#اردو_زبان#آدرش_کیفے_ایک_شہرِوفا#قومی_زبان
ہماری خیر ہے ہم عادتاً اکیلے ہیں
کوئی تمہارا طرف دار بھی نہیں آیا؟
سخن وروں نے قبائیں اتار دیں اس کی
وہ حسن جو سرِ بازار بھی نہیں آیا!!!!
نور افشاں ہُوا جب وہ بطحیٰ کا چاند
دیکھنے آئے سب ، رُوئے زیبا کا چاند
آسماں پر پڑا ماند دنیا کا چاند
جس سُہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند
اُس دل افروز ساعت پہ لاکھوں سلام
جشنِ عید میلاد النبیﷺ مبارک
اِک تِرے رخ کی روشنی چین ہے دو جہان کی
اِنس کا اُنس اُسی سے ہے جان کی وہ ہی جان ہے
وہ جو نہ تھے تو کچھ نہ تھا وہ جو نہ ہوں تو کچھ نہ ہو
جان ہیں وہ جہان کی ، جان ہے تو جہان ہے
ﷺﷺﷺﷺﷺﷺ