تم شام کا منظر ہو
تم بات پرانی ہو
تم عشق عقیدت ہو
تم رات سہانی ہو
سانس نا لوں بن تیرے
آنکھوں کا پانی ہو
پلکوں پہ ٹھہر پائے
تم چہرہ نورانی ہو
میں قوس قزح جیسی
تم بادل جیسے ہو
میں وقت کا دھارا ہوں
تم میرے دیوانے ہو
میں اک ادھوری لگی
تم مکمل کہانی ہو
بارشوں سا طوفان لیے پھرتے ہیں
آنکھوں میں نمی لیے پھرتے ہیں
شرارتیں تمہاری تھی دل لگی بھی
ہم اسی کا نقصان لیے پھرتے ہیں
بے وفا شام ہونے والی ہے غمگین
لبوں پہ حرفِ مکرّر لیے پھرتے ہیں
کبھی لوٹ آؤ اور ہنس کے کہو کہ ہم بھی
پرانی محبت کے جام لیے پھرتے ہیں
#قومی_زبان
ہمارا نام لینے کی
اجازت صرف انکو ہے
وہ کہے کچھ انا غارت
وفائیں وار دوں مسئلہ نہیں
سارے حق اسے حاصل ہیں
صرف اسے ............ 😌❤
وہ بے ادبی بھی کرے جذبوں کی 😢
تو گناہ نہیں
گویا سات خون بھی معاف ہیں اسے ✨
#قومی_زبان
آنکھیں اک خواب سی
آنکھیں گلاب سی
آنکھیں نمناک سی
آنکھیں شراب سی
آنکھیں بولتی ہوئی
آنکھیں تولتی ہوئی
آنکھیں سوال کرتی
آنکھیں جواب سی
آنکھیں اک ان کہی
آنکھیں کتاب سی
آنکھیں مکمل فسانہ
آنکھیں با حجاب سی
آنکھیں حیا باز
آنکھیں لاجواب سی
آنکھیں خاموش
آنکھیں بے باک سی
دھوپ کرن سی ہوں
تو ندیا کنارہ ہے
میں ساون رت جیسی
تو موسم بہاراں ہے
میں سوکھی حنا
تو مہکتا شجر
میں ساحلوں کی ریت
تو سمندر دھارا ہے
میں اک خالی صفحہ
تو شاعر آوارہ ہے
میں لفظ لفظ تیرا
تو صحیفوں کا اشارہ ہے
میں نرم ہواؤں سی
تو بادل نظارہ ہے
میں ساز ہوں کوئل سا
تو گیت ہمارا ہے