وزیراعلیٰ پنجاب کی ریڈ لائن خواتین ہیں لیکن پولیس موبائل وین میں سسکتی ہوئی بچوں سمیت خاتون کسی کو نظر کیوں نہیں آئی ،ایک ویڈیو سامنے آئی ہے
لاہور کی راوی روڈ پولیس پر سنگین الزامات!ایک نیک پولیس والےکادعویٰ ہے کہ خاتون اور معصوم بچوں کو تھانہ میں تشدد کیا جا رہا ہے،پولیس موبائل وین میں رات بھر گھمایا جاتا رہا، نہ کھانے کو کچھ ملا، نہ پینے کو پانی اور نہ ہی آنکھوں کو نیند نصیب ہوئی۔
بھوک سے بلکتے بچے، خوف سے سہمے ننھے چہرے اور بے بس ماں۔۔
آخر ان کا قصور کیا تھا؟باپ پر الزام تھا تو بچوں کو کس جرم کی سزا دی گئی؟
اب دیکھنا یہ ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ریڈ لائن خاتون پولیس موبائل وین سے باہر بھی آتی ہے یا انصاف تھانے کی چار دیواری میں ہی قید رہتا ہے؟
الزامات کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کا انتظار ہے۔