#17SepBirthdayOfAltafHussain
قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی کو 73ویں سالگرہ کی دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد۔
دنیا بھر میں موجود تمام وفاپرست ساتھیوں کو بھی اپنے قائد کی سالگرہ کا یہ خوشیوں بھرا دن بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ تعالیٰ الطاف بھائی کو صحت، سلامتی، خوشیوں اور کامیابیوں سے بھرپور طویل زندگی عطا فرمائے۔ آمین
@AltafHussain_90@AwazEhaq90
محترم قاعد تحریک
آپ کو دل کی گہرائیوں سے سالگرہ مبارک ہو ۔۔
اللہ تعالیٰ آپ کو حفظ وامان، صحت وتندرستی اور آپکو اپنے مقصد میں کامیابی وکامرانی عطا فرمائے ۔۔۔آمین
@AltafHussain_90@OfficialMQM@azizabadi@iqbalbahadur90
2/2
پاکستان کے طلبہ کو پڑھایاجاتا ہے کہ تحریک پاکستان کے دوران یہ نعرہ لگایا جاتا تھا کہ”پاکستان کامطلب کیا، لاالہ الااللہ“ جبکہ حقیقت میں تحریک پاکستان کے دوران اس نعرے کا کوئی ذکرنہیں تھا۔آج بھی بعض مذہبی رہنماؤں اور علماء کی جانب سے یہی چورن بیچا جارہا ہے۔بعض مذہبی رہنماؤں اورعلماء کی جانب سے یہ بھی کہاجاتا ہے کہ پاکستان اللہ نے بنایا ہے اور پاکستان تاقیامت قائم رہے گا لیکن وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ پاکستان 1971ء میں دولخت ہوچکا ہے، پاکستان کا ایک بازو مشرقی پاکستان ٹوٹ کر بنگلہ دیش بن چکا ہے لیکن پھر بھی یہ مذہبی رہنمااور علماء قوم سے جھوٹ بولتے ہیں۔
اگرتاریخی حقائق کاحقیقت پسندانہ جائزہ لیاجائے توہم دیکھتے ہیں کہ برصغیرکی تقسیم کانقصان سب سے زیادہ مسلمانوں کو ہوا خواہ وہ پاکستان کے ہوں یاہندوستان کے ہوں۔ انگریزوں نے اپنے مفادات کے لئے ہندوستان کو تقسم کیا اورانگریز آج کے دن تک اپنے مفادات کیلئے پاکستان کو اپنے اشاروں پرچلاتے آرہے ہیں۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 399 ویں فکری نشست سے خطاب
9، مئی 2026ء
آقااورغلام کے تصور کے موضوع کو آگے بڑھاتے ہوئے میں یہ کہتاہوں کہ اگرچہ اقوام متحدہ کارکن بننےکےلئےہرملک اس کے چارٹر کو تسلیم کرتاہے اوراس کے تحت وہ ایک آزاد اور خودمختار ملک کی حیثیت سے تسلیم کیاجاتاہے۔پاکستان بھی اقوام متحدہ کا باقاعدہ رکن ملک ہے لیکن یہ تلخ حقیقت ہےکہ بظاہر آزاد اورخودمختار ملک ہونے کے باوجود پاکستان اپنی خارجہ، داخلہ اور معاشی پالیسی بنانے میں آزاد نہیں ہے بلکہ امریکہ کے زیراثر ہے۔
عالمی طاقتوں نے ملکوں کو اور ریاستوں کو اپنی طاقت کی بنیادپرغلام بنایا اور کسی بھی ملک یاجغرافیہ پرقبضہ کرنے کے بعد وہاں کے عوام کوتقسیم کیا۔ ہرخطے میں یہی ہوتا آیاہے۔اگرہم برصغیر کی تاریخ کاجائزہ لیں تو ہم یہ دیکھتے ہیں کہ ہندوستان پر انگریزوں کے قبضے سے قبل وہاں مسلمان اور ہندو صدیوں سے آپس میں مل جل کررہتے آئے تھے، ایک دوسرے کے وجودکو برداشت کرتے تھے اورمذہب کے فرق کے باوجود ایک دوسرے کا احترام کرتے چلے آرہے تھے۔ اگر برصغیرکی صرف گزشتہ ایک ہزارسال کی تاریخ کاہی جائزہ لیاجائےتو ہمیں ہندوستان میں بزرگان دین، اولیائے کرام اوربزرگ صوفی شاعروں کی تاریخ ملتی ہے۔
عظیم صوفی بزرگ شاعرحضرت امیر خسروؒ 1253ء میں اترپردیش کے شہر پٹیالی میں پیدا ہوئےجبکہ بھگت کبیر داس ؒ 1398ء میں بنارس میں پیداہوئے، بزرگان دین میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی �� 1143ء میں سیستان میں پیدا ہوئےجبکہ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء ؒ 1238ء میں دہلی میں پیدا ہوئے۔ہندوستان کی تاریخ بتاتی ہےکہ کم وبیش ایک ہزارسال سےہندو اور مسلمان ہندوستان کی سرزمین پر امن وسکون اور بھائی چارگی کےساتھ رہتے چلےآرہے تھے، وہ ایک دوسرے کے مذہبی تہواروں اور خوشی غمی میں شرکت کرتےچلے آرہے تھے۔ان کےدرمیان کوئی نفرت نہیں تھی۔ پھر سوال پیدا ہوتا ہےکہ ہندوؤں اور مسلمانوں میں مذہب کی بنیادپر تفریق کیسےاور کس نے پیدا کی؟ جنگ آزادی کی تحریک کےبعد ہندوؤں اور مسلمانوں میں مذہبی رواداری اچانک دشمنی میں کیسے تبدیل ہوگئی؟
تاریخ کےمطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ 1600ء میں برطانیہ سے انگریزوں کے تجارتی قافلےہندوستان آنا شروع ہوگئے تھے اور انگریزوں نے 1609ء میں تجارت کی غرض سے ہندوستان میں ایسٹ انڈیا کمپنی قائم کی،تاجر بن کرآنے والے انگریز آہستہ آہستہ ہندوستان کےتاجدار بن بیٹھے اور انہوں نے پورے ہندوستان پر مکمل قبضہ کرلیا، اس وقت ہندوستان پر مغل بادشاہ بہادرشاہ ظفر کی حکومت تھی۔ہندوستان پر انگریزوں کے قبضے کے خلاف ہندوستان کے مسلمانوں، ہندوؤں، سکھوؤں اوردیگر مذاہب سے ت��لق رکھنے والے حریت پسندوں نے 1857ء میں جنگ آزادی لڑی جسے انگریز نے غداری سے تعبیر کرکے اس جنگ آزادی کو غدر قراردیا۔ برصغیرکے عوام میں آزادی کی جدوجہد سے خوف زدہ ہوکر انگریزوں نے ”لڑاؤ اور حکومت کرو“ کی پالیسی کےتحت ہندوستان کے مسلمانوں میں ایسی نفرت اور مذہبی تفریق پیدا کردی کہ برسوں سے ایک دوسرے کے وجود کو تسلیم کرنے اورایک دوسرے کا احترام کرنے والے مسلمان اور ہندو ایک دوسرے کے دشمن بن گئے۔
حقیقت یہ ہے کہ مذہب، انسان کی سب سے بڑی اورجذباتی کمزوری ہوتا ہے اور انگریزوں نے برصغیرپر اپنے قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے مذہب کو ہی بنیاد بناکر ہندوستان کے عوام کو تقسیم ک��دیا۔
برصغیر پرانگریزوں کے قبضے کے خلاف 1885ء میں ایک سیاسی تحریک آل انڈیا نیشنل کانگریس قائم کی گئی۔ جس میں ہندوؤں کے علاوہ مسلمان، سکھ اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے ہندوستان کے رہنماشریک تھے۔انگریزوں نے اس سیاسی تحریک کا اثر کمزورکرنے کیلئے ہندوستان کے مسلم نوابوں کو جمع کیا اور ان کے ذریعے 1906ء میں ڈھاکہ میں آل انڈیا مسلم لیگ کی بنیاد رکھوائی جس کے بانی رہنماؤں میں نواب سلیم الملک، نواب وقارالملک، سرآغاخان، نواب سلیم اللہ، حکیم اجمل اوردیگر نوابین شامل تھے۔
جب آل انڈیامسلم لیگ قائم ہوئی اس وقت قائداعظم محمدعلی جناح آل انڈین نیشنل کانگریس میں شامل تھے۔ تاہم انہوں نے 1920ء میں کانگریس سے استعفیٰ دیدیا اور آل انڈیامسلم لیگ میں شامل ہوگئےبعد میں قائداعظم آل انڈیا مسلم لیگ کے سربراہ مقرر ہوئے۔
مورخین بتاتے ہیں کہ انگریزوں نے آل انڈیا مسلم لیگ کےقیام کیلئے اُس وقت ایک لاکھ روپے کا فنڈ دیا جوکہ آج ایک ارب روپے سے بھی زائد بنتے ہیں۔انگریزوں نےمسلم لیگ میں شامل نوابین کو وفاداری کے عوض بطور انعام مال ودولت، جاگیریں، اختیارات اور بڑی بڑی مراعات بھی دیں۔انگریزوں کی سازش کے تحت ایک طرف مسلم رہنما مذہبی تفریق پیدا کرنے میں پیش پیش تھے۔ جبکہ دوسری جانب انگریزوں نے ”لڑاؤ ��ورحکومت کرو“ کی پالیسی کے تحت کچھ ہندو پنڈتوں کو خرید کر ان کے ذریعے ہندوستان میں ہندو ازم اور مسلمانوں کےخلاف نفرت کا پرچار کرایا تاکہ ہندوستان کے عوام تقسیم ہوں اور انگریزوں سے آزادی کی تحریک کو کمزورکیاجاسکے۔ 1/2
پاکستان میں عوام کے سچے، منتخب رہنماؤں کی حکومت ہونی چاہیے جو دیانتدار ہوں، آئین کا آرٹیکل 6 بے معنی ہوکر رہ گیا ہے لہٰذا نیا قانون بننا چاہئے۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 401 ویں فکری نشست سے خطاب
10 مئی 2026ء
آج حکومت پاکستان نے پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کرکے پاکستان کے عوام پر پیٹرول بم گرایا ہے، میں اس کی سخت مذمت کرتاہوں اورمطالبہ کرتاہوں کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیاجائے اور قیمتوں میں اضافہ کابوجھ حکمراں اشرافیہ اٹھائے۔
یہ قر��ردیاجاتاہے کہ آبنائے ہرمز بندہوجانے کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ،اس کو بنیاد بناکر پاکستان میں تیل اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے والی پاکستان کی حکمراں اشرافیہ کوسمجھناچاہیے کہ اگر آبنائےہرمز بندہونا غلط ہےتواس کی قصور وار بھی پاکستان کی حکمراں اشرافیہ ہے پاکستان کےحکمرانوں نے ایران کے خلاف اس جنگ میں امریکہ کاساتھ دینے کے بجائے امریکہ کاہاتھ کیوں نہ روکا؟ اگر ایران پر حملہ نہ ہوتا تو آبنائے ہرمز بند نہ ہوتا۔ حکمراں اشرافیہ کوچاہیے کہ وہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھاکر عوام پر بوجھ نہ ڈالیں بلکہ اپنی جائیدادیں فروخت کرکے اس کاپیسہ قومی خزانے میں ڈالیں۔
پاکستان کے جن حکمرانوں نے عوام پر پیٹرول بم گرایاہے وہ نہایت بے شرمی سے دنیا بھر کے صدور اوروزرائے اعظم کے سامنے کھڑے ہوکرکہتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کوامن کانوبل انعام د یاجائے۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 390 ویں فکری نشست سے خطاب
2اپریل 2026ء
ایم کیو ایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کو آج بروز جمعرات مورخہ 19 فروری 2026 کو لندن کے اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
#GetWellSoonAltafBhai
جناب الطاف حسین گزشتہ 19 دنوں سے شمال مغربی لندن کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ جناب الطاف حسین کو یکم فروری 2026 کو طبیعت کی ناسازی کے باعث لندن کے مقامی اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرلیا تھا۔ اسپتال میں جناب الطاف حسین کو جسم میں آئرن کی کمی کے پیش نظر ڈرپ چڑھائی گئی اور خون کی بوتلیں بھی چڑھائی گئیں۔اس کے علاوہ ان کے دیگر ٹیسٹ بھی کئے گئے اور ان کی رپورٹ کی روشنی میں انہیں دوائیں دی گئیں ۔ اس علاج کے بعد ان کی طبیعت میں بہتری آتی گئی۔ اس دوران اسپتال کے سینئر اسپیشلسٹ اور دیگر ڈاکٹرز بھی مسلسل ان کا چیک اپ کرتے رہے۔ طبیعت میں بہتری کے پیش نظر آج بروز جمعرات جناب الطاف حسین کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
جناب الطاف حسین نے ان کی صحتیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔ انہوں نے تحریک کے تمام کارکنوں، ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں، نوجوانوں، یوتھ اور معصوم بچوں بچیوں کا بہت شکریہ ادا کیا ہے جو ان کی صحتیابی کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کرتے رہے،صدقات، خیرات ادا کرتے رہے۔ جناب الطاف حسین نے ان کے لئے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم خیر خوا ہوں کا بھی خصوصی شکریہ
ادا کیا
ایم کیو ایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کو آج بروز جمعرات مورخہ 19 فروری 2026 کو لندن کے اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
#GetWellSoonAltafBhai
جناب الطاف حسین گزشتہ 19 دنوں سے شمال مغربی لندن کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ جناب الطاف حسین کو یکم فروری 2026 کو طبیعت کی ناسازی کے باعث لندن کے مقامی اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرلیا تھا۔ اسپتال میں جناب الطاف حسین کو جسم میں آئرن کی کم�� کے پیش نظر ڈرپ چڑھائی گئی اور خون کی بوتلیں بھی چڑھائی گئیں۔اس کے علاوہ ان کے دیگر ٹیسٹ بھی کئے گئے اور ان کی رپورٹ کی روشنی میں انہیں دوائیں دی گئیں ۔ اس علاج کے بعد ان کی طبیعت میں بہتری آتی گئی۔ اس دوران اسپتال کے سینئر اسپیشلسٹ اور دیگر ڈاکٹرز بھی مسلسل ان کا چیک اپ کرتے رہے۔ طبیعت میں بہتری کے پیش نظر آج بروز جمعرات جناب الطاف حسین کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
جناب الطاف حسین نے ان کی صحتیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔ انہوں نے تحریک کے تمام کارکنوں، ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں، نوجوانوں، یوتھ اور معصوم بچوں بچیوں کا بہت شکریہ ادا کیا ہے جو ان کی صحتیابی کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کرتے رہے،صدقات، خیرات ادا کرتے رہے۔ جناب الطاف حسین نے ان کے لئے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم خیر خوا ہوں کا بھی خصوصی شکریہ
ادا کیا
اپ ڈیٹ : 12 فروری 2026: آج بروز جمعرات ڈاکٹروں نے ایم کیو ایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کا تفصیلی معائنہ کیا اور ان کی رپورٹس چیک کیں۔واضح رہے کہ ڈاکٹروں کی ہدایت پر بدھ کو جناب الطاف حسین کے دو مختلف ٹیسٹ کئے گئے تھے ۔
جناب الطاف حسین کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔واضح رہے کہ جناب الطاف حسین کو طبیعت کی ناسازی کے باعث انہیں اتوار یکم فروری کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا
#GetWellSoonAltafBhai
پیپلزپارٹی کی حکومت کی مہاجر دشمن پالیسیوں کی وجہ سے آج سندھ میں کراچی اور شہری صوبے کی آوازیں بلند ہورہی ہیں۔ ہم نئے صوبوں اور انتظامی یونٹوں کے قیام مطالبے کی حمایت کرتے ہیں ۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر حق تلفیوں کا سلسلہ بند کرائیں۔ MQM رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
#الطاف_حسین_ضروری_ہے
https://t.co/IwWiVCErk9
2/2
مظلوم قوموں کے زخمو ں پرمرہم رکھنے کی ضرورت ہے ۔ خدا کے لئے سب کے ساتھ انصاف کیجئے، تمام لاپتہ افرادکو بازیاب کیجئے،الطاف حسین کے فارمولے پر عمل کیجئے،ملک سے جاگیردارانہ نظام اورکرپشن کا نظام ختم کردیں، یہ پاکستان اپنے پیروں پر کبھی کھڑا نہیں ہوگااگرملک سے فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کا خاتمہ نہیں ہوگا۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 354 ویں فکری نشست سے خطاب
29 نومبر 2025ئ
فوج کے جرنیلوں اور کورکمانڈروں سے درخواست ہےکہ سندھ سیکریٹریٹ کادورہ کرکے دیکھیں کہ وہاں کتنے مہاجر افسران ہیں اور خود بتائیں کہ مہاجروں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے یا ن��یں؟
…………………………………
یہ قانون قدرت ہے کہ محبت سے محبت جنم لیتی ہے اورنفرت سے نفرت جنم لیتی ہے، عصبیت سے عصبیت پیدا ہوتی ہے، تعصب سے تعصب پیدا ہوتا ہے، لسانیت سے لسانیت جنم لیتی ہے اورنسل پرستی سے نسل پرستی جنم لیتی ہے، ظلم سے ظلم جنم لیتا ہے، نفرت سے محبت کا جنم لینا قانون قدرت کے خلاف ہے۔
پاکستان بنانےوالے مہاجروں کے ساتھ زندگی کے ہرشعبے میں تعصب برتا گیا، ہم پرلسانی سیاست کا الزام لگایا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ مہاجروں کے ساتھ لسانیت کی بنیاد پرمتعصبانہ سلوک کیا گیا۔ جنرل ایوب خان کے زمانے میں سول سروسز سے مہاجر بیوروکریٹس کوچن چن کرنکالا گیا، پھرجنرل یحییٰ خان اور ذوالفقار علی بھٹوکے زمانے میں بھی بیوروکریسی سے مہاجروں کونکالا گیا، ذوالفقارعلی بھٹوکے دورحکومت میں دیہی اور شہری کی بنیاد پر کوٹہ سسٹم نافذ کرکےکراچی، حیدرآباد،سکھر کے شہریوں پر سرکاری ملازمتوں کے لئے پابندی عائد کردی گئی اورسرکاری اشتہارات میں باقاعدہ یہ لکھاہوتا کہ کراچی ، حیدرآباد اورسکھرسے تعلق رکھنے والے ملازمتوں کیلئے درخواست نہ دیں۔ کیا کراچی، حیدرآباد اور سکھر کے شہری انسان نہیں؟ کیا وہ پاکستانی نہیں؟
میں کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لینے گیا تووہاں پنجابی، پختون، سندھی، بلوچ، کشمیری تمام قومیتوں کےطلبہ کی تنظیمیں پہلے سے موجود تھیں جواپنی قومیت، اپنی زبان اورشناخت کی بات کررہی تھیں، یہ دیکھ کر میرا یہ سوچنا فطری تھا کہ ہماری لسانی شناخت کیا ہے؟ ہماری قوم کیاہے؟ ہم کس لسانیت سے اپنارشتہ جوڑیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ آپ سندھ میں رہتے ہیں توسندھی بن کررہیں لیکن ہمیں س��دھی بھی تسلیم نہیں کیا گیا، ہمیں تلیر، مکڑ، مٹروااورطرح طرح کے توہین آمیز ناموں سے پکارا گیا، اس نفرت ، عصبیت اور متعصبانہ سلوک کے نتیجے میں ہم نے مہاجرشناخت اپنالی اور اپنے آپ کو مہاجرکہلانا شروع کردیا تو سب کواس مہاجر شناخت سے چڑ ہوگئی۔ اب ہم سے کہا جاتا ہے کہ آپ خود کومہاجرنہ کہلائیں۔ کیایہ انصاف ہے کہ آپ اپنی شناخت پرتو فخرکریں اور مجھ سے میری شناخت چھینیں، یہ کیسے ہوسکتا ہے؟
مہاجر اپنے حقوق کی بات کریں توحقوق دینےکے بجائے ان پرنفرت اور تقسیم کی بات کرنے کا بہتان لگایا جاتا ہے۔نفرت اور تقسیم کی بنیاد توبھٹو نے کوٹہ سسٹم کی شکل میں رکھ دی تھی۔ میں تمام پنجابی، پختون ، بلوچ ،سرائیکی، کشمیری اورتمام غیرسندھیوں سے کہتاہوں کہ وہ سندھ سیکریٹریٹ جاکردیکھیں، انہیں وہاں ایک بھی مہاجر افسر نظرنہیں آئے گا۔پھروہ خود فیصلہ کریں کہ مہاجرنفرت کی بات کررہے ہیں یاان کے ساتھ نفرت کی جارہی ہے۔ پھر ہم کہتے ہیں کہ سندھی بن جاؤ، آپ ایک ہاتھ سے تالی بجانا چاہتے ہیں۔
پاکستان کی فوج نے کتنے مارشل لاء لگائے لیکن کوئی بھی جرنیل کوٹہ سسٹم اور مہاجروں کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں کوکیوں ختم نہیں کراسکا؟ فوج کے جرنیلوں اور کورکمانڈروں سےمیری درخواست ہے کہ آپ ایک وفد کی شکل میں سندھ سیکریٹریٹ کا دورہ کریں، دیکھیں کہ وہاں کتنے مہاجرافسران ہیں اور خود بتائیں کہ مہاجروں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے یانہیں؟آپ خود دیکھیں کہ کراچی میں کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جی، ایس ایس پیز، ایس پیز اور ایس ایچ اوزمیں سےکتنے مہاجر ہیں۔اسی طرح دیکھیں کہ دیگرصوبائی محکموں میں کتنے افسران مہاجر ہیں اورخود فیصلہ کریں کہ مہاجروں کے ساتھ حق تلفیاں ہورہی ہیں یانہیں؟
میں تومتحدہ قومی موومنٹ کانظریہ لیکر سندھ کے ہاریوں، پورے ملک سے غریب کسانوں، مزدوروں ، محنت کشوں اورتمام مظلوموں کے حقوق کے لئے نکلا تھا لیکن پورے ملک میں میرے راستے بند کردیے گئے۔ میں جاگیردارانہ نظام کے خلا ف تھا، آج بھی ہوں، میں کہتاہوں کہ آپ غریب ہاریوں ، کسانوں کے بچوں کوتعلیم دیں لیکن سندھ کے ظالم جاگیرداراندرون سندھ اسکول نہیں کھلنے دیتے، جب ایم کیوایم کوموقع ملا اور وہ 1990ء میں سندھ میں مخلوط حکومت میں آئی تو اس نے دیہی سندھ میں نئے اسکول قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ان اسکولوں کوبھی وڈیروں سے واگزار کرایا جنہیں وڈیروں نے بھینسوں کے باڑوں اوراپنی اوطاقوں میں تبدیل کردیا تھا لیکن جب ایم کیوایم حکومت سے باہر آئی تو سندھ کے وڈیروں نے ان اسکولوں کودوبارہ بھینسوں کے باڑوں اور اوطاقوں میں تبدیل کردیا۔
الطاف حسین غریب سندھی، بلوچ، پشتون، پنجابی، سرائیکی، کشمیری، گلگتی، بلتستانی اورہرمظلوم کاساتھی ہے۔ الطاف حسین صرف مہاجروں کےلئے نہیں بلکہ تمام مظلوم قوموں کیلئے مساوی حقوق چاہتا ہے۔
میں مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، تمام کورکمانڈرز اورآپریشنل کمانڈروں سے کہتاہوں کہ پاکستان کواس وقت محبت کی ضرورت ہے، 1/2
2/2
سوال یہ ہے کہ کیاعمران خان پاکستان کے شہری نہیں ہیں، وہ ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں ، سونے پہ سہاگہ انہیں اقتدارمیں لانے والے اسٹیبشلمنٹ کے ہی لوگ تھے جوکل تک انہیں سیلوٹ کیا کرتے تھے لیکن آج ان کیلئے سارے راستے بند کردیئے گئے ہیں ۔ یہ کیسا نظام ہے؟
دوسری طرف ایک صوبے کامنتخب وزیراعلیٰ رات بھراڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دیتا ہے، اپنی فریاد لیکرچیف جسٹس سے ملاقات کی درخواست کرتا ہے مگر چیف جسٹس صاحب ان سے ملاقات کرنے سے صاف انکارکردیتے ہ��ں ، عدالت عالیہ کے چیف جسٹس کایہ رویہ بھی افسوسناک ہے ۔
سینیٹ میں علامہ ناصرعباس اور قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈرنامزد کرنے کی درخواست کی گئی لیکن ابھی تک دونوں ایوانوں میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کانوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے یہ ظلم اور جبرنہیں تو پھر کیاہے؟ آخر ملک کو کہاں لیکر جایاجارہاہے ؟جہاں ��ئین، قانون اور انسانی حقوق کی سرے سے عملداری نہ ہو ، عدلیہ آزاد نہ ہو، پارلیمنٹ کٹھ پتلی بن جائے اور پارلیمنٹ کے رولز آف بزنس پر عمل درآمد نہ کریں کیا اُسے ملک کہا جاسکتا ہے؟ کیا پاکستان کے وزیراعظم کوذرہ برابربھی شرم وحیا نہیں کہ ان کی حکومت کیا کررہی ہے اور کس طرح مخالفین پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑرہی ہے؟ کیا1971ء میں ظلم وجبر اور ناانصافیوں کے اسی عمل کی وجہ سے پاکستان دولخت نہیں ہوا تھا؟
میں باربار حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا قول دہراتا رہاہوں کہ کفر سے حکومتیں چل سکتی ہیں مگر ظلم وناانصافی سے حکومتیں نہیں چل سکتیں۔ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ ایک صوبے کا وزیراعلیٰ ساری ر��ت عام شہری کی طرح سڑک پر بیٹھا رہے اور اس کی فریاد سننے والا کوئی نہ ہو، یہ ملک کو کدھر لیکر جایا جارہاہے؟ حکمرانوں کوقدرت کا مکافات عمل یادرکھنا چاہیے، انشاء اللہ بہت جلد ن لیگ اور پیپلزپارٹی والے قدرت کے مکافات عمل کا شکار بن کرعبرت کا نشان بن جائیں گے ۔
میں تحریک انصاف کی لیڈرشپ سے کہتا ہوں کہ آپ نے لوگوں کو بے وقوف بناکر بہت وقت ض��ئع کردیا ہے ، آپ کہتے رہے کہ عدالت سے عمران خان کی ضمانت ہوجائے گی اورعمران خان رہا ہوجائیں گے، آپ عدالت عدالت کھیلتے رہے اور عوام کو بے وقوف بناتے رہے۔ سوشل میڈیا پر پنجاب سے تعلق رکھنے والے بعض افراد خود کو عمران خان کا ہمدرد ظاہرکرتے ہیں ، عمران خان کی رہائی کی باتیں کرتے ہیں لیکن ان کے تعصب اور عصبیت کا یہ عالم ہے کہ وہ تحریک انصاف کے مخلص کارکنان کومیرے خلاف بہکاتے ہیں، جبکہ جو جھوٹے الزامات مجھ پر لگائے گئے وہی الزامات عمران خان پر بھی لگائے جارہے ہیں تو پھر آپ الطاف حسین سے عصبیت اور تعصب کا مظاہرہ کیوں کررہے ہو؟ میں تحریک انصاف کے سچے کارکنوں سے کہتا ہوں کہ ��گروہ عمران خان کی رہائی چاہتے ہیں تو انہیں پارٹی کے آزمائے ہوئے لوگوں سے نجات حاصل کرکے خود میدان عمل میں آنا ہوگا ۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 353ویں فکری نشست سے خطاب
28، نومبر2025ئ
یہ پاکستان کا المیہ ہے کہ وہ سیاسی جماعتیں جو خود کوجمہوریت کی علمبردار کہتی ہیں وہ جمہوریت کے بجائے آمریت کی پروردہ بن چکی ہیں۔ ان کے تمام فیصلے اور اقدامات عوام کے مفاد کے بجائے اپنے اوراپنے خاندانوں کے مفاد کے لئے ہیں۔ یہ موروثیت کی سیاست کررہی ہیں اوران میں خاندانوں کی آمریت اوربادشاہت قائم ہے۔
یہ موروثیت اورخاندانوں کی اجارہ داری اسلئے قائم ہے کیونکہ عوام نے کبھی اس کے خلاف آواز بلند نہیں کی، ان جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے جمہوریت کے نام پر خاندانوں کی آمریت کے خلاف آوازکیوں نہیں اٹھائی اور جمہوری احتجاج کے ذریعے یہ مطالب�� کیوں نہیں کیا کہ دوسرے لوگوں کوبھی آگے لایاجائے۔ جمہوریت کی بات کرنے والےخاندانوں کوپہلے اپنے اندر جمہوریت لانی چاہیے۔
جواپنی پارٹی میں جمہوریت رائج نہیں کرتے اورموروثیت کاطرزسیاست اختیار کرتے ہیں اور اپنے خاندان کی اجارہ داری برقراررکھتے ہیں، پھر ان میں اورفوجی آمروں میں کیافرق ہے؟
میں نے 47سال پہلے بھی یہی کہا تھا کہ ملک کی سب سے بڑی بیماری یہ فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورچند خاندانوں کی اجارہ داری ہے۔ جمہوریت کی علمبردارپیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن جوجھوٹے نعروں کے ذریعے عوام کوبیوقوف بناتی ہیں لیکن جتنے بھی فیصلے کرتی ہیں وہ عوام کے مفاد کے لئے نہیں بلکہ ��پنے خاندان کے مفاد کے لئے کرتی ہیں۔ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن نے ماضی میں بھی یہی کیا اوریہ جماعتیں ماضی کی طرح آج بھی عوام کے مفاد کے لئے نہیں بلکہ اپنے خاندان کے مفادات ��وراس کے تحفظ کے لئے آئین میں ترمیم کررہی ہیں۔
میں عوام سے سوال کرتاہوں کہ کیا وہ اب بھی ان جماعتوں کوجمہوری پارٹی قرار دیں گے جوآج بھی اپنے مفاد کے لئے آئین میں ترامیم کررہی ہیں۔
اگرچہ پاکستان میں کئی بار مارشل لاء نافذ ہوئے اورملک جمہوریت کی پٹری سے اترا لیکن اس میں زیادہ قصوروار وہ سیاسی جماعتیں اور سیاسی رہنماہیں جنہوں نے اس میں سہولت کاری کی ۔
میں نے کرپٹ اقتدارمافیا کے خلاف آواز اٹھائی تومجھے ملک دشمن، دہشت گرد ، غدارکہا گیا، مجھ پر نجانے کیا کیا بہتان لگائے گئے لیکن الطاف حسین نے جوجوباتیں کیں، آج پوراملک وہ باتیں کررہاہے اور میری باتوں کی سچائی کوتسلیم کررہا ہے۔ میں یہی کہوں گاکہ جنہوں نے مجھ پر الزامات اوربہتان لگائے انہیں آج اپنے دل کوصاف کرناچاہیے اور میرے بارے میں اپنی غلط فہمیوں کودور کرناچاہیے۔ لوگ ساؤتھ افریقہ کے رہنما نیلسن مینڈیلا کی بات توکرتے ہیں لیکن اس کاعمل نہیں دیکھتے جس نے ساؤتھ افریقہ میں سیاہ فام انقلاب برپا کرنے کے باوجود سفید فام باشندوں سے انتقام نہیں لیا بلکہ Truth and Reconciliation Commission یعنی سچ اور مفاہمت کمیشن قائم کیا کہ آئیں اوراپنی غلطیوں کوتسلیم کریں۔ میں بھی کہوں گاکہ آج پاکستان میں بھی Truth and Reconciliation Commission قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 344ویں فکری نشست سے خطاب
8 نومبر 2025