بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
رَّبِّ ارۡحَمۡہُمَا کَمَا رَبَّیٰنِیۡ صَغِیۡرًا
(ﷲ کے حضور) عرض کرتے رہو:
"اے میرے رب! (میرے) ان دونوں (والدین ) پر رحم فرما جیسا کہ انہوں نے بچپن میں مجھے (رحمت و شفقت سے) پالا تھا۔"
مقتولہ حنا جاوید کے اہلخانہ انصاف کے حصول کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں۔ @MaryamNSharif نے 24 اکتوبر کو اہلخانہ سے ملاقات کا اعلان کیا تھا، آج 13 نومبر ہے۔
شہباز شریف فرماتے ہیں کہ پاکستان کی معیشت 2075 میں بہتر مقام پر پہنچے گی
یعنی ہماری زندگیوں کے بعد ہی ،
اب ٹھیک کام کیا ہے کہ ایسی تاریخ دو جو کم 13 کروڑ پاکستانیوں کی زندگی میں آنی ہی نہ ہو 😂
پختون خوا میں ’جیالا راج‘ کے بعد فیصل کریم کنڈی نے کہا تھا اب وفاق اور صوبہ ایک پیج پر ہیں، حالات یہ ہیں ہے کہ پنجاب سے آٹے کی سپلائی بند ہے، پشاور میں 20 کلو کا تھیلا 3500 روپے کا ہو گیا ہے۔ سرد موسم میں بھی پشاور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 12 گھنٹے تک ہے
راولپنڈی پولیس اہلکاروں پر شہری کے سنگین الزامات، سی پی او اور ایس پی راول سے رجوع کے باوجود کارروائی نہ ہونے پر شہری نے مبینہ اہلکاروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست عدالت میں دائر کر دی متاثرہ شخص کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی مدد کی اپیل
میرپورخاص میں سینئر صحافی بختیار شاہ پر اوباش نوجوانوں نے حملہ کرکے انکو زخمی کردیا۔ صحافی پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سندھ کے صحافتی حلقوں نے صحافی پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعے میں ملوث افراد کو فوری حراست میں لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
بریکنگ نیوز، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 26 نومبر تک معطل کر دیا، بلدیاتی انتخابات کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست قابل سماعت قرار دے دیں
حاجی مانڑو کے ایم این اے مبارک زیب کے حوالے سے اہم بیانات:
حاجی مانڑو کے مطابق، ایم این اے مبارک زیب کہتے ہیں کہ میرے پاس پاور ہے، آپ میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ لیکن آج آپ کے پاس پاور ہے، جب یہ پاور ختم ہو جائے گی تو پھر آپ کہاں جائیں گے؟
حاجی مانڑو کا مزید کہنا تھا کہ اول سے آخر تک ایم این اے مبارک زیب جو کچھ بھی کماتے ہیں، اس میں ہم چچاگان برابر کے شریک ہیں۔
جرگے کے کہنے پر ہم نے اپنا دھرنا ختم کیا تھا، مجھے اقوامِ باجوڑ نے اعتماد دیا ہے اور اب میں پوری قوم کو ساتھ لے کر ایم این اے مبارک زیب کے گھر کے سامنے دھرنا دوں گا۔
حاجی مانڑو چچا ایم این اے مبارک زیب کا مؤقف
علی کبھی کوئی فرمائش نہیں کرتا۔ کہتا ہے جیل کا کھانا اتنا بھی برا نہیں۔ جب میں اصرار کرتی ہوں کہ کچھ تو بتاؤ، تو بس کبھی کبھار انسٹنٹ نوڈلز یا چپس نِمکو کا کہہ دیتا ہے یا کبھی کپڑوں کا۔
سوچتی ہوں ایک نوجوان کی زندگی سے دس سال چھین لیے گئے ہیں اور اس کی خواہشیں آج بھی چند پیکٹ نوڈلز اور چپس تک محدود ہیں۔
فوجی عدالت نے اسے دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔
کبھی کبھی اس کی سادگی دل توڑ دیتی ہے۔
نہ کوئی بڑی فرمائش، نہ کوئی شکوہ، نہ کوئی مطالبہ۔
بس ایک ملاقات جس کا وہ ہفتے بھر انتظار کرتا ہے۔
اس ملک میں تبدیلی مانگنے کی قیمت کتنی بھاری ہے۔
دس سال! علی کی زندگی کے دس قیمتی سال!
#ہمیں_اپیل_کا_حق_دو
#خاموش_صدائیں
#khamosh_sadayen
اسلام آباد ہائیکورٹ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات رکوانے کی درخواست پر فیصلہ جاری، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول آیندہ سماعت تک معطل کر دیا، جسٹس عمیر مجید ملک نے سماعت تحریری حکمنامہ جاری کردیا، الیکشن رکوانے اور شیڈول معطل کرنے کی درخواستیں قابل سماعت قرار، عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو26 نومبر کیلئے نوٹس جاری کردیے.
چوہدری اویس یونس ایڈووکیٹ کے والد صاحب کا چند دن پہلے انتقال ہوا ہے ، ان کی والدہ عدت میں ہیں ، ان کے گھر کی چادر چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا ، ان کے گھر کی خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی
الفاظ نہیں مل رہے کہ کن الفاظ میں مذمت کی جائے ؟
ہر روز ایک ایسا واقعہ ہوتا ہے جو پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا ہوتا @ChaudhaaryAwais
فیصل ملک ایڈووکیٹ سے سنئیے یہ شرمناک تفصیلات
بیرسٹر اسد رحیم خان کا کہنا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے نام واقعی بے مثال کامیابیاں ہیں، کیونکہ اس نے ایک پوری ہائیکورٹ کو اپنے رِٹ دائرۂ اختیار سے محروم کر دیا ہے؛ یہ دنیا کی واحد اعلیٰ عدالت ہے جو ایک اور بظاہر اعلیٰ ترین عدالت، یعنی سپریم کورٹ، کے ساتھ بیک وقت موجود ہے؛ یہ عام نوعیت کی طبی بنیادوں پر ضمانت کے مقدمات میں بھی مداخلت کرتی ہے، جب معاملہ عمران خان سے متعلق ہو؛ یہ دہائیوں پر محیط آئینی عدالتی نظائر کی پابند نہیں، بلکہ ان کے بجائے اپنی صوابدید اور فہم کو ترجیح دیتی ہے؛ اور اس نے زیرِ التوا مقدمات کے بوجھ میں کوئی نمایاں کمی نہیں کی—حالانکہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ عدالت کے قیام کی وجہ ہی زیرِ التوا مقدمات میں کمی لانا ہے"
رات کو میرے اور میری بہن کے گھر گھس کر میرے بڑے بھائی اور بہنوئی کے بڑے بھائی کو مارا گیا نیز میری 65 سالہ بزرگ والدہ کے ساتھ بدتمیزی کی گئی 3 گھینٹے میرے گھر کا محاصرہ کیا گیا ۔
صرف یہ کہ میرے والد محترم کا انتقال ہوا تھا اور میری بہن طیبہ میرے گھر والد صاحب کے ایصالِ ثواب اور دعا کے لیے آئی تھی۔ اس معاملے میں پہلے ان کے والد اور بعد ازاں ڈرائیور کو بھی مبینہ طور پر تحویل میں لیا گیا۔ اس کے بعد میرے گھر میں یہ افسوس ناک کارروائی عمل میں لائی گئی۔
اگر کسی شخص کے خلاف کوئی قانونی شکایت یا الزام موجود ہے تو این سی سی آئی اے قانون کے مطابق کارروائی کریں، لیکن کسی بھی ادارے کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ قانون سے بالاتر ہو کر شہریوں کی عزتِ نفس، بنیادی حقوق اور نجی زندگی کو پامال کرے۔
میں چیف جسٹس آف پاکستان اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام سے اپیل کرتا ہوں کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس کو قانون کے مطابق حل کروانے میں کردار ادا کیا جائے۔۔
میں اپنے والد محترم کی وفات
کے آٹھویں روز پیش آنے والے اس واقعے کو ساری زندگی نہیں بھول سکوں گا۔ بالخصوص اپنی 65 سالہ والدہ کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کو، جو اس وقت شوہر کی وفات کے بعد عدت میں ہیں، کبھی فراموش نہیں کر پاؤں گا۔
مریم نواز صاحبہ آپ اپنی ذاتی جنگ میں یہ مت بھولیں کہ یہ ادارے آپ کے ماتحد نہیں ہیں ہم بھی پاکستان شہری ہیں اور اسی پاکستان میں رہتے ہیں ہم اپنے اداروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اگر کوئی کاروائی کرنی ہے تو قانون کے مطابق آئیں ہم وکلاء ہیں اور کسی کے ساتھ کھڑے ہونے میں آزاد ہیں اس طرح اداروں کو لوگوں کے گھروں میں نہ گھسائیں۔۔
زندگی تمام دکھ ہے۔
کوہاٹ حملے میں شہید ہونے والے سپاہی شیراز کی کہانی
15 دن پہلےاس کی شادی ہوئی تھی، اس کی چھٹیاں باقی تھیں کہ اچانک فون آیا ’ایمرجنسی ہے چوکی پہنچو‘ اس نے دوستوں کو میسج کیا کہ میری طرف سے سلام، میں جا رہا ہوں۔۔۔ اور یہ اس کا آخری سلام تھا اس کے بعد کسی سے رابطہ نہیں ہوا۔
ابتدا سے معراج تک !!
وفاقی آئینی عدالت کو ایک سال مکمل ہوچکا ہے، پہلی سالگرہ پر منعقدہ تقریب کا باقائدہ آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا، پھر قومی ترانہ پڑھا گیا، سامنے ایک بڑی سکرین نصب ہے جس پر آتش بازی کے بصری اثرات نمایاں ہیں، درمیان میں لکھا ہے کہ “وفاقی آئینی عدالت کا پہلا سال - ابتدا سے معراج تک”۔ اب ایک سال کی عظیم کامیابیوں پر بنائی گئی ڈاکیومینٹری نشر کی جارہی ہے۔ میزبانوں میں عدالت کے سات جج سامنے کی نشت پر براجمان ہیں۔ مہمانوں میں اٹارنی جنرل منصور اعوان، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار اسوسی ایشن کے عہدیداران اور عدالتی عملہ ہے۔ پاکستان ٹیلی ویژن اس تقریب کو لائیو نشر کرہا ہے۔
میں اس وقت اپنے ایک عزیز کی وفات پر آیا ہوں جن کا آج 9 بجے انتقال ہوا اور میرے والد صاحب کا 5 نومبر کو انتقال ہوا تھا جس کے باعث سب مہمان اس وقت میرے گھر پر موجود ہیں ۔۔
طیبہ راجہ میرے گھر میرے والد کی فاتحہ اور اپنے کیس کے سلسلہ میں شام کو آئی تھی جوکہ کچھ دیر رکنے کے بعد جا جا چکی یے لیکن اس وقت این سی سی آئی اے پولیس میرے گھر سمیت پورے محلے کے گھروں میں گھس کر چیکنگ کر رہی ہے جو بھی بات ہے آپ بتائیں میں صبح پیش ہوتا ہوں ایک فوتگی والے گھر پر ایسا کرنے سے گریز کریں۔۔
@PTIofficial@salmanAraja@BarristerGohar@MaryamNSharif