خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے صحافی ثنااللہ خان سے آج صبح سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔
ان کی فیملی کے مطابق صبح کچھ نامعلوم افراد ان کے گھر آئے اور خود کو ان کا دوست ظاہر کیا۔ اس کے بعد سے ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔
ثناءاللہ خان مسلسل خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کی کوریج کر رہے تھے۔
#Admin
شطرنج کا بھنور
اصف زرداری بطور صدر نئے صوبوں کے قیام کے لئے ریفرنڈم کی سمری کی منظوری پر دستخط تو کر لینگے، لیکن کیا بطور پارٹی سربراہ اپنے ووٹرز سے صوبوں کے حق میں ووٹ ڈالنے کا حکم صادر فرمائے نگے؟ یہی وہ سوال ہے، جہاں پیپلز پارٹی کی کشتی بھنور میں پھنس جائے گی۔ کچھ اسطرح کے حالات مسلم لیگ ن کے بھی ہیں۔ دونوں اتحادی جماعتیں اسی کوشش میں ہے، کہ صوبوں کے قیام کا بال ایک دوسرے کے کورٹ میں پھینکنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ اصف زرداری جو سیاسی شطرنج کے بہت بڑے کھلاڑی ہیں، وہ بیک وقت کئی اپشنز پر کھیلنا چاہتے ہیں، لیکن اس دفعہ شطرنج کھیلنا قدرے مشکل لگ رہا ہے۔ وہ مقتدرہ کے اندر سے کچھ قوتوں کو ساتھ ملا کر وہی سے صوبوں کے قیام کو التواء میں رکھ کر وقت حاصل کرنے کی کوشش بھی کر سکتے ہیں۔ دوسرا وہ امریکہ کے اندر مختلف فرمز کی خدمات حاصل کرکے لابنگ سے امریکا کے ذریعے مقتدرہ پر پریشر ڈال کر اس معاملے سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، لیکن کیا یہ پورا کھیل کھلینا مقتدرہ کے نظر سے غائب رہ سکتا ہے؟ قطعاً نہیں۔
یہی وجہ ہے کہ کل محسن نقوی نے نواب شاہ جا کر اصف زرداری کو مقتدرہ کا واضح پیغام پہنچا دیا گیا، اگر بلاول بھٹو کے بیانات میں تبدیلی نہیں ائی اور پیپلز پارٹی نے اٹھائیسواں ترامیم پر اپنی حمایت کا یقین نہیں دلایا، تو کوئی دو رائے نہیں کہ قومی اسمبلی کا اگلا اجلاس بلانے سے پہلے سندھ میں زرداری صاحب کے دستخط سے گورنر راج نافذ کر دیا جائے۔ جس کے بعد نہ صرف کرپشن کے فائلز کھول دئے جائینگے، بلکہ عین ممکن ہے کہ ائینی عدالت سے صدر مملکت کو ستائیسویں ترامیم میں دی جانے والی تاحیات استشنی بھی ختم کر دی جائے، اور دو جماعتوں کے رکنیت کی وجہ سے بلاول بھٹو کو الیکشن کمیشن سے نااہل بھی کر دیا جائے۔ کیونکہ بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے چئیرمین ہیں، جسکا انتحابی نشان تلوار ہے، جبکہ الیکشن انہوں نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے نشان تیر پر لڑا ہے، جس میں اسکی نااہلی سو فیصد یقینی ہے۔
دوسری طرف اگر زرداری صاحب سندھ کی تقسیم پر متفق ہو جاتے ہیں، تو مستقبل قریب میں سندھ کے نہروں کا پانی تقسیم ہو جائے گا، جسکا سیاسی خمیازہ پیپلز پارٹی کو اٹھانا پڑے گا۔ اس لئے پیپلز پارٹی ایک ایسے بھنور میں پھنس چکی ہے کہ اگے کنواں پیچھے اگ ہے۔ اب اگر اصف زرداری اس بھنور میں اپنی کشتی کامیابی سے نکال لیتے ہیں، تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ سیاسی شطرنج کا سلطان ثابت ہو گا، لیکن انکے چانسسز بہت کم لگ رہے ہیں۔
لیکن سیاسی تجزیہ نگاروں کی نظر میں اصف زرداری مشکل فیصلہ کرنے کے موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں، امکان غالب ہے کہ بہت جلد پارٹی کے ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلا لیا جائے، اور متفقہ طور ہر کھل کر سندھ کی تقسیم مخالفت کا فیصلہ کر دیا جائے۔ جبکہ پنجاب، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں نئے صوبے کی حمایت کی جائے، جبکہ یہ ممکن ہے کہ ریفرنڈم میں عوامی رائے جاننے کی حمایت کرکے درپردہ ریفرنڈم کو ناکام کرنے کے لئے مقامی سطح پر کام کیا جائے۔ لیکن یہ بھی فیصلہ بھی اٹل ہے کہ ریفرنڈم سے پہلے ہی سندھ میں گورنر راج نافذ ہو جائے گا۔ جسکی بدولت پیپلزپارٹی کو کھل کر ریفرنڈم ناکام کرنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ انکے تمام ایم این ایز، ایم پی ایز پر اتنے کیسسز کھل جائے نگے، کہ یا تو روپوش ہو نگے، یا گرفتار۔ دوسری طرف ایم کیو ایم اور پیر پگاڑا کھل کر ریفرنڈم کی حمایت میں سامنے ا سکتے ہیں۔ لیکن مزید طول دینے کی بجائے ایک نقطے پر یہ تحریر ختم کر رہا ہوں کہ سندھ میں اٹھارہ سال سے برسر اقتدار پیپلزپارٹی کا سندھ پر حکومت کا سورج غروب ہونے کو پہنچ گیا۔
تحریر: ذیشان خٹک
حنا پرویز بٹ صاحبہ! اقتدار میں بیٹھ کر مخالف سیاسی جماعت کے بیانیے پر سوال اٹھانا آسان ہے، مگر اصل سوال یہ ہے کہ کیا کسی قیدی کو اپنے وکلا اور اہلِ خانہ سے ملاقات کے لیے بھی عدالتی احکامات کا سہارا لینا پڑنا چاہیے؟
اگر ملاقات عدالتی حکم کے تحت ہوئی تو یہ کوئی احسان نہیں بلکہ ایک قانونی حق کی تکمیل ہے۔ اسے ڈیل نہ کہنے پر اتنی وضاحتیں دینے کی ضرورت کیوں پیش آ رہی ہے؟
سیاسی مخالفین کو طعنے دینے کے بجائے بہتر ہوگا کہ حکومت آئین، قانون، بنیادی انسانی حقوق اور عدالتی احکامات کی بلاامتیاز پاسداری یقینی بنائے۔ اقتدار عارضی ہوتا ہے، لیکن اصول سب کے لیے یکساں ہونے چاہئیں۔
آج بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے، وزیراعظم شہباز شریف ہیں، لیکن عوام کی حالت دیکھیں۔ مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے، بجلی اور گیس کے بل ادا کرنا مشکل، روزگار کے مواقع محدود اور دو وقت کی روٹی کا حصول ایک چیلنج بن چکا ہے۔
اگر 2017 کے حالات کا حساب ہونا چاہیے تو آج کے حالات کا حساب کون دے گا؟
احتساب صرف سیاسی مخالفین کا نہیں، اقتدار میں رہنے والوں کی کارکردگی کا بھی ہونا چاہیے۔ عوام کو ماضی کے قصے نہیں، حال میں ریلیف اور مستقبل کی امید چاہیے۔
ایک شخص گزشتہ تین سال سے قید ہے، اس سے ملاقاتوں پر پابندیاں ہیں، عدالت نے ایک گھنٹے کی ملاقات کا حکم دیا، لیکن ملاقات تین گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ اب اس ملاقات کی اندرونی گفتگو بھی ذرائع کے حوالے سے میڈیا پر سامنے آ رہی ہے۔
عوام بھی بخوبی سمجھتے ہیں کہ ذرائع کون ہوتے ہیں، خبریں کہاں سے آتی ہیں اور بعض اوقات خبروں کے ذریعے کیا پیغام دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔
اس پوری صورتحال کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ عمران خان کے حوالے سے ذرائع کی بنیاد پر سامنے آنے والی خبروں میں بھی ان کے سیاسی عزم، ذہنی مضبوطی اور کھیل کے میدان سے سیکھی ہوئی صلاحیتوں کا ذکر ہو رہا ہے۔ یعنی جن حالات میں انہیں رکھا گیا ہے، ان حالات کے باوجود ان کے مؤقف اور سیاسی اثر و رسوخ کو نظرانداز کرنا ممکن نہیں ہو رہا۔
26 ترمیم، ستائیسویں آئینی ترمیم اور عدالتی نظام کے کردار پر اٹھنے والے سوالات نے پہلے ہی عوام کے ایک بڑے طبقے میں اداروں اور عدالتی فیصلوں کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا کیے ہیں۔ ایسے ماحول میں عمران خان کی مسلسل سیاسی موجودگی ایک الگ حقیقت ہے۔
میرے نزدیک اصل سوال یہ نہیں کہ عمران خان جیل میں ہیں یا باہر، بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ تین سال کی قید، سیاسی مشکلات اور پابندیوں کے باوجود ان کی سیاسی جماعت اور ان کے ووٹرز کی وابستگی کیوں برقرار ہے؟
یہ کوئی کراچی تک محدود ایم کیو ایم کی سیاست نہیں کہ کسی ایک شہر یا مخصوص علاقے تک اثر و رسوخ ہو۔ پاکستان تحریک انصاف ایک ملک گیر سیاسی جماعت ہے۔ عمران خان خود انتخابی میدان میں ہوں یا کسی دوسرے شخص کو آگے کریں، ان کی سیاسی حمایت انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے یا اس کی سیاسی قوت کو مکمل طور پر ختم سمجھنے والے شاید زمینی حقائق کا درست اندازہ نہیں لگا رہے۔
میری صحافتی رائے میں پاکستان تحریک انصاف کو سیاسی طور پر ختم کرنا صرف مشکل نہیں بلکہ موجودہ حالات میں تقریباً ناممکن دکھائی دیتا ہے۔ سیاسی جماعتیں پابندیوں اور مشکلات سے کمزور ضرور ہو سکتی ہیں، لیکن جب ان کے ساتھ ایک بڑی عوامی حمایت موجود ہو تو انہیں محض انتظامی یا قانونی اقدامات سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔
*صوابی: منصوری پولیس چوکی قریب دوران گشت پولیس پر فائرنگ*
صوابی: فائرنگ کے واقعے میں دو پولیس اہلکار شہید ایک زخمی، ترجمان
صوابی: جانبحق اور زخمی پولیس اہلکار کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا، ترجمان
صوابی: زخمی اہلکار کو شعبہ ایمرجنسی میں تمام طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، ترجمان
صوابی: زخمی اہلکار کا نام محمد شاہد ہے، ترجمان
صوابی: شہید اہلکاروں کے نام نام ولید اور اور ذوالفقار ہے، ترجمان
صوابی: ڈی پی او صوابی اس وقت باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں موجود ہے، ترجمان
صوابی: ہسپتال ڈائریکٹر اور ایسوسی ایٹ میڈیکل ڈائریکٹر زخمی اہلکار کے علاج کی نگرانی کر رہے ہیں، ترجمان
*صوابی: منصوری پولیس چوکی پر حملہ*
صوابی: فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا، ترجمان
صوابی: زخمی پولیس اہلکار کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا، ترجمان
صوابی: زخمی اہلکار کو شعبہ ایمرجنسی میں تمام طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، ترجمان
صوابی: زخمی اہلکار کا نام ولید (اے ایس آئی) ہے، ترجمان
صوابی: شہید اہلکار کا نام محمد شاہد (ایل ایچ سی) ہے، ترجمان
صوابی: ہسپتال ڈائریکٹر اور ایسوسی ایٹ میڈیکل ڈائریکٹر زخمی اہلکار کے علاج کی نگرانی کر رہے ہیں، ترجمان
اسلام آباد سے نیشنل میڈیا اور مخصوص ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے وابستہ صحافی زرائع کے مطابق گزشتہ تین دنوں سے وزیراعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا میں موجود ہیں۔ انہیں معدنیات، مائننگ اور سونے کی مبینہ چوری سے متعلق مختلف رپورٹس فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان رپورٹس پر وی لاگز بنائے جا رہے ہیں اور مختلف پوڈکاسٹس میں مباحثے بھی ہو رہے ہیں۔
معدنی وسائل پر رپورٹنگ زور دی جا رہی ہے ضرور ہونی چاہیے۔ مائننگ مافیا، سونے کی مبینہ چوری اور قومی وسائل کی لوٹ مار کو بے نقاب کرنا صحافت کی ذمہ داری ہے۔
لیکن چند سوالات ہیں جن پر ان صحافیوں کی توجہ کیوں نہیں؟
خیبر پختونخوا میں جس سیاسی جماعت نے انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے اور صوبائی اسمبلی میں اکثریت حاصل کی، اس کی منتخب حکومت کو 11 اکتوبر کو ایمرجنسی اور گورنر راج کے ذریعے غیر فعال کر دیا گیا۔ وفاقی حکومت نے اس فیصلے کا جواز دہشت گردی اور امن و امان کی صورتحال کو بنایا۔
سوال یہ ہے کہ اگر دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں تو گورنر راج کے دوران صوبے میں تجاوزات کے خلاف آپریشنز اور دیگر انتظامی سرگرمیوں کو ترجیح کیوں دی جا رہی ہے؟ دہشت گردی کے خلاف عملی پیش رفت کیا ہوئی؟
اس وقت صوبائی اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی کی حراست اور ان کے حوالے سے اٹھائے گئے سوالات پر کتنے صحافی بات کر رہے ہیں؟ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بھی حراست میں ہیں۔ متعدد منتخب صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی کی گرفتاریوں، گھروں پر چھاپوں اور مبینہ طور پر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
یہاں تک کہ منتخب نمائندوں کو گھروں سے اٹھائے جانے اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے کے الزامات بھی موجود ہیں۔ ان واقعات پر آزادانہ تحقیقات اور صحافتی سوالات کہاں ہیں؟
دوسری طرف تین ایم پی او کے تحت سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں، پشاور ہائی کورٹ کے رہائی کے احکامات اور پھر وفاقی آئینی عدالت کے عبوری حکم کے بعد عدالتی کارروائیوں پر پیدا ہونے والی صورتحال بھی ایک اہم آئینی اور قانونی بحث ہے۔
میرا سوال ان صحافیوں سے ہے جو آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں بیٹھ کر معدنیات، مائننگ اور سونے کی چوری پر رپورٹس لے رہے ہیں:
کیا خیبر پختونخوا کے عوام کے بنیادی حقوق، منتخب حکومت کی معطلی، وزیراعلیٰ اور اسپیکر کی حراست، منتخب وزرا اور ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائیاں، تین ایم پی او کے تحت گرفتاریاں اور عدالتی اختیارات بھی آپ کی صحافتی دلچسپی کا حصہ نہیں؟
کیا آپ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں یہ سوالات بھی اٹھائے ہیں؟
کیا آپ نے پوچھا ہے کہ جن لوگوں کو دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کا جواز بنا کر منتخب حکومت سے محروم کیا گیا، ان کے صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اب تک کیا عملی اقدامات کیے گئے ہیں؟
اور سب سے اہم سوال:
کیا صحافت کا کام صرف حکومت کی فراہم کردہ دستاویزات پر وی لاگز اور پوڈکاسٹ بنانا ہے یا حکومت سے وہ سوالات پوچھنا بھی ہے جن کے جواب عوام جاننا چاہتے ہیں؟
معدنیات پر ضرور بات کریں، سونے کی چوری پر ضرور بات کریں، مائننگ مافیا کو بھی بے نقاب کریں، لیکن خیبر پختونخوا کے عوام کے آئینی، سیاسی اور بنیادی حقوق کو نظرانداز نہ کریں۔
#پشاور #کےپی
اینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کی تفتیش میں پیشرفت
پولیس ملزم احسن کو پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے لاہور لے کر روانہ ہوگئی۔
پولیس نے ربیعہ احسن کے تین موبائل فونز کا بھی فرانزک کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق میاں بیوی کی چیٹ میں کسی قسم کا تنازع سامنے نہیں آیا۔
یہ ہے ہمارے نیشنل میڈیا کا معیار! قومی ٹی وی چینل پر بیٹھے اینکر کو گِدھ اور گدے کے لفظ میں فرق تک معلوم نہیں۔ اردو زبان کے بنیادی الفاظ کی ادائیگی تک درست نہیں، مگر قومی اسکرین پر بیٹھ کر صحافت کر رہے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ کیا میڈیا میں میرٹ، قابلیت اور پیشہ ورانہ اہلیت کی کوئی اہمیت باقی رہ گئی ہے؟ سفارش کے ذریعے اہل اور تربیت یافتہ لوگوں کو پیچھے چھوڑنے کا نتیجہ یہی نکلتا ہے۔
#میڈیا
#بریکنگ#نیوز
سینیٹر طلحہ محمود کا بیان
مفتی محمود سینٹر پشاور میں غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا تھا، آج کی کارروائی ضروری تھی، یہ اقدامات بہت پہلے ہو جانے چاہئیں تھے۔
کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں، ہر کسی کو قانون کی گرفت میں آنا ہوگا۔
#افغان مہاجرین اور دہشت گردوں کو پناہ دینے کا معاملہ اس سے کہیں زیادہ سنگین ہے، میری یہ بات یاد رکھیں۔
اس معاملے میں مولانا صاحب نااہل بھی ہو سکتے ہیں۔ طلحہ محمود کا اہم بیان
کچھ راستوں کی منزلیں بڑی حسین اور جنت نماہوتی ہیں مگر یہ راستہ جنگلات کو جہنم بنانے کیلئے بنایا جاتا ہے ، یہ تصویر تو کے پی کے کی ہے مگر ہماری ریاست میں آج کل کہاں کہاں کیا کیا ایسا چل رہا ہے اس پہ نظر رکھئیے گا ، کیونکہ عوام کا رجحان آج کل ایکشن کمیٹی اور ریاستی جبر کی طرف ہے ، تو لٹیرے اپنی وارداتوں میں مگن ہوں گے
قدرت کے بنائے نظام سے کھلواڑ کرنے نکلا تھا، مگر قدرت نے چند لمحوں میں اسے اس کے نتائج دکھا دیے!
پتھر گرانے کی کوشش میں خود ایک بڑے حادثے سے بال بال بچا۔ قدرت کے نظام سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑ سکتی ہے!
#بریکنگ#نیوز
وادی آلائی، ضلع #بٹگرام کے مقامی لوگوں کی ملک بھر کے صحافیوں، بالخصوص پنجاب کے تحقیقاتی صحافیوں سے اپیل ہے کہ وہ شمشیر کے جنگلات میں پہنچیں، خود حقائق کا مشاہدہ کریں اور جنگلات کی تباہی کی اصل صورتحال دنیا کے سامنے لائیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نہ کسی پر الزام لگانا ہے، نہ کسی کا نام لینا ہے، نہ کسی سے ڈرنا ہے اور نہ کسی دباؤ یا مفاد کے تحت خاموش رہنا ہے۔ مقصد صرف جنگلات کا تحفظ اور سچ کو سامنے لانا ہے۔
عمران خان کی شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقلی سے متعلق درخواستوں پر جلد سماعت کی استدعا
سپریم کورٹ میں عمران خان کی میڈیکل پٹیشن اور توہینِ عدالت کی درخواستوں پر ارلی ہیرنگ درخواستیں دائر
وکیل خالد یوسف کی جانب سے جلد سماعت کے لیے درخواستیں دائر کی گئیں
عمران خان کی میڈیکل پٹیشن اور توہینِ عدالت کی درخواستیں 16 نومبر سے شروع ہونے والے ہفتے میں مقرر کرنے کی استدعا
سپریم کورٹ نے 18 اگست کو عمران خان کو دو روز میں شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، وکیل خالد یوسف
عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل نہیں کیا گیا، وکیل خالد یوسف کا مؤقف
عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی
توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت مقرر نہ ہونے کے باعث ارلی ہیرنگ کی درخواستیں دائر کی گئیں
@KhalidYChaudry
صوابی میں ڈی پی او آفس اور لائسنس آفس کے سامنے فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، دو افراد جاں بحق
ضلع صوابی میں آج ایک افسوسناک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں ڈی پی او صوابی آفس اور ڈرائیونگ لائسنس آفس کے سامنے عبدالأکبر خان کی موٹرکار پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ عبدالأکبر خان کا تعلق کلابٹ سے بتایا جاتا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو ملازمین زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم افسوسناک خبر یہ ہے کہ دونوں زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے گڈوڈ آباد لار میں نیشنل بینک کے قریب فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق درجنوں افراد زخمی جبکہ 7 سے 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔
خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے گڈوڈ آباد لار میں نیشنل بینک کے قریب فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق درجنوں افراد زخمی جبکہ 7 سے 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔