عاقب جاوید کا بدترین کارکردگی پر شرمندگی کے باعث استعفی دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ وہ بدستور بے غیرتی پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
پی سی بی اعلامیہ۔
@TheRealPCB
گراؤنڈ میں آ کر میچ دیکھنے والے شائقین بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے شدید مایوس ہیں۔ چیئرمین پی سی بی سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ خدارا اب سسٹم میں تبدیلی لائیں، ورنہ وہ وقت دور نہیں جب کوئی بھی میچ دیکھنے گراؤنڈ میں آنے کو تیار نہیں ہوگا۔
بول کر احساس کروانے سے خاموش ہوجانا بہتر ہوتا ہے۔ کچھ احساسات ایسے ہوتے ہیں جنہیں بار بار لفظوں میں بیان کرنا اُن کی خوبصورتی بھی چِھین لیتا ہے اور انسان کی اپنی عزت بھی۔ ہر بار کسی کو یہ بتانا کہ اُس کی بات نے دُکھ دیا, اُس کی بے رُخی محسوس ہوئی, اُس کی خاموشی تکلیفــــ دے رہی ہے یا اُس کی توجہ کی ضرورت ہے۔ آخر کب تک ؟
ایک وقت کے بعد دل چاہتا ہے کہ بس خاموش ہو جاؤ کیونکہ جسے تمہاری آنکھوں میں چُھپی اُداسی نظر نہیں آتی اُسے الفاظ میں سمجھانے سے بھی شاید کچھ نہیں بدلے گا۔ میں نے ہمیشہ یہی چاہا کہ کچھ باتیں مجھے کہنی نہ پڑیں۔ سامنے والا خود محسوس کرے کہ میرے لہجے کی نرمی کم کیوں ہو گئی ہے ؟ میری باتوں میں پہلے جیسی رونق کیوں نہیں رہی ؟ میں پہلے کی طرح سوال کیوں نہیں کرتا ؟ ہر بات پر وضاحت کیوں نہیں دیتا ؟
میری یہ خاموشی کسی کو سزا دینے کے لیے نہیں ہوتی, یہ صرف اپنے دل کو مزید تھکنے سے بچانے کے لیے ہوتی ہے۔ میں نہیں چاہتا کہ میری موجودگی کسی کی مجبوری بنے یا میں اپنے لیے توجہ کسی سے مانگ کر حاصل کروں۔ جو چیز دل سے ملے وہی خوبصورتــــــ لگتی ہے۔ مانگ کر ملی ہوئی توجہ میں بھی ایک کمی سی محسوس ہوتی ہے۔ اس لیے اب اگر میری خاموشی تمہیں عجیب لگے تو اسے غرور نہ سمجھنا۔ شاید میں بس یہ دیکھ رہاہوں کہ میری غیر موجودگی کا احساس تمہیں خود ہوتا ہے یا نہیں۔ شاید میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ میری قدر صرف تب ہے جب میں ہر وقت موجود رہوں یا میرے خاموش ہو جانے کے بعد بھی کوئی مجھے یاد کرتا ہے۔