Asim Azhar and Merub Ali have officially ended their three-year engagement. Wishing them both healing and peace as they move forward separately. 💔 #AsimAzhar#MerubAli#instagram#peace#memories
الحمداللہ، یہ الفاظ جنگ کے اُن شوقین حضرات کے لئے ہیں، جنہیں امن قبول کرنے میں دشواری پیش آتی ہے۔ لہذا یہی قبول کیجے!
کہا تھا ہم نے! تم کو بتا کے ٹھوکیں گے!
سمے بتا کر، جگہ بتا کے ٹھوکیں گے!
کتنی بار کہا تھا، "کھجلی" مت کرنا!
اب ہم تم کو کھجا کھجا کے ٹھوکیں گے!
"اِک چٹکی سیندور کی قیمت" بھی سن لو!
تشریفیں تندور بنا کے ٹھوکیں گے!
اصلی جملہ،"ٹھوک بجا کے دیکھا کر"
لیکن ہم تو دیکھ بجا کے ٹھوکیں گے!
بے شک ہم مصروف ہیں اور محازوں پر!
تجھ کو تو ہم وقت بچا کے ٹھوکیں گے!
تم نے پہل کری ہے بِن بتلائے، پر!
ہم تو تم کو بتا بتا کے ٹھوکیں گے!
ایک ہی وار میں گر جاؤ؟ منظور نہیں!
ہم تو تم کو اٹھا اٹھا کے ٹھوکیں گے!
نسلیں یاد کریں گی! کسی نے ٹھوکا تھا!
لپک جھپک کر، گھما گھما کے ٹھوکیں گے!
رات کو پیٹھ پہ وار تمہاری فطرت ہے!
ہم تو دِن میں سامنے آ کے ٹھوکیں گے!
ہمری چُپ کر تُو ہمری "کمجوری" سمجھ!
تجھ کو یہی تصویر دکھا کے ٹھوکیں گے!
بھگو، بھگو کر ماریں؟ اتنا وقت نہیں!
ہم تو صاحب، بھگا بھگا کے ٹھوکیں گے!
ایسا ٹھوکیں گے کہ سمجھ نہ آوے گا!
ہنسا ہنسا کے، رُلا رُلا کے ٹھوکیں گے!
تم نے جس جس خواب میں ہم کو ٹھوکا تھا!
اُن سب کی تعبیر دِکھا کے ٹھوکیں گے!
ہم نے تو مرنا ہے، لیکن یاد رہے!
موت سے پہلے تجھ کو "ٹکا" کے ٹھوکیں گے!
ہم تو علی کے ماننے والے ہے یارو!
نعرہءِ تکبیر لگا کے ٹھوکیں گے!
علی سرمد
(یہاں لفظ "ٹھوکیں گے" سے مراد "مرمت" ہے)😒