سی سیکشن کے بعد فیملی پلاننگ کیلئے امپلانٹ ایک مؤثر انتخاب ہو سکتا ہے۔ بازو کی جلد کے نیچے لگایا جانے والا امپلانٹ 3 سے 5 سال تک حمل میں وقفہ دینے میں مدد کرتا ہے اور بریسٹ فیڈنگ کے دوران بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اپنے لیے مناسب طریقہ منتخب کرنے کیلئے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
سی سیکشن کے بعد فیملی پلاننگ کیلئے ایک ہی طریقہ سب کیلئے بہترین نہیں ہوتا۔ صحیح طریقے کا انتخاب ماں کی صحت، بچے کو ماں کا دودھ پلانے، اگلے حمل میں مطلوبہ وقفے اور ذاتی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔ اپنے لیے محفوظ طریقہ منتخب کرنے کیلئےتربیت یافتہ ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
سی سیکشن کے بعد صرف چند ماہ میں مکمل صحت یابی؟ یہ سوچ بدلنے کی ضرورت ہے!
سی سیکشن ایک میجر سرجری ہے، کوئی معمولی آپریشن نہیں۔
ماں کے جسم کو مضبوط ہونے اور اگلے حمل کے لیے تیار ہونے کا وقت چاہیے۔
ماں اور بچے کی صحت کے لیے اگلے حمل کے درمیان 24 ماہ کا وقفہ ضروری ہے۔
#sehatawaz
کم وقفے سے ہونے والے حمل میں بچے کے لیے قبل از وقت پیدائش، کم وزن، کم نشوونما اور پیدائش کے بعد خصوصی نگہداشت جیسی پیچیدگیوں کا امکان بڑھ سکتا ہے۔ ماں اور بچے کی بہتر صحت و زندگی کے لیے بچوں کی پیدائش کے درمیاں مناسب وقفہ رکھیں۔
#Sehatawaz#FamilyPlanning#BirthSpacing
بچوں کی پیدائش میں 2 سے 3 سال کے مناسب وقفے سے پاکستان میں ہر سال 75 ہزار سے 1 لاکھ بچوں کی زندگیاں بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ماں اور بچے کی بہتر صحت کے لیے ضروری ٹیسٹس اور سپلیمنٹس ہمیشہ ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں۔
#SehatAwaz#BirthSpacing#MaternalHealth#ChildHealth
حمل کے درمیان 18 سے 24 ماہ کا وقفہ ماں کی صحت کے لیے اہم ہے۔
غذائی کمی جانچنے کے لیے ڈاکٹر کے مشورے سے ٹیسٹس کروائیں۔
خود سے سپلیمنٹس نہ لیں ماں کی صحت کو ترجیح دیں۔
#SehatAwaz#MaternalHealth#BirthSpacing#HealthyPregnancy
بچے کی پیدائش کے بعد ماں کے جسم کو ضروری غذائی اجزا پورے کرنے اور اگلے حمل کے لیے تیار ہونے میں وقت درکار ہوتا ہے۔ حمل کے درمیان 18 سے 24 ماہ کا مناسب وقفہ ماں کی صحت کے لیے اہم ہے۔ غذائی کمی جانچنے کے لیے ڈاکٹر کے مشورے سے ٹیسٹ کروائیں اور خود سے سپلیمنٹس استعمال نہ کریں۔
ماں اور بچے کی صحت کے لیے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ بے حد اہم ہے۔
تحقیق کے مطابق حمل کے درمیان 18 ماہ سے کم وقفہ قبل از وقت پیدائش اور کم وزن بچے کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔ مناسب وقفہ ماں کو صحت یاب ہونے اور اگلے بچے کی بہتر نگہداشت کے لیے وقت دیتا ہے۔
#Sehatawaz#BirthSpacing
جشنِ آزادی مبارک! آزادی کا عزم، پاکستان کے نام۔
آزادی ہماری قومی شناخت، قربانیوں اور اجتماعی عزم کی روشن علامت ہے۔ آئیے اس تاریخی دن پر اپنے وطن کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے ذمہ داری، اتحاد اور خدمت کے جذبے کو مزید مضبوط کرنے کا عہد کریں۔
#Sehatawaz#79thIndependenceDay
ماں کا دودھ بچے کی بہترین غذا ہے، لیکن دودھ پینے کے بعد پیٹ میں درد، بے چینی یا زور لگانا اکثر Infantile Colic کی وجہ سے ہو سکتا ہے، جو عموماً تین ماہ میں خود ٹھیک ہو جاتا ہے۔ اگر بچے کا وزن ٹھیک بڑھ رہا ہو تو پریشانی کی ضرورت نہیں۔ بچے کو دو سال تک ماں کا دودھ پلائیں۔
ماں کا دودھ بچے کی صحت مند نشوونما اور بیماریوں سے تحفظ کے لیے قدرتی اور بہترین غذا ہے۔ تحقیق کے مطابق ماں کا دودھ پلانے سے بچوں میں نمونیا اور پیٹ کے انفیکشن کے خطرے میں 50 سے 70 فیصد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔ ماں اور بچے کی صحت کے لیے یہ بےحد مفید ہے۔
#Sehatawaz#Breastfeeding
ماں کا دودھ بچے کی پہلی، مکمل اور متوازن غذا ہے جو نہ صرف اس کی غذائی ضروریات پوری کرتا ہے بلکہ اس کی قوتِ مدافعت کو مضبوط بناتا ہے، بہتر جسمانی و ذہنی نشوونما میں مدد دیتا ہے اور زندگی بھر اچھی صحت کی مضبوط بنیاد بنتا ہے۔
#Sehatawaz#WorldBreastfeedingWeek#Breastfeeding
کیلشیم کی کمی خاموشی سے صحت کو متاثر کر سکتی ہے۔ ہڈیوں اور پٹھوں کی صحت برقرار رکھنے کے لیے بروقت توجہ دیں�� بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ اس خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے، جبکہ درست تشخیص صرف ڈاکٹر کے تجویز کردہ ٹیسٹ سے ہی ممکن ہے۔ خود سے سپلیمنٹس استعمال نہ کریں۔
#Sehatawaz
ہر وقت تھکن یا جسم میں درد کو نظر انداز نہ کریں۔ بچوں کی پیدائش کے درمیان مناسب وقفہ نہ رکھنے سے بھی خواتین میں وٹامن ڈی کی کمی ہو سکتی ہے۔ یاد رکھیں، وٹامن ڈی کی کمی کی تصدیق صرف ڈاکٹر کے تجویز کردہ ٹیسٹ سے ہوتی ہے، اس لیے خود سے سپلیمنٹس کا استعمال نہ کریں۔
#Sehatawaz#VitaminD
کاپر ٹی مؤثر مانع حمل طریقہ ہے، مگر یہ ہر خاتون کے لیے موزوں نہیں۔ اسے استعمال کرنے سے پہلے اپنی طبی کیفیت کے بارے میں تربیت یافتہ ہیلتھ کیئر پرووائیڈر سے مشورہ ضرور کریں۔ درست معلومات اور رہنمائی آپ ��و اپنی ضروریات اور صحت کے مطابق محفوظ اور باخبر فیصلہ کرنے میں مدد دیتی ہے۔
کاپر ٹی (IUCD) ایک محفوظ، مؤثر اور طویل المدتی فیملی پلاننگ طریقہ ہے، جو خواتین کو 5 سے 10 سال تک غیر مطلوب حمل سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ یہ 99 فیصد تک مؤثر ہے اور روزانہ دوا لینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ مزید معلومات کے لیے اپنے قریبی سرکاری مرکزِ صحت سے رجوع کریں۔
#Sehatawaz
کاپر ٹی (IUCD) ایک محفوظ، مؤثر اور طویل المدتی مانع حمل طریقہ ہے، جو حمل میں وقفہ چاہنے والی، دودھ پلانے والی، روزانہ گولی لینے سے بچنا چاہنے والی، ہارمون سے پاک مانع حمل اختیار کرنے والی اور مستقبل میں دوبارہ حمل کی خواہش رکھنے والی خواتین کے لیے موزوں انتخاب ہے۔
#PublicHealth