مختصر بریک کے بعد افغانستان پھر آگ سے کھیلنے لگا۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈا میں شہری آبادی کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ جوابی کارروائی کے بعد مکمل خاموشی ۔۔ تہران اجلاس کے بعد کیا بھارتی سپانسرڈ افغان رجیم کی نیندیں اڑ گئی ہیں ؟ کیا حوثیوں کے بعد افغان طالبان کے اڈوں کی باری ہے ۔۔؟
#خاکسار
@OfficialDGISPR
#Afghanistan
#PakArmy
@AfghanUrdu
آن لائن بائیک اور کار سروس کمپنیوں کی بھی طبیعت صاف کرنا ہی پڑے گی ۔۔
اب بڑی تعداد میں خواتین بھی یہ سروس استعمال کرتی ہیں ۔۔ بالخصوص اسلام آباد اور لاہور میں یہ رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔۔ لیکن آن لائن بائیک سروس دینے والی کمپنیاں کیا نشے میں ہیں ؟ بغیر سکروٹنی ایسے لفنڈر کیسے بائیک چلا سکتے ہیں !!
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں خاتون نے آن لائن موٹر سائیکل رائیڈ بک کرائی ۔۔ مگر کچھ ہی منٹ بعد رائیڈر نے ہراساں کرنا شروع کر دیا ۔۔ نازیبا حرکات کی کوشش ۔۔ جس پر عزت دار خاتون نے بارہا بائیک روکنے کا مطالبہ کیا مگر درندہ صفت موٹر سائیکل رائیڈر نے بائیک مزید تیز کر دی ۔۔ پھر وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔۔ خاتون نے اپنی عزت بچانے کے لئے چلتی بائیک سے چھلانگ لگا دی جس پر اسے شدید چوٹیں آئیں ۔۔ نعیم نامی رائیڈر یہ ردعمل دیکھ کر بھاگ نکلا ۔۔
پیارے پاکستانیوں ۔۔ یہ واقعہ سترہ اکتوبر کو پیش آیا۔۔ مگر خاتون پھر بھی عزت کے ڈر سے خاموش رہی ۔۔ آخر کسی نے یہی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی جس سے خاتون کو حوصلہ ملا ۔۔ اور اس نے ایف آئی آر درج کرا دی ۔۔
نعیم نامی رائیڈرآخر کار پکڑا گیا ہے ۔۔ اس طرح کے کئی ڈرائیورز یومیہ بنیادوں پر کسی نہ کسی طرح خواتین کو ہراساں کرتے ہیں ۔۔ مگربائیک سروس کمپنی مالکان کا محاسبہ کون کرے گا جو منافع کے چکرمیں محلے کے آوارہ ترین لڑکوں کو بھی بطور رائیڈر بھرتی کر لیتے ہیں ۔۔ !!
#خاکسار
پنوں عاقل میں سالی اور بہنوئی کا معاشقہ اور پھر بھاگ کر شادی۔۔ اہل خانہ نے پرچے پر پرچے کروا دیئے۔۔ خاکسار کو جوڑے کی ایک نئی ویڈیو موصول ہوئی ہے جس میں لڑکے نے بتایا کہ اگست میں ہی انکی شادی ہوگئی تھی اور پہلی بیوی کو باقاعدہ طلاق دی تھی۔۔ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ جوڑا جان بچانے کے لئے ادھر ادھر بھاگ رہا ہے۔۔ جیسا کہ خاکسار نے کہا دو روز قبل ہی اسی علاقے سے ایک جوڑے کو قتل کیا گیا ہے۔۔ اگر اس لڑکے نے سالی سے بھاگ کر شادی کی ہے تو کیا اس جوڑے کو مار دینا ہی مسئلے کا حل ہے ؟
اس کیس میں لڑکے اور لڑکی کو زیادہ خطرہ لڑکی کی بہن سے بھی ہے جو تین بچوں کی ماں ہے اور غصے سے بھری بیٹھی ہے۔۔
#خاکسار
پنوں عاقل میں تین بچوں کے باپ نے بھاگ کر سالی سے شادی کر لی۔۔ دونوں سیالکوٹ پہنچے اور کورٹ میرج کی۔۔ دونوں نے کہا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔۔ واضح رہے کہ دو روز قبل اسی علاقے سے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو بس سٹینڈ پر بس سے اتار کر قتل کیا گیا ہے۔۔ اب یہ دونوں بھی خطرے میں ہیں۔۔ ان کے حوالے سے کچھ مزید انکشافات بھی ہوئے ہیں۔۔ یہ جوڑا کیسے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوا ؟ کب سے تعلقات تھے اور سابق بیوی یعنی سالی کی بہن کا اب کیا موقف ہے۔۔؟ انتظار کیجئے ۔
شکریہ
#خاکساد
سی ای او ڈبلیو ایس ایس پی مس وزیر بلاشبہ سب کے ہی دل جیت چکی ہیں۔۔ صفائی ستھرائی اور کوڑااٹھانے کے زمہ دار ادارے ڈبلیو ایس ایس پی کی سربراہ مس وزیر خود فیلڈ میں رہتی ہیں۔۔ زیر نظر ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ عملے کے لئے رول ماڈل بنی ہوئی ہیں۔۔ خود نالیوں کی صفائی کر رہی ہیں۔۔ بلاشبہ یہ باقی انتظامی اداروں کے افسران کے لئے عمدہ مثال ہیں۔۔ بس خاکسار کو ان کے اس چیلے پر اعتراض ہے۔۔ پیچھے رہ کر پانی والا پائپ پکڑ کر رکھنے کی بھلا کیا ضرورت ہے۔۔ نیز خاکسار کو انکے عملے کی جانب سے موبائل پر ویڈیو بنانے پر بھی اعتراض ہے۔۔ یقینی طور پر مس وزیر خود نمائی نہیں چاہتیں مگر ان کا عملہ بہت شوخا ہے۔۔
#خاکسار
پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تیزی۔۔ ملٹی نیشنل پٹرولیم کمپنی شیل کا ایک بورڈ نما کھمبا بھی گرا دیا گیا۔۔ جبکہ یہ طے شدہ حدود سے محض تین فٹ آگے تھا۔۔ مگر انتظامیہ نے اسے نو بال قرار دیا۔۔
#خاکسار
فیلڈ مارشل نے اپنی تگڑی فوج کے ہمراہ حوثیوں کو بھون ڈالا ہے۔۔ پاکستان نے واضح کردیا کہ سعودیہ پر حملہ قبول نہیں۔۔ فیلڈ مارشل نے جو کہا کر دکھایا۔۔ اگلا مرحلہ حکمت سے طے کرنا باقی تھا۔۔ وہ یہ کہ ایران پر بھی واضح کرنا تھا کہ عمومی تاثر یہی ہے کہ آپ حوثیوں کی پشت پناہی کرتے ہیں۔۔ آپ کو بیک اپ نہیں دینا کیونکہ فتح میزائل دماغی طور پر کچھ کھسکا ہوا ہے۔۔ یہ اپنے آپ کی بھی نہیں سنتا۔۔ پس ایران نے پاکستانی دباؤ پر کہہ دیا کہ ہمارا حوثیوں سے تعلق نہیں ۔۔ یوں پاکستان کی حکمت عملی خطے میں راج کر رہی ہے۔۔ دوسرا اہم مرحلہ ایران کو ٹرمپ کے بڑے سے بچانا بھی ہے۔۔ اس سلسلے میں فیلڈ مارشل متحرک ہیں۔۔ اگلا مذاکراتی دور دنیا کے خوبصورت ترین دارالحکومت یعنی اسلام آباد میں ہونے والا ہے۔۔ تیار رہیں۔۔
#خاکسار
پیارے پاکستانیوں ۔۔ اگر آپ کو معلوم پڑ جائے کہ دیگوں والے ایک دیگ سے اپنی کتنی کمیشن رکھتے ہیں تو آپ خود دیگیں پکانا سیکھ لیں اور ان کی خدمات ہی نہ لیں ۔۔ اب سمجھ آئی کسی بھی شادی پر چلے جاؤ ۔ لیگ پیس بہت کم کیوں دکھائی دیتے ہیں ۔۔چن چن کر بوٹیاں نکالوتو بھی مناسب بوٹی ہاتھ نہیں لگتی ۔۔ لگے گی بھی کیسے ۔۔۔ جب دیگوں والا ہی بھاری کمیشن اڑا لے جائے گا تو آپ کے ہاتھ کیا لگنا ہے ۔۔ بہرحال ۔ حکومت کو اس پر نوٹس لینا چاہیے ۔
اضافی نوٹ : ۔ ضروری نہیں کہ ہر دیگ سے اتنی ہی بھاری مقدار میں کمیشن رکھی جائے ۔ دیگ پر پکانے والے کی کمیشن علاقائی صورتحال ، شادی والے گھر کی سرویلنس ، چیک اینڈ بیلنس پر بھی منحصر ہوتی ہے ۔
شکریہ
#خاکسار
سعودی عرب میں دوران عمرہ ایک پاکستانی شخص کی جانب سے خواتین کی ویڈیوز بنانے پر بحث چھڑ چکی ہے۔۔ یہی وہ پاکستانی ہیں جو ملکی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔۔ ان حالات میں سعودی حکام پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں کہ آخر خواتین اور مردوں کے الگ الگ انتظامات کیوں نہیں کئے جاتے ؟
#خاکسار
آپ نے کبھی یہ نہیں سنا ہوگا کہ یورپ میں لڑکی کہیں اور شادی کرنے پر سابق عاشق کے ہاتھوں قتل۔۔
یہ کیا مائنڈ سیٹ ہے ؟ کیا ہم کبھی اس مائنڈ سیٹ سے چھٹکارا پا سکیں گے ؟ اس طرح کے قتل صرف خاکسار کے دیس میں ہی کیوں عام ہیں؟
یہ سی سی ٹی وی فوٹیج گوجرانوالہ سمن آباد کالونی کی ہے۔۔ خاتون کی شادی ہوئی ۔ ولیمے سے واپس آرہی تھی۔۔ سابق عاشق نے دوست کے ہمراہ گاڑی روکی اور گولیاں چلا دیں۔۔ آپ فوٹیج میں دیکھ سکتے ہیں کہ ملزم نے کتنی بے خوفی سے گھات لگا کر دلہن کی گاڑی گزرنے کا انتظار کیا۔۔ اور پھر قتل کے بعد فرار ہوگئے۔۔ اس واردات میں دلہن کی دوست ملزموں سے ملی ہوئی تھی۔۔ اس طرح دو مرکزی ملزموں اور ایک سہولت کار لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔۔ آئندہ اڑتالیس گھنٹے میں ملزم گرفتار ہونگے جبکہ مرکزی عاشق کو اسی روز رات کو ساتھی چھڑوانے آئیں گے ۔
#خاکسار
ثاقب چدھڑ کے پروٹوکول میں پیرا فورس کا کیاکام ؟
پیرا فورس کی گاڑی آخر جنگ جیپ ریلی کے ٹریک پر لینے ہی کیا آئی ؟
رول آف لاء کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تاریخی فیصلہ۔۔ ڈی سی جھنگ عہدے سے فارغ
#خاکسار@MaryamNSharif
میچ کے آخری مراحل میں جب بہت ہی سنسی خیز لمحات ہوں عام طور ٹیم پاکستان ہمیشہ مایوس ہی کرتی ہے۔۔ مگر اس میچ نے تاریخ رقم کردی۔۔
#خاکسار#PAKvENG#PakistanCricket
سیاسی اختلاف کتنا بھی ہو۔۔ مریم نواز کا فیصلہ قابل ستائش ہے۔۔ ایک ایسے بڑے افسر کو کوتاہی پر عہدے سے ہٹا دیا گیا جس کی وہ خود ماضی میں تعریف کر چکی ہیں۔۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے مریم نواز رول آف لاء کو ترجیح دیتی ہیں۔
@MaryamNSharif
جھنگ جیپ ریلی میں پیرا فورس کی گاڑی نے بھی حصہ لیا۔ بظاہر یہ ایک ایسی معمولی بات تھی جس پر پردہ ڈالا جا سکتا تھا مگر مریم نواز نے اس کوتاہی پر ایک طاقتورافسر کو گھر بھیج دیا۔۔ فیصلے سے ظاہر ہوا کہ وزیراعلیٰ کسی کی بھی سگی نہیں ۔ خاکسار آج پہلی مرتبہ انہیں سلام پیش کرتا ہے۔
مشہور زمانہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کا پارٹ ٹو۔۔
سالگرہ کی تقریب سے واپسی پر ڈاکو ناکہ ۔۔ موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور کم سن بچوں کو روک لیا ۔۔ 1600روپے چھین لئے ۔ اور پھر ایک ڈاکو نے باپ اور بچوں کو یرغمال بنائے رکھا۔۔ باقی دو نے خاتون سے ریپ کیا۔۔
@MaryamNSharif
سعودیہ میں مقدس مقام پر فحش حرکات کے کیس میں بنگلہ دیش کے نذر السلام اور سیتی کو سزائے موت۔۔۔ بنگلہ دیش نے سعودی حکومت سے وضاحت مانگی ہے۔۔ بنگلہ دیشی حکام کے مطابق دنیا کے 180 سے زائد ممالک کی جانب سے ویانا کنونشن معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی
#BangladeshiCouple#Bangla