی نے سب سے پہلے 26 نومبر کو تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر گولیاں چلانے کی مذمت کی تھی،
پاکستانیوں یاد رہے اس وقت جتنی جماعتیں حکومت میں ہیں وہ سب اس ظلم میں شریک ہیں۔
تحریکِ لبیک کے رہنماؤں اور ورکرز پر کریک ڈاؤن اور بیگناہ ورکرز کی شہادتوں پر پاکستان تحریکِ انصاف کا ردِعمل؛
پاکستان تحریک انصاف شدید ترین الفاظ میں مریدکے اور دیگر مقامات پر تحریکِ لبیک کے خلاف طاقت کے بےجا استعمال اور خون ریزی کی سخت مذمت کرتی ہے۔ یہ ایک قبیح، گھٹیا اور غیر انسانی عمل ہے، جسے کسی جمہوری معاشرے میں برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
عوام پر گولی چلانا صرف نفرت پیدا کر سکتی ہے، لیکن یہ کبھی بھی مسئلے کا حل نہیں بن سکتی۔
26 نومبر کو بھی یہی عمل اختیار کیا گیا اور حالیہ واقعات میں فائرنگ کے جو مناظر دیکھنے میں آئے ہیں، وہ نہایت افسوسناک اور دردناک ہیں۔
اگر احتجاج شروع ہونے سے پہلے مناسب مذاکرات کیے جاتے تو یقینأ اس مسئلے کا کوئی حل نکل آتا۔لیکن اس ملک میں پہلے جبری گمشدگیاں نارمل کی گئیں، پھر جعلی پولیس مقابلوں کو قابلِ تعریف بنا کر انعام دیے گئے — اور اب براہِ راست فائرنگ کو بطور نیا غیر تحریری اصول اپنایا جا رہا ہے۔ یہ سلسلہ ریاستی (احتساب کے نام پر بے رحمی) کا تسلسل ہے اور اس کی سنگینی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
مریدکے سے آنے والی تصویریں اور ویڈیوز انتہائی تشویشناک ہیں۔ جو مناظر سامنے آ رہے ہیں وہ کسی بھی شہری کے ساتھ کیے جانے والے ظلم کی انتہا ہیں۔
حکومت اور متعلقہ اداروں کو آمرانہ ذہنیت ترک کرنی چاہیے، طاقت کے اندھے استعمال سے نہ تو مسائل حل ہوں گے اور نہ ہی انصاف قائم رہے گا۔
ہم حکومت سے سختی سے مطالبات کرتے ہیں:
1. فوری طور پر زخمیوں کو طبی امداد اور شہداء کے اہلِ خانہ کو انصاف فراہم کیاجائے۔
2. ملزمان کی جلد از جلد، غیر جانبدار اور شفاف عدالتی تحقیق کروائی جائے اور جو بھی ملوث ہو، اسے سخت سزا دی جائے۔
3. گرفتار تمام کارکنان اور خواتین کو بلامشروط رہا کیا جائے اور لوٹی گئی اشیاء واپس کی جائیں۔
4. آئندہ کسی بھی پرامن احتجاج پر براہِ راست فائرنگ نہ کرنے کی واضح ضمانت دی جائے۔
5. تمام سیاسی مقدمات کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے اور بےگناہوں کے خلاف کارروائیاں بند کی جائیں۔
6. میڈیا پر پابندیوں اور سنسرشپ کا خاتمہ کیا جائے تاکہ حقائق عوام تک پہنچ سکیں۔
7. اگر ریاست خود شفافیت نہیں دکھا سکتی تو آزاد مبصرین اور انسانی حقوقی اداروں کو تحقیقات میں شامل کیا جائے۔
ہم یہ مطالبات بار بار دہرائیں گے کہ اقتدار وقتی ہوتا ہے، تاریخ یاد رکھتی ہے۔ ظلم کا راستہ کبھی قوم کو مستقل فائدہ نہیں دے سکتا۔ گولیاں مار کر آپ احتجاج ختم کر سکتے ہیں، مگر آپ تاریخ میں ظلم کے مرتکب کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔
تحریکِ انصاف اس ظالمانہ عمل کی پوری شدت سے مذمت کرتی ہے اور انصاف کے حصول، قانون کی حکمرانی اور شہری حقوق کے تحفظ تک پرامن اور آئینی طریقوں سے جاری کسی بھی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔
سینٹرل انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ
پاکستان تحریکِ انصاف
پاکستان تحریکِ انصاف کا سعد رضوی کی اہلیہ، کمسن بیٹی اور باپردہ خواتین کی گرفتاری پر رد عمل:
پاکستان تحریکِ انصاف تحریک لبیک کے سعد رضوی کی اہلیہ، کمسن بیٹی اور باپردہ خواتین کی گرفتاری کی مذمت کرتی ہے۔ یہ اقدام چادر اور چار دیواری کے تقدس کی کھلی پامالی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
کل اِسی ظلم کا نشانہ عمران خان صاحب کی اہلیہ، بہنیں اور تحریک انصاف کی خواتین اور کارکنان تھیں۔ حالانکہ جب پاکستان تحریکِ انصاف کی خواتین اور نوجوان بھیانک ریاستی تشدد کا شکار بنے تو کوئی ان کی حمایت میں کھڑا نا ہوا لیکن اس کے باوجود ہم کسی بھی پاکستانی شہری پر بیہمانہ تشدد اور چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کی مذمت کرتے ہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف ہر اس پاکستانی شہری کے ساتھ کھڑی ہے جو آئینی اور قانونی طور پر پرامن احتجاج کا حق رکھتا ہے۔
منجانب:
پاکستان تحریک انصاف
"پنجاب میں سوا 100 لوگ بارشوں سے جاں بحق ہو گئے اور مریم نواز اشتہارات میں کہہ رہی ہیں کہ زندگی نہ رکی ؟ اتنی تعداد میں ناگہانی اموات کو بھی تصویر لگا کر اپنی ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے؟ پنجاب میں 48 گھنٹوں کے دوران 70 افراد جبکہ مجموعی طور پر 123 افراد بارشوں کی وجہ سے لقمہ اجل بنے۔" اطہر کاظمی
ندیم افضل چن نے اخیر کردی 🚨
جو ن لیگ کا سلام بھی لیتا پبلک اس کو ووٹ نہیں دیتی اگر ہم نے ووٹ نہیں لیا تو اسکی وجہ ن لیگ ہے انکے ساتھ ملے لوگ ہمارے طرف دیکتھے بھی نہیں !!
بریکنگ نیوز :
پنجاب میں سراسر حکومتی غفلت کی وجہ سے بڑا سانحہ ہوا ہے, لیکن کوئی اس پر بات کرنے کو تیار نہیں
ایک ہی ہسپتال میں 20 بچے اپنی جان سے گئے ہیں 😢😢😢 💔 💔 💔