چارسدہ: شہدائے بابڑہ (12 اگست 1948) کی 78 ویں برسی، بابڑہ میں یادگار شہداء پر تقریب کا انعقاد،
عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین کی قیادت میں یادگار پر پھول چڑھائے گئے اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔
مرکزی نائب صدر ڈاکٹر نورجہان، صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، ترجمان ارسلان خان ناظم، جائنٹ سیکرٹریز حامد طوفان و مطیع اللہ مروت، رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ بی بی، ضلعی صدر شکیل بشیر خان عمرزئی، جنرل سیکرٹری شہزادالدین، صوبائی سالار اعلی خدائی خدمتگار آرگنائزیشن ڈاکٹر نویداللہ خان اور دیگر ذمہ داران سمیت کثیر تعداد میں پارٹی کارکنان اور خدائی خدمتگار آرگنائزيشن کے رضاکاروں نے شرکت کی۔
#BabarraMassacre1948
ایک بزرگ جو اس وقت بابڑہ سانحے کے چشم دید گواہ تھے۔ وہ پختونوں کے کربلا کو اس قدر افسوسناک انداز میں بیان کر رہے ہیں۔، جو انسان کو رونے پر مجبور کر دیتی ہے🩶🥲
نوٹ؛ جو پشتو نہیں سمجھتے ان کے لیے اس ویڈیو کے ساتھ اردو میں ترجمہ بھی ہے۔
#BabarraMassacre194
جس طرح کے صوبے یہ لوگ بنانا چاہتے ہیں یہ پاکستان کو مزيد کمزور کرنے کے مترادف ہوگا۔ ہم صوبائی خود مختاری اور تمام قومیتوں کیلئے حقوق چاہتے ہیں۔ پہلے سے موجود صوبوں کو ان کے آئینی اختیارات دیئے جائیں، جہاں تک اختیارات کی نچھلی سطح پر منتقلی کا تعلق ہے تو مقامی حکومتوں کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے۔
میاں افتخار حسین
صدر عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا
#BabarraMassacre1948
In the ideas of delimitation I want to float our historical idea also. ANP’s think tank,central cabinet,central working committee, central council meetings very soon and if approved by all, Then a movement. Who are with me in this process? Work on it and put it for discussion. All the Saraikis, Sindhis, Kashmiris, Baloch, Gilgitis and Pakhtuns wake up and stand for your nations.
خپله خاوره ـ- خپل اختيار
اگرچہ تحصیل غازی سے متعلق گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے، لیکن اصولی طور پر ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے۔ پختونخوا کی ایک تحصیل تو درکنار، اگر اس کی ایک ویلج کونسل کی آئینی حیثیت سے بھی غیر آئینی طریقے سے چھیڑ چھاڑ کی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، اور جو عناصر ایسے اقدامات کریں گے وہ پاکستان کی وحدت اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے اور پاکستان توڑنے کے ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکیں گے۔
پختونخوا کسی فرد، حکومت یا ادارے کی ذاتی جاگیر نہیں کہ اسے اپنی مرضی سے تقسیم کیا جائے۔ یہ ہزاروں برس سے پختونوں کی سرزمین، ان کی تاریخ، تہذیب اور شناخت کی امین ہے۔
اگر کوئی غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے سے پختونخوا کی جغرافیائی یا انتظامی حیثیت کو چھیڑنے کی کوشش کرے گا تو وہ صرف پختونوں کے حقوق پر حملہ نہیں کرے گا بلکہ پاکستان کی وفاقی روح، آئینی ڈھانچے اور قومی اتحاد کو بھی نقصان پہنچائے گا۔ اس کی تمام تر ذمہ داری ایسے اقدامات کرنے والوں پر عائد ہوگی۔
صوبوں اور نظام سے متعلق بیان کا مالک کون ہے؟ مالک نہیں دکھائی دے رہا، ایلچی نے بیان دیا ہےاور تاریخ ہے کہ ایلچیوں کو کشمکش پیدا کرنے کیلئے ہی رکھا جاتا ہے۔ جب مالک خود سامنے آکر بیان دے گا، تب ہم جواب دینگے۔ ایلچیوں کو جواب نہیں دیں گے۔
سینیٹر ایمل خان
@AimalWali 🔥
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہماری حکومت نے یونیورسٹیاں اور کالجز قائم کیے، مگر آج وہی تعلیمی ادارے حکومتی نااہلی کے باعث بحران کا شکار ہیں۔ مردان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال 10سال گزرنے کے باوجود نامکمل ہے، پختونخوا کے پہلے سرکاری چلڈرن ہسپتال کا منصوبہ آج بھی ادھورا پڑا ہے
صحافی: سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے؟
ایمل نے صحافی سے الٹا سوال کیا اور کہا: انکو بتا دیں کہ واپس آئیں۔ یہاں ہمارے لوگ مر رہے ہیں، اور آپ دوسروں کے دفاع میں لگے ہوئے ہیں۔ یہ جواب @AimalWali 🔥🔥
دفاعی معاہدے کرنے والوں سے کہیں کہ یہاں آ جائیں۔ یہاں دھماکے ہو رہے ہیں، لوگ مر رہے ہیں، طالبان نے آپ کی حکومتی رِٹ کو چیلنج کر دیا ہے۔ پاکستان کے تقریباً 75 فیصد علاقوں میں حکومت کی رِٹ نظر نہیں آتی۔ وزیرِ دفاع، وزیرِ داخلہ، فیلڈ مارشل اور وزیرِ اعظم کہاں ہیں؟ پہلے اپنے گھر کو سنبھالیں۔
ایمل ولی خان
مرکزی صدر، عوامی نیشنل پارٹی
#ANP | #AimalWaliKhan | #ANP4Peace
تین سالوں سے یہاں پختونخوا میں حکومت جلسے کس لئے کررہی ہے؟ تاریخ کے اوپر تاریخ دیئے جارہے ہیں، جس وقت انہوں نے جلسے کا اعلان کیا تھا میں نے اسی وقت کہا تھا کہ یہ صرف دھوکہ اور کھلواڑ ہے۔ ان کے صوبائی صدر جنید اکبر نے خود اعتراف کیا ہے کہ ان کے لوگ عمران خان کے نام پر اربوں کما رہے ہیں۔ انہوں نے صوبے کو تباہ کردیا ہے، ان کو گورننس کا مطلب تک نہیں معلوم ہے۔ یہ لوگ حکومت چلانے کے لائق ہی نہیں اور نہ ان حکومت چلانے کی سمجھ ہے۔ یہ لوگ صرف کرپشن کررہے ہیں۔ جب تک عوام اہلیت چانچے بنا فیصلے کرے گی ان کے ساتھ ایسے ہی ہوگا۔ اگر آپ صحیح معنوں میں پارلیمان کا اور پارلیمانی سسٹم کا اور جمہوریت کا اندازہ لگانا چاہتے ہیں تو عوامی نیشنل پارٹی سے بہتر پارٹی آپ کو کہیں نہیں ملے گی۔ پچھلے حکومتوں کو دیکھ لیں اور خود اندازہ لگائیں کہ کس حکومت کو جب موقع ملا تو انہوں نے سب سے زیادہ ڈیلیور کیا۔
ارباب عثمان خان
ایم پی اے، اے این پی خیبر پختونخوا
#ANP | #ANPPakhtunkhwa
مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نفاذ کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام لویہ جرگہ، صدر اے این پی خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین کا افتتاحی خطاب:
#ANPMalakandLoyaJirga | #ANP