اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان مدظلہ کی رہائش گاہ آمد
ایاز صادق کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
اسپیکر قومی اسمبلی نے مولانا فضل الرحمان صاحب کو عمرہ کی مبارک باد
#TeamJUI_TBK#JUIAmanAlamIjtima2027
کل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین جناب بلاول بھٹو زرداری صاحب کو سن رہا تھا۔ وہ فرما رہے تھے کہ اگر اسلام آباد آپ سے ٹھیک نہیں ہوتا تو ہمیں دے دیں، ہم تھر کی طرح اسلام آباد کو ترقی یافتہ بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صاحب بھی فرماتے ہیں کہ جس تیزی سے تھر کو ترقی کرتے دیکھا گیا، دنیا میں کہیں ایسی مثال نہیں ملتی۔
تھر کو چھوڑیں، یہ ویڈیو پہلے سے ترقی یافتہ قرار دیے جانے والے سندھ کے شہر دادو کی ہے، جہاں ایک عورت کو سرکاری اسپتال میں علاج تو نہ مل سکا، مگر افسوس کہ لاش گھر لے جانے کے لیے ایمبولینس بھی میسر نہ ہو سکی۔
یہ صورتحال سندھ کے حکمرانوں سے ایک سنجیدہ سوال ضرور کرتی ہے کہ آخر عوام کو بنیادی صحت اور انسانی سہولیات کب میسر آئیں گی؟
سندھ کے مظلوم عوام کے حقوق اور بنیادی سہولیات کے لیے جو سیاسی جماعت عملی میدان میں آواز اٹھانے اور جدوجہد کرنے کا دعویٰ کرتی ہے، وہ جمعیت علماء اسلام ہے۔
ان شاء اللہ، جمعیت علماء اسلام سندھ کے عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
19، 20 اور 21 مارچ 2027 کو سکھر میں ہونے والا عظیم الشان اجتماع بھی اسی جدوجہد کا ایک اہم مرحلہ ہوگا۔
ان شاء اللہ العزیز!
سندھ کے عوام کی آواز مزید توانا ہوگی۔
لانگ مارچ جمہوری حق ہے،
پی ٹی آئی لانگ مارچ کرنا چاہتی ہے تو اسے یہ حق ملنا چاہیے.
جب سیاسی جماعتیں پرامن رہنے کا اعلان کریں تو اعتماد کریں.
قائدجمعیت مولانا فضل الرحمن صاحب