صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزماں سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے اہم ملاقات کی، جس میں صوبائی وزیر نے فلور ملز ایسوسی ��یشن کو عوامی مفاد میں آٹے کی قیمتیں کم رکھنے کی ہدایت کی۔ مخدوم محبوب الزماں نے کہا کہ عوام کو معیاری اور سستا آٹا فراہم کرنا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف انٹیلی جن�� بنیادوں پر کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔ سندھ حکومت کے پاس اس وقت 4 لاکھ 46 ہزار 947 میٹرک ٹن گندم کا محفوظ ذخیرہ موجود ہے، جبکہ ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔
سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) خیراتی مینڈیٹ والی جماعت ہے، اس کے منہ سے الیکشن اور ووٹوں کی باتیں اچھی نہیں لگتیں، میاں نواز شریف صاحب یہ بتائیں کہ ووٹ کو عزت کب دینی ہے؟
مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ نواز شریف صاحب، سیاست ہوتی رہے گی، سندھ اور کشمیر کی سرزمین و عوام کو طنز و مزاح کا موضوع مت بنائیں، سیاسی اختلاف اپنی جگہ، مگر کسی بھی صوبے، شہر یا علاقے کی تضحیک کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ سابق وزیر اعظم کا یہ رویہ نہ صرف غیر سنجیدہ بلکہ مضحکہ خیز بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیان نے لاکھوں پاکستانیوں، کشمیر اور سندھ کے عوام جذبات کو مجروح کیا ہے، کسی بھی شہر یا ضلع کا نام سیاسی تقریر میں مذاق یا تقابل کے انداز میں استعمال کرنا شعوری پسماندگی ہے، کشمیر پاکستان کی قومی جدوجہد کی علامت ہے ، سندھ کا ہر شہر بھی اتنا ہی محترم اور عزیز ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اگرچہ نواز شریف نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا کہ "تلخی نہیں ہونی چاہیے"، لیکن ان کے اپنے الفاظ ہی سیاسی تلخی اور غیر ضروری تقسیم کا باعث بن رہے ہیں، قومی رہنماؤں کو ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے جو مختلف علاقوں کے عوام میں احساسِ محرومی یا تفریق کو جنم دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں بلکہ قومی یکجہتی، باہمی احترام اور سنجیدہ سیاسی رویوں کا متقاضی ہے، سندھ اور کشمیر کے عوام اپنی سرزمین و شناخت پر فخر کرتے ہیں اور کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ انہیں سیاسی طنز کا نشانہ بنائے۔
ان ��ا کہنا تھا کہ جو سیاست تقسیم اور تمسخر پر مبنی ہو، وہ قومی مفاد کے بجائے سیاسی نقصان کا سبب بنتی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اسٹیوٹا و چیئرمین اسٹیوٹا جنید بلند نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل (PVTC) سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران سندھ اسٹیوٹا کے وفد کو PVTC کے آپریشنل فریم ورک، ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹمز، ڈیمانڈ ڈرِون ٹریننگ ماڈل، انڈسٹری پارٹنرشپس، جاب پلیسمنٹ میکانزم اور کوالٹی ایشورنس اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
چیئرمین اسٹیوٹا جنید بلند نے کہا کہ ایسے کامیاب ماڈلز اور بین الادارہ جاتی تعاون سے فنی و تکنیکی تعلیم کے شعبے کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر دونوں اداروں نے باہمی تعاون، تجربات کے تبادلے اور فنی تعلیم کے شعبے میں مشترکہ اقدامات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا
وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اسٹیوٹا و چیئرمین اسٹیوٹا جنید بلند کا کہنا تھا کہ یہ تعاون چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات کے مطابق فنی تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ سندھ برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی علی راشد کی ہواوے کے الیکس وانگ سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں سندھ میں ٹیکنالوجی کے فروغ، ڈیجیٹل تبدیلی، جدید ڈیجیٹل انف��اسٹرکچر اور باہمی تعاون کے مختلف مواقع پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر جدید ٹیکنالوجی، اختراع اور مؤثر شراکت داری کے ذریعے ڈیجیٹل سندھ کے وژن کو مزید آگے بڑھانے اور عوامی خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
Sindh Government Children Hospital, North Nazimabad, Karachi, is a modern 225-bed healthcare facility providing comprehensive pediatric healthcare services with advanced medical, surgical, emergency, neonatal, and critical care facilities. The hospital is dedicated to delivering specialized and quality healthcare services for children through advanced medical facilities and expert care.
Government of Sindh is committed to delivering quality healthcare for every child by strengthening healthcare infrastructure and ensuring accessible, reliable, and advanced medical services across the province.
وفاقی اردو یونیورسٹی کے وفد نے صوبائی وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے صوبائی وزیر کو وفاقی اردو یونیورسٹی کو درپیش انتظامی مسائل اور ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے و��د کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کو توجہ سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ یونیورسٹی کے مسائل کو متعلقہ اعلیٰ حکام تک پہنچانے اور ان کے حل کے لیے ممکنہ تعاون کریں گے۔
Sindh Government is launching the Pink EV Taxi Service, providing safe and comfortable transportation for women, promoting women’s empowerment, and promoting clean and green energy for sustainable mobility across Sindh.
This electric taxi service will provide transportation services to women passengers through women drivers, ensuring safe, reliable, and convenient travel while creating new opportunities for women across the province.
Sindh Government Children Hospital, North Nazimabad Karachi, is the second-largest children’s healthcare facility in the city, providing comprehensive and modern healthcare services for children.
With a capacity of 225 beds, the hospital provides OPD services to approximately 1,200 to 1,500 children daily. It offers a wide range of pediatric healthcare services, including Emergency Care, NICU, PICU, Medical, and Surgical Services. The hospital provides specialized care for critically ill children and newborns, while its Medical and Surgical Departments offer diagnosis, treatment, and management of various pediatric conditions, infections, and complex health issues.
The Government of Sindh remains committed to strengthening healthcare services and ensuring access to quality medical care for children across the province.
صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی نے چین کے ماڈرن بائیولوجی گروپ کے وفد کے اعزاز میں منعقدہ ظہرانے میں شرکت کی۔ اس موقع پر لائیو اسٹاک و فشریز ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ سندھ اور چینی فریق کے درمیان سندھ میں لائیو اسٹاک کے شعبے کی ترقی کے لیے طے پانے والے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر عملدرآمد ��ور اس سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
چینی وفد نے اپنے دورہ سندھ انسٹیٹیوٹ آف اینیمل ہیلتھ کراچی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ادارے کی کارکردگی، جدید سہولیات اور تکنیکی صلاحیتوں کو انتہائی متاثر کن اور قابلِ تعریف قرار دیا۔صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی نے محکمہ کی جانب سے مال مویشی پالنے والوں کو مفت فراہم کی جانے والی مختلف خدمات اور سہولیات کے حوالے سے وفد کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر سندھ میں لائیو اسٹاک کے شعبے کی ترقی، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور سندھ حکومت اور چین کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا
وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اسٹیوٹا و چیئرمین اسٹیوٹا جنید بلند نے پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (PSDF) کے ہیڈ آفس میں سی ای او احمد خان، ایڈیشنل سیکریٹری اسکلز ڈیپارٹمنٹ پنجاب منور علی اور PSDF کے سینئر حکام سے ملاقات کی۔
ملاقات میں فنی و تکنیکی تعلیم کے فروغ، اسکلز ڈویلپمنٹ، صنعت کی ضروریات سے ہم آہنگ تربیتی پروگرامز، روزگار کے مواقع میں اضافے اور دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ پر ت��صیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سندھ اسٹیوٹا کے وفد کو PSDF کے مختلف پروگرامز، جدید تربیتی ماڈلز، انڈسٹری پارٹنرشپس اور روزگار سے منسلک اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔
چیئرمین اسٹیوٹا جنید بلند نے کہا کہ ایسے اداروں کے ساتھ اشتراک نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے اور انہیں قومی و بین الاقوامی مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں اداروں نے اسکلز ڈویلپمنٹ، تجربات کے تبادلے اور مشترکہ اقدامات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
جنید بلند نے اس تعاون کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات کے مطابق نوجوانوں کو معیاری فنی تعلیم، جدید مہارتوں اور بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔
Mazar-e-Quaid deserves facts, not political optics.
Yes @MazharAbbasGEO sb ‼️maintenance and security challenges exist but so do concrete actions. Senate oversight, a Commissioner led implementation committee, Federal Sindh coordination, encroachment removal and plans to reopen public access are already underway.
Play your part in strengthening our national heritage through solutions, not selective narrative.
https://t.co/4V8c4YsJDP
Punjab’s sanitation workers under the Suthra Punjab programme reportedly worked from 2 a.m. to 9 p.m. during Eid, yet many say they waited two months for their salaries and their promised Eid bonus, forcing them onto the streets to demand wages they had already earned.
If those who clean our cities have to protest just to get paid, what does that say about governance?
#Punjab #SuthraPunjab
ترجمان سندھ حکومت سیدہ تحسین عابدی نے آج وزیراعلیٰ ہاؤس کمپلین سیل میں عوامی شکایات کی سماعت کرتے ہوئے مختلف اضلاع سے موصول ہونے والی درخواستوں، شکایات اور تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں اور اداروں سے فوری رابطہ کرکے عوامی مسائل کے بروقت اور مؤثر حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
تحسین عابدی نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کمپلین سیل حکومتِ سندھ کی عوام دوست پالیسیوں کا عملی مظہر ہے، جہاں شہریوں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جاتا ہے اور ان کے بروقت ازالے کے لیے فوری اقدامات کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایات کے مطابق عوامی شکایات کے فوری ازالے کو حکومت کی اولین ترجیح بنایا گیا ہے تاکہ شہریوں کو بلا تاخیر ریلیف فراہم کیا جا سکے اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
تحسین عابدی نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے عوام دوست وژن اور قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفۂ خدمت کی روشنی میں سندھ حکومت شفافیت، جوابدہی، عوامی خدمت اور بہترین طرزِ حکمرانی کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کلثوم بائی والیکا اسپتال میں رپورٹ ہونے والے ایچ آئی وی کیسز کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ محنت سعید غنی، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کلثوم بائی والیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کیسز پر زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ کو سیسی کے زیرِ انتظام کلثوم بائی والیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کیسز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایچ آئی وی متاثرہ بچوں کے لیے بلا تعطل علاج، ادویات اور طویل المدتی بحالی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایچ آئی وی متاثرہ بچوں اور ان کے خاندانوں کے علاج، فلاح اور بحالی کے لیے 2 ارب روپے کا اینڈومنٹ فنڈ قائم کر دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ جہاں بھی غفلت یا بدانتظامی ثابت ہوئی، وہاں مکمل احتساب کیا جائے گا۔ بچوں ہمارا مستقبل ہیں اور ان کی زندگیاں انتہائی قیمتی ہیں، طبی اصولوں میں کسی بھی کوتاہی پر قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی۔
An unusual end to the NATO summit where leaders received engraved revolvers with their names and live ammunition as gifts from President Erdoğan.
Beyond the surprise, the gesture raises questions about symbolism, diplomacy, and the message such gifts send at a time of growing global security challenges.
"معیاری فلمیں سندھ کی ثقافت، تاریخ، سیاحت اور سماجی اقدار کو دنیا کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کرتی ہیں۔"
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ہدایت دی کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا کے ذریعے سندھ حکومت کے فلمی منصوبوں کو عالمی سطح پر متعارف کرایا جائے۔
#SindhGovt
🎬 سندھ حکومت فلم اور تخلیقی صنعت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت فلم اوورسائیٹ بورڈ اجلاس میں فلمی منصوبوں، ڈیجیٹل ریلیز، او ٹی ٹی پلیٹ فارمز، عالمی ڈسٹری بیوشن اور ت��ہیری حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ #Sindh
#FilmIndustry
The Government of Sindh is set to launch exclusive bus routes under the Public-Private Partnership (PPP) model and a new route of the Peoples Bus Service from Larkana to Qambar.