گزشتہ ایک ہفتے سے کوئٹہ میں درجنوں شہداء کی لاشیں احتجاجاً سڑک پر رکھی گئی ہیں۔ اس احتجاج میں شریک لاکھوں پشتونوں، بلوچوں اور دیگر لوگوں میں شاید پانچ افراد بھی ایسے نہ ملیں جن کے ذہن میں ریاستِ پاکستان کی تصویر ایک محافظ کی ہو۔ اس درجے کی بیگانگی شاید بنگالیوں میں بھی نہیں تھی۔
پشتونوں کے مسائل وہی ہیں جن کے لیے باچا خان، ولی خان اور اسفندیار ولی خان نے پوری زندگی جدوجہد کی۔ باچا خان نے پشتونوں کو ووٹ کا حق دلایا لیکن آج عوام سے یہی حق چھینا جا رہا ہے۔ 12، 13 کروڑ روپے دے کر لوگ اسمبلیوں کے رکن بن جاتے ہیں پی ٹی آئی کو صوبے میں تیسری مرتبہ اور وفاق میں ایک مرتبہ اقتدار دیا گیا، لیکن عوام کی حقیقی خدمت نہیں کی گئی کیونکہ وہ عوام کے حقیقی نمائندے نہیں۔ آج حکومتی نمائندے کھلے عام بیانات دے رہے ہیں کہ پشتون عوام کے ترقی، صحت اور تعلیم کے مسائل کے بجائے انہیں ایک قیدی کی فکر زیادہ ہے۔ یہ اسی ریاستی پالیسی کا نتیجہ ہے جہاں پنجاب میں دہشت گردی کے لیے کوئی گنجائش نہیں لیکن پختونخوا کے عوام کو بدامنی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ جس جماعت کو پورے پاکستان میں نامنظور کیا گیا اسے پختونخوا میں بار بار اقتدار دیا گیا۔
ایمل ولی خان
مرکزی صدر، عوامی نیشنل پارٹی
#ANP | #AimalWaliKhan
مولانا خانزیب اس وطن کی زبان تھے۔ انہوں نے ساری عمر پختونوں میں حقوق، وسائل اور اختیار کا پرچار کیا۔ گزشتہ روز عبدالرازق کو شہید کیا گیا، ہمیں پچھلے والوں کے قاتل کا نہ بتا سکے تو اس کا کیا بتائیں گے؟ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں، اپنی سرزمین کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ہم تشدد والے نہیں مگر میدان سے کہیں نہیں جائیں گے۔
میاں افتخار حسین
صدر اے این پی خیبر پختونخوا
#ANP | #RememberingMaulanaKhanzeb
⬛ باجوڑ میں اے این پی رہنما ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرازق کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا، یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔
⬛ عبدالرازق کی شہادت پر اے این پی کارکنوں کی جانب سے میت کے ہمراہ کیے گئے احتجاج پر ہم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں
⬛ عبدالرازق کی شہادت امن و امان کی بدترین صورتحال کا ثبوت ہے، صوبائی اور وفاقی حکومت دہشت گردی روکنے میں ناکام ہو چکی ہیں
⬛ مولانا خانزیب شہید کے قاتل ایک سال گزرنے کے باوجود آج تک آزاد گھوم رہے ہیں
⬛ اگر عبدالرازق شہید کے کیس میں بھی غفلت برتی گئی تو حالات مزید خراب ہوں گے
⬛ نیشنل ایکشن پلان موجود ہے مگر اس پر مؤثر عملدرآمد نہیں ہو رہا جس کے باعث دہشت گرد مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں
⬛ باجوڑ سمیت دیگر اضلاع میں پولیس، فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں کی موجودگی کے باوجود دہشت گردی کا خاتمہ نہ ہونا حکومتی ناکامی ہے
⬛ عوام نے قربانیاں دیں نقل مکانی برداشت کی مگر دہشت گردی کا خاتمہ نہ ہو سکا۔ ریاست اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے
⬛ عبدالرازق شہید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے
⬛ عوام کو مزید دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا
⬛ آخر ہمارے خطے میں پائیدار امن کب قائم ہوگا؟ کیا پشتون اسی طرح اپنے پیاروں کے جنازے اٹھاتے رہیں گے؟
⬛عوامی نیشنل پارٹی دہشت گردی کے مکمل خاتمے، پائیدار امن کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ تک اپنی جمہوری اور آئینی جدوجہد ہر سطح پر جاری رکھے گی
#ANP | #ANPPakhtunKhwa | #MianIftikharHussain