پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کوہاٹ پولیس لائنز کے قریب دہشتگرد حملے پر اظہارِ مذمت
کوہاٹ حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس ہے: بلاول بھٹو زرداری
دہشتگردوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے بہادر پولیس اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں: بلاول بھٹو زرداری
خیبرپختونخوا پولیس کا دہشتگردوں کے خلاف عزم پاکستان کے محافظوں کی بے مثال بہادری کا مظہر ہے: بلاول بھٹو زرداری
شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں: بلاول بھٹو زرداری
معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے اور مساجد کا احترام نہ کرنے والے دہشتگردوں کا دین سے تعلق ہے نہ انسانیت سے: بلاول بھٹو زرداری
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ متحد کھڑی ہے: بلاول بھٹو زرداری
دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے قومی اتحاد، مضبوط ادارے اور مسلسل اجتماعی عزم ناگزیر ہے: بلاول بھٹو زرداری
انتہاپسندی کے اندھیروں پر امن کی روشنی غالب آکر رہے گی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری