وہ گھر جس پر دو سال سے محاصرہ تھا،
جس پر اتنی کڑی نظر تھی کہ پرندے بھی زمان پارک کے درختوں پر نہ بیٹھ سکیں۔
آج الحمدللہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور ہم سب نے مل کر ثابت کر دیا کہ
زمان پارک کی رونقیں دوبارہ بحال ہو چکی ہیں۔
ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین ہنگو شاہ تراب خان
@ShahidkhattakSk@PTIofficial@JunaidAkbarMNA@MeenakhanAfridi@SohailAfridiISF
آج 9 جون بروز منگل، ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین ہنگو شاہ تراب خان ہمیشہ کی طرح آج بھی عمران خان صاحب کی بہنوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے تاحال اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہیں۔
ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین ہنگو شاہ تراب خان کے دفتر میں سابق ضلع ناظم کوہاٹ نسیم آفریدی کی آمد،
ملاقات کے دوران باہمی دلچس��ی کے مختلف امور، علاقائی ترقی، عوامی مسائل اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اڈیالہ جیل: ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین ہنگو شاہ تراب خان عمران خان صاحب کی بہنوں کے ساتھ اظہار ہکجیتی کے لیے ہمیشہ کی طرح آج بھی اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہے۔
ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین ہنگو شاہ تراب خان کی طرف سے تمام اہلِ اسلام کو عید الاضحیٰ بہت بہت مبارک۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کی قربانیاں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اور یہ بابرکت دن ہم سب کے لیے خوشیوں، رحمتوں اور امن کا پیغام بنے۔
عید الاضحیٰ مبارک 🌙✨
ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین ہنگو شاہ تراب خان کل رات اسلام آباد 26 نمبر چونگی پر موجود رہنے کے بعد آج بھی کی پی ہاؤس اسلام آباد میں موجود ہیں۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور خان صاحب کی بہنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شریک ہیں۔
ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین ہنگو شاہ تراب خان اسلام آباد 26 نمبر چونگی پر موجود تھے، اور میڈیا کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں۔
ایم پی اے شاہ تراب خان ساری رات خان صاحب بہنوں کی ہمراہ اور وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی ک�� ساتھ وہاں موجود تھے۔
ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین ہنگو شاہ تراب خان راستوں کی بندش کے باوجود پیدل سفر کرتے ہوئے اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت دیگر پارلیمنٹرین بھی موجود ہے۔
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ دن، جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ 9 مئی کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا، جنہوں نے پاکستان اور پاکستانی عوام کی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ان حکمرانوں نے نہ صرف ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا بلکہ ریاستی اداروں کو بھی کمزور کیا اور عوام و اداروں کے درمیان فاصلے بڑھائے۔ ان جعلی حکمرانوں کو نہ ملکی مفاد عزیز ہے اور نہ ہی عوام سے کوئی سروکار۔
9 مئی کے واقعے میں فیصلہ سازاور ریاستی ادارے ملوث تھے، 9 مئی کے واقعے میں ان کے کردار پر سنجیدہ سوالات اٹھتے ہیں۔ آج تک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں دکھائی گئی۔
اسی لیے میرے قائد عمران خان صاحب نے کہا تھا:
“جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی، اسی نے 9 مئی کروائی۔”
ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین ہنگو شاہ تراب خان معمول کے مطابق آج اپنے دفتر میں موجود ہے۔
انہوں نے مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں، ان کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کے احکامات جاری کیے۔
علاقہ مکینوں نے مسائل کے فوری حل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اس عملی کردار کو سراہا۔
آج بروز منگل 5 مئی، ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین ہنگو شاہ تراب خان ہمیشہ کی طرح آج بھی عمران خان صاحب سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہیں۔ ان کے ہمراہ دیگر ممبرانِ اسمبلی بھی موجود
مظفر آباد پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا والہانہ استقبال،
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ کی جانب روانہ
لال چوک مظفرآباد میں تاریخی جلسے کی تیاریاں مکمل، عوام کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہو چکی ہے،
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کچھ ہی دیر میں
خصوصی خطاب کریں گے
#MuzaffarabadJalsa
#PTIFoundationDay
آج سے ٹھیک 30 سال قبل، 24 اپریل 1996 کو عمران خان نے انصاف، انسانیت اور خودداری کے اصولوں پر پاکستان تحریک انصاف (PTI) کی بنیاد رکھی۔
تمام تر جبر، فسطائیت اور قید و بند کی صعوبتوں کے باوجود، کپتان آج بھی سیاسی فرعونوں کے سامنے چٹان کی طرح ڈٹا ہوا ہے اور یہ تحریک اللہ کے فضل سے ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے۔
اس 30 سالہ مسلسل جدوجہد اور استقامت پر اپنے لیڈر عمران خان اور پی ٹی آئی کے ہر مخلص کارکن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں!
ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین ہنگو شاہ تراب خان
کل عوامی اجلاس میں بھرپور شرکت کے بعد ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین شاہ تراب خان اپنے دفتر واپس پہنچے، جہاں انہوں نے اپنے حلقے کے عوام سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے موقع پر ہی متعدد مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے، جبکہ دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ عوامی خدمت اور عوامی رابطہ ہی ایک ذمہ دار قیادت کی اصل پہچان ہے۔
صوبائی اسمبلی سے اہم قرارداد منظور
ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین شاہ تراب خان نے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم میں منعقدہ اہم اجلاس کے موقع پر ہائی کورٹ کے ججوں کے تبادلوں سے متعلق اہم قرارداد پیش کی، جسے صوبائی اسمبلی نے منظور کر لیا۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ خصوصاً اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے تبادلے آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت کیے جائیں۔
یہ اقدام عدلیہ کی خودمختاری، آئین کی بالادستی اور شفاف نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
اس اہم اجلاس میں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی، صوبائی کابینہ اور دیگر معزز اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی۔