زولفقار علی بھٹو کے داماد,شہید رانی کے شوہر اور سندھی قوم پرست حاکم علی زرداری کے بیٹے سے یہ توقع رکھنا کی وہ سندھ کی تقسیم پر رضامند ہو جائیں گے؟ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ایسا سوچنے والے,,
پروفیسر اکرم میرانی کا تجزیہ
@RShahzaddk System Kam nhi Kar Raha to plz system SE KO kaho Jan shore Ewan ki . HM Sindhi Sindh KO kabi takseem nhi ho e denge chahe hm sab KO mardalo
پاکستان کی کامیابیوں کا کریڈٹ پوری قوم اور ریاستِ پاکستان کو ملنا چاہیے، نہ کہ سیاسی مقاصد کے لیے مسلح افواج کو سیاسی بیانیے میں گھسیٹا جائے۔ نئے صوبوں کا قیام آئین کے مطابق متعلقہ صوبائی اسمبلی کی دو تہائی اکثریت کے بغیر ممکن نہیں، اس لیے آئینی طریقۂ کار سے ہٹ کر کوئی تجویز پیش نہیں کی جا سکتی۔
محسن نقوی نے سیاسی قیادت کو بدنام کرنے اور غیر ضروری تنازعات پیدا کرنے کی کوشش کی، جبکہ عوام ایسے تمام ہتھکنڈوں اور سازشوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔ تاریخ گواہ ہے، جب بھی عوام نے آواز بلند کی، وہ ہر آمر کے خلاف کھڑے ہوئے، اور آئندہ بھی جمہوریت، آئین اور عوامی حقِ حکمرانی کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
صوبائی صدر سندھ پی پی پی نثار کھوڑو
@NisarKhuhro_PPP
محسن نقوی اس قوم کو بتا رہے ہیں کہ سسٹم بدلنا ہو گا۔ مسئلہ یہ نہیں کہ وہ کون ہیں یہ کہنے والے کیوں کہ یہ تو قریب پورا ملک جانتا ہے کہ وہ عسکری آشیرباد سے کابینہ کا حصہ ہیں۔
اصل سوال یہ ہے کہ فوجی آشیرباد کا سلسلہ کب تک چلتا رہے گا؟ کب تک اس ملک کو جرنیلوں کے رحم و کرم پر رکھنا ہے؟ کب تک عوامی رائے کے بجائے جی ایچ کیو کی آشیرباد سے بے اختیار اقتدار تک پہنچنا ہے؟
آپ کمپنی کے آدمی ہیں یا ریاست کے؟
محسن نقالی کو بتائیں کہ ان کا ممدوح نظام اس ملک میں کئی بار مسلط ہو چکا اور تنیجہ یہ ہے کہ پچیس کروڑ کا یہ ملک ایک غریب اور غیر فاعل بالکل تقریباً ناکام ریاست میں تبدیل ہو چکا ہے۔
اس ملک کا ایک آئین ہے۔ اس آئین پر کیوں نہیں چلتے؟ اور نہیں چلتے تو اس آئین کو توڑ کر مارشل لا کیوں نہیں لگاتے کہ اس ملک کی گلیوں، چوکوں اور چوراہوں پر قوم آپ کو بتا سکے کہ آئین کے بغیر ملک کیسا ہوتا ہے؟