پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے مختلف حلقوں میں جاری بدترین انتخابی دھاندلی، نتائج میں ردوبدل کی کوششوں اور ریاستی مشینری کے کھلے استعمال کی شدید مذمت کرتی ہے۔
ابتدائی نتائج اور غیر سرکاری گنتی کے مطابق شام سات بجے تک پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار واضح برتری حاصل کیے ہوئے تھے۔ تاہم اس کے فوراً بعد مخصوص پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آنا شروع ہوئے، جہاں غیر معمولی طور پر 80 فیصد سے زائد ٹرن آؤٹ دکھایا جا رہا ہے اور ایک بیلٹ باکس سے 700 سے 800 ووٹ نکلنا سنگین شکوک پیدا کر رہا ہے۔ یہ عمل انتخابی شفافیت پر بدنما داغ ہے۔
مزید برآں ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 46 فراہم کرنے سے انکار کیا جا رہا ہے، جو الیکشن قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اور نتائج میں ردوبدل کے خدشات بڑھا رہا ہے۔
نگر سمیت مختلف علاقوں میں مخالف جماعت کے افراد کو جعلی بیلٹ پیپرز کے ساتھ پکڑا گیا۔ صبح کے وقت ہی کچھ عناصر رنگے ہاتھوں گرفتار ہوئے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دھاندلی منظم منصوبہ بندی کے تحت کی جا رہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف اس امر کو اجاگر کرتی ہے کہ یہ دھاندلی پولنگ ڈے تک محدود نہیں بلکہ پری پول رگنگ کے ذریعے پورا انتخابی عمل متنازع بنایا گیا۔ مخصوص حلقوں میں ووٹر لسٹوں میں ردوبدل، ایک ووٹر کو متعدد پولنگ اسٹیشنز میں شامل کرنا، پولیس اور انتظامیہ کے ذریعے حلقہ بندیوں اور پولنگ اسکیموں میں تبدیلیاں، اور مخالف امیدواروں و کارکنان کو ہراساں کرنا جیسے اقدامات کیے گئے۔
یہ تمام اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ فارم 47 کی پیداوار کرنے والی حکومت ایک بار پھر عوامی مینڈیٹ چرانے کے لیے ہر حد پار کر رہی ہے۔
ہم واضح کرتے ہیں کہ اگر نتائج میں ردوبدل کی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف اپنے ووٹ کے تحفظ کے لیے ہر آئینی، قانونی اور جمہوری راستہ اختیار کرے گی۔
پاکستان تحریک انصاف مطالبہ کرتی ہے کہ تمام پولنگ اسٹیشنز کے مستند نتائج فوری جاری کیے جائیں، ہر امیدوار کو فارم 45 اور 46 بلا تاخیر فراہم کیے جائیں، مشکوک پولنگ اسٹیشنز کی فوری تحقیقات کر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے اور الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے شفافیت یقینی بنائے۔
پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے عوام کو یقین دلاتی ہے کہ ان کے ووٹ کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا اور کسی کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ
Eid Mubarak to everyone, especially to Imran Khan, who is facing difficult times with patience and strength. May Allah bless him and everyone with peace, happiness, and ease. 🤍
#EIDMubarak
عمران خان نے اپنی پوری کوشش کی کہ یہ قوم اپنے حق کے لیے خود نکلے۔
گولیاں کھائیں، جان کا خطرہ تھا، لیکن پھر بھی زخمی ٹانگ کے ساتھ عمران خان اس قوم کے لیے سڑکوں پر آ گیا
اور پھر ہم نے کیا کیا؟
کچھ بھی نہیں۔💔
#ImranKhan
@iqrarulhassan آپ کے مطابق عمران خان کی لڑائی کرسی کے لیے ہے تو یہ بتائیں 3 سال کرسی ہوتے ہوئے اپنی ذات کو کیا فائدہ پہنچایا؟ اور اب بھی اگر کرسی مل گئی تو کیا کرے گا؟ ذرا سوچیں ایک شخص جس کے پاس شہرت ، پیسہ، عوامی حمایت اور آخرت کے لیے شوکت خانم ہسپتال ہے اسے کرسی حاصل کرکے کیا فائدہ ہوگا؟