تمام دوستوں، ساتھیوں اور عزیز و اقارب کو نیا سال 2025 کی آمد مبارک ہو، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ پاکستانیوں سمیت ساری مسلم امہ کے مسائل حل فرماے . آمین
شاہراہ دستور پر قائم پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کی عمارات کے درمیان آئین پاکستان کی بے توقیری ملک و ملت کیلئے انتہائی تشویشناک اور پریشان کن ہے۔ کون صحیح اور کون غلط ہے ہر کوئی اپنی پسند، سہولت اور ضرورت کے مطابق اختیارات کی تشریح کررہا ۔
گپ شپ ٹائم : زندگی چند رنگین خیالوں کے سوا کچھ بھی نہیں، ہر نئ شام کے بعد گہرے سایوں میں ڈوبتی راتیں، سڑک کنارے کسی چاے خانے کے سامنے وہی محفلیں، وہی دوست و احباب اور معمول کے مطابق ایک جیسی گفتگو، چاے کے انتظار میں کبھی سیاست، کبھی معیشت اور کبھی شاعری اور موسیقی جیسے موضوعات ۔۔