عوامی خدمت ہمارا مشن، لوگوں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح!
پبلک سیکرٹریٹ بکھووالہ میں حلقہ سے تشریف لانے والے دوستوں اور معزز شہریوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور مشکلات توجہ سے سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔
ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل سنیں اور ان کے حل کے لیے عملی کردار ادا کریں۔
عوام کی خدمت ہی ہمارا اصل مقصد اور ہمارا فخر ہے۔
جناب محمد علی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سرگودھا ڈویژن کا سیکرٹری آرگنائزر مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ تقرری ان کی سیاسی وابستگی، تنظیمی صلاحیتوں اور نوجوانوں کے لیے خدمات کے اعتراف کا مظہر ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں، محنت اور لگن سے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے اور نوجوانوں کو مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم پر متحرک کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
اللہ تعالیٰ انہیں نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے اور کامیابیوں سے ہمکنار ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
نیک تمناؤں اور روشن مستقبل کے لیے دلی دعائیں۔
الحمدللہ! وعدوں کی تکمیل اور علاقائی ترقی کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی توجہ، بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا اور میاں اکرام الحق(MPA-PP74) کی مؤثر کاوشوں کے نتیجے میں چک نمبر 23 مانڈیانوالہ کی سڑک کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
یہ محض ایک سڑک کی تعمیر نہیں بلکہ عوامی مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور علاقے کی ترقی کے عزم کی عملی تکمیل ہے۔
ان شاء اللہ عوامی خدمت اور علاقائی ترقی کا یہ سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔ ہمارا عزم، عوام کی خدمت اور علاقے کی خوشحالی!
حلقہ کے مختلف مقامات پر احباب کے ہاں فاتحہ خوانی میں شرکت کی، مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین سے اظہار تعزیت،
غم کی ان گھڑیوں میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہونا ہمارا اخلاقی اور سماجی فرض ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
اسلام آباد: سمیڈا (SMEDA) کے ساتھ سٹرس ویلیو چین کے فروغ کے حوالے سے اہم اجلاس۔
اجلاس میں پاکستان کی کنو اور ترشاوہ پھلوں کی صنعت کی بحالی، جدید خطوط پر ترقی، کسانوں کو درپیش مسائل کے حل، پراسیسنگ، پیکنگ اور برآمدات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مقصد کنو کی صنعت کو مضبوط بنانا، کاشتکاروں کو بہتر معاشی مواقع فراہم کرنا اور پاکستان کی سٹرس انڈسٹری کو عالمی منڈیوں میں مؤثر انداز میں متعارف کروانا ہے۔
کسان کی خوشحالی، کنو کی صنعت کی بحالی اور پاکستان کی زرعی معیشت کا استحکام اولین ترجیح ہے۔اسلام آباد: سمیڈا (SMEDA) کے ساتھ سٹرس ویلیو چین کے فروغ کے حوالے سے اہم اجلاس۔
اجلاس میں پاکستان کی کنو اور ترشاوہ پھلوں کی صنعت کی بحالی، جدید خطوط پر ترقی، کسانوں کو درپیش مسائل کے حل، پراسیسنگ، پیکنگ اور برآمدات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مقصد کنو کی صنعت کو مضبوط بنانا، کاشتکاروں کو بہتر معاشی مواقع فراہم کرنا اور پاکستان کی سٹرس انڈسٹری کو عالمی منڈیوں میں مؤثر انداز میں متعارف کروانا ہے۔
کسان کی خوشحالی، کنو کی صنعت کی بحالی اور پاکستان کی زرعی معیشت کا استحکام اولین ترجیح ہے۔
@SmedaOfficial@FoodSecurityPK
ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن سرگودھا ڈویژن چوہدری شاہ نواز رانجھا صاحب نے آج کوٹ مومن میں استانہ عالیہ فیض عالم پر پیر سید عرفان رسول شاہ گیلانی رحمہ اللہ کے وصال پر فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کی دعا کی اور ان کے بھائی پیر نوید شاہ گیلانی سے اظہار تعزیت کیا
ایک خواب جو بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا کی کاوشوں سے حقیقت بنا، آج کامیابیوں کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔۔۔!
گورنمنٹ گریجویٹ کالج کوٹ مومن میں طالبہ اقراء علی کا یونیورسٹی آف سرگودھا کے تمام الحاق شدہ کالجز میں بی ایس اردو، پانچویں سمسٹر میں ٹاپ کرنا نہ صرف طالبہ کے لیے بلکہ پورے کوٹ مومن اور کالج کے لیے ایک قابلِ فخر اعزاز ہے۔
یہ کامیابی درحقیقت اس تعلیمی پودے کی ثمرآوری ہے جسے بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا صاحب کی خصوصی کاوشوں اور جدوجہد سے کوٹ مومن میں پروان چڑھنے کا موقع ملا۔ آج اسی ادارے میں علاقے کے بچوں اور بچیوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر ہیں اور وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔
اس شاندار کامیابی کا سہرا اقراء علی کی محنت، اساتذہ کی رہنمائی، پرنسپل صاحب اور کالج کے تمام اسٹاف کی انتھک کوششوں کو بھی جاتا ہے، جن کی محنت سے یہ ادارہ تعلیمی میدان میں نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے۔
بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا صاحب کی کاوشوں سے لگایا گیا یہ تعلیمی پودا آج تناور درخت بننے کی جانب گامزن ہے، جس کے ثمرات آنے والی نسلوں تک پہنچیں گے۔
اقراء علی کو دلی مبارکباد، کالج انتظامیہ، پرنسپل صاحب اور تمام اساتذہ کو خراجِ تحسین۔
یہی اصل کامیابی ہے کہ آپ کی کوششوں سے قائم ہونے والے ادارے میں نئی نسل تعلیم حاصل کرے، آگے بڑھے اور اپنے علاقے کا نام روشن کرے۔
شاباش اقراء علی! آپ کوٹ مومن کا فخر ہیں۔ 🌹
اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں ترشاوہ پھلوں (Citrus) کی بحالی، جدید زرعی تقاضوں سے ہم آہنگ کاشتکاری اور ویلیو چین پروگرام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کلائمیٹ اسمارٹ سٹرس ری وائیول پروگرام کا مقصد پاکستان کی سٹرس انڈسٹری کو جدید خطوط پر استوار کرنا، کاشتکاروں کی معاشی بہتری، برآمدات میں اضافہ اور عالمی منڈی میں پاکستانی ترشاوہ پھلوں کی مسابقتی حیثیت کو مزید مستحکم بنانا ہے۔
ہم پُرعزم ہیں کہ مربوط حکمت عملی، جدید ٹیکنالوجی اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے پاکستان کی سٹرس انڈسٹری کو نئی بلندیوں تک لے کر جائیں گے۔
@pmln_org@MNFSR_OFFICIAL
کنو کے کسان بھائیوں کے نام اہم پیغام!
کنو کے کاشتکار آج شدید معاشی مشکلات سے دوچار ہیں۔ اگر کسانوں کو ان کی محنت، لاگت اور فصل کا پورا معاوضہ نہ ملا تو وہ مجبورا ً کنو کی کاشت چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے، جس کے نتیجے میں آنے والے وقت میں کنو کی پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہو سکتی ہے۔
حکومت اور متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ کنو کے کاشتکاروں کے مسائل کا فوری نوٹس لیں اور انہیں ان کی فصل کا جائز اور مکمل معاوضہ یقینی بنائیں۔
یاد رکھیں! کسان خوشحال ہوگا تو زراعت ترقی کرے گی، اور زراعت ترقی کرے گی تو ملکی معیشت مضبوط ہوگی۔
کسان کو اس کی محنت کا پورا حق دیا جائے، کیونکہ کسان بچے گا تو کنو کی فصل بھی بچے گی!
@pmln_org@MaryamNSharif@AzmaBokhariPMLN@MaryamNSharif
Heartiest congratulations to Pakistani astronaut Zeeshan Ali on his historic journey to China’s space station. A proud moment for Pakistan and another shining example of the enduring Pak-China friendship. 🇵🇰🇨🇳
بابا گورو نانک دیو جی کے یومِ ولادت کے بابرکت موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد سکھ برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
بابا گورو نانک کی تعلیمات محبت، امن، مساوات، انسانیت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہیں۔ ان کا پیغام مذہب، رنگ اور نسل سے بالاتر ہو کر انسانیت کو جوڑنے اور معاشرے میں برداشت و رواداری کو فروغ دینے کا پیغام ہے۔
پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ننکانہ صاحب اور کرتارپور جیسے مقدس مقامات یہاں واقع ہیں۔ پاکستان ہمیشہ سکھ برادری کی مذہبی آزادی اور مقدس مقامات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔
بابا گورو نانک کا پیغام ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ دعا ہے کہ یہ دن دنیا بھر میں امن، محبت، احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کا ذریعہ بنے۔
بابا گورو نانک کا پیغام، انسانیت اور محبت کا پیغام ہے۔
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئی،
ایک شخص پورے شہر کو ویران کر گیا۔۔۔
بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے پیر سید عرفان رسول شاہ گیلانی کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
کوٹ مومن کی دھرتی آج ایک درویش صفت، محبت کرنے والی اور روحانی نسبتوں سے جڑی عظیم شخصیت پیر سید عرفان رسول شاہ گیلانی کی جدائی کے غم میں سوگوار ہے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ کوٹ مومن میں ادا کی گئی، جس میں عوام، عقیدت مندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل غمگین دکھائی دیا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین، عقیدت مندوں اور اہلِ علاقہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
آج ایک سچا دوست، روحانی پیشوا پیر سید عرفان رسول شاہ صاحب کوٹ مومن والوں کو سوگوار چھوڑ کر اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ پیر صاحب سے محبت اور عقیدت کا ایک دیرینہ تعلق تھا، ان کی جدائی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲
ضلع حافظ آباد
بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے سابق رکن قومی اسمبلی میاں لیاقت عباس بھٹی کی فاتحہ خوانی میں شرکت کی،
مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی
پیر سید عرفان رسول شاہ صاحب سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیضِ عالم کوٹ مومن دارِ فانی سے کوچ کرگئے
انا للہ وانا الیہ راجعون
شاہ صاحب قبلہ کی وفات ناقابلِ تلافی نقصان ہے، آپ کی سرکارِ دوعالم سے آپ کی آلِ پاک سے بے انتہا محبت اور مودت رکھتے تھے، حضور کے صحابۂ کرام کی بہت تکریم کرتے تھے اولیاء عظام سے محبت کرتے تھے، آپ کے آستانہ شریف پر مریدین کی تعلیم و تربیت کا خاص اہتمام ہوا کرتا ہے۔
اللہ کریم آپ کی منزلیں آسان فرمائے، بے حساب بخشش ومغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے
تحصیل بھلوال ٹھٹی نور اور حلقہ میں مختلف مقامات پر احباب کے ہاں فاتحہ خوانی میں شرکت کی، مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین سے اظہار تعزیت،
عوام کے دکھ سکھ میں شریک ہونا، ان کے درمیان بیٹھنا اور ان کی بات سننا ہی عوامی رابطے کا اصل حسن ہے۔ ایسے مواقع نہ صرف باہمی تعلقات کو مضبوط بناتے ہیں بلکہ عوامی رائے جاننے، مسائل سمجھنے اور براہِ راست گفتگو کا بہترین ذریعہ بھی ہیں۔
عوام کے درمیان رہنا اور ان کے اعتماد پر پورا اترنا ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔
نہ عہدے کی طلب ہے، نہ شہرت کی آرزو
بس آپ سے محبت ہے، یہی ہے میری جستجو
میرے حلقے کی بزرگ میرا سرمایہ ہیں ، ان کی دعائیں ، محبت ، خلوص اور پیار ہی میری سب سے بڑی کامیابی ہے ، کسی عہدے کے بغیر ایک معزور بزرگ نے آج محبت سے روکا گلے لگایا اور کہا کہ " کام اچھا کر رہے ہو " اس سے بڑھ کر کوئی الفاظ نہیں ہیں اور یہ سیاست میں سب سے بڑا مقام ہے
سرگودھا: سابق وفاقی وزیر بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے سرگودھا بورڈ میں آن لائن پیپر مارکنگ نظام کا افتتاح کردیا
سرگودھا: امتحانی نظام کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنے کی جانب اہم پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع
سرگودھا: آن لائن پیپر مارکنگ سے امتحانی عمل میں شفافیت، میرٹ اور جواب دہی کو فروغ ملے گا، چوہدری محسن شاہنواز رانجھا
سرگودھا: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں تعلیمی اصلاحات کا مقصد طلبہ کو شفاف اور منصفانہ امتحانی نظام فراہم کرنا ہے، چوہدری محسن شاہنواز رانجھا
سرگودھا: جدید ٹیکنالوجی سے پرچوں کی جانچ میں انسانی مداخلت اور ممکنہ غلطیوں میں کمی آئے گی، ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری
سرگودھا: طلبہ کا مستقبل امتحانی نتائج سے وابستہ ہے، پرچوں کی جانچ غیر جانبدارانہ اور میرٹ کے مطابق ہونی چاہیے، ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری
سرگودھا: رواں سال جماعت گیارہویں کے سیکنڈ اینول امتحان میں کمپیوٹر کا پرچہ آن لائن چیک کیا جا رہا ہے، چیئرمین بورڈ عباس حیدر گوندل
سرگودھا: آئندہ سالانہ امتحانات میں چار مضامین کے جوابی پرچوں کی مارکنگ بھی آن لائن نظام کے تحت ہوگی، چیئرمین بورڈ
سرگودھا: امتحانی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کی جانب اہم پیش رفت!
بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور چیئرمین سرگودھا بورڈ کے ہمراہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا میں جدید آن لائن پیپر مارکنگ نظام کا افتتاح کیا۔
اس جدید نظام کے آغاز سے امتحانی عمل کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنے، شفافیت، تیز رفتار مارکنگ اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کو فروغ ملے گا۔
یہ اقدام پنجاب میں تعلیمی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی تعلیمی اصلاحات اور کاوشیں قابلِ ذکر ہیں۔
جدید ٹیکنالوجی، شفاف امتحانی نظام اور بہتر تعلیمی مستقبل ،ترقی کرتا پنجاب!
@pmln_org@MaryamNSharif@RanaSikandarH
مَا يُقَالُ لَكَ إِلَّا مَا قَدْ قِيلَ لِلرُّسُلِ مِنْ قَبْلِكَ ۚ إِنَّ رَبَّكَ لَذُو مَغْفِرَةٍ وَذُو عِقَابٍ أَلِيمٍ
تم سے وہی باتیں کہیں جاتی ہیں جو تم سے پہلے اور پیغمبروں سے کہی گئی تھیں۔ بےشک تمہارا پروردگار بخش دینے والا بھی اور عذاب الیم دینے والا بھی ہے