لاہور کے سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے ملاقات: یہ تحریک کسی کے خلاف نہیں، نوجوانوں کے حق میں ہے۔ حیرت اس بات پر ہے کہ نوجوانوان اور پارٹی جمہوریت ذہنی غلاموں کے لیے اتنا بڑا تھریٹ کیوں بنا ہوا ہے؟ کیوں یہ خود کو بدلنا نہیں چاہتے؟ ان پارٹیوں اور اس سسٹم سے ان کے کیا مفاد جُڑے ہیں؟
ہم اقتدار کو جاتی امراء، بلاول ہاؤس اور بنی گالہ سے نکال کر پاکستان کے گلی محلوں میں پہنچائیں گے۔
دیپ جس کا محلات ہی میں جلے
چند لوگوں کی خوشیوں کو لے کر چلے
وہ جو سائے میں ہر مصلحت کے پلے
ایسے دستور کو صبح بے نور کو
میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا
انقلاب اس دن آئے گا جب ایک عام آدمی یا مڈل کلاس نوجوان ملک کا وزیراعظم بنے گا اور یہ تب ہی ممکن ہے جب شخصیات اور خاندانوں والی پارٹیوں کی غلامی چھوڑ کر نوجوان اپنی ایک جمہوری جماعت بنائیں گے جس میں لیڈر منتخب کرنے سمیت سارے فیصلے جمہوریت اور مشاورت سے ہوں گے۔۔۔
@iqrarulhassan
حضرو میں ٹیم سرعام کے عہدیداران اور عمائدین سے ملاقات: میں ایک ایسی جمہوری سیاسی جماعت کا آئیڈیا لے کر شہر شہر جا رہا ہوں جو مجھ سمیت کسی شخصیت کی نہیں بلکہ نوجوانوں کی جماعت ہو، جس میں اندرونی انتخابات کے ذریعے ایک عام آدمی بھی پارٹی کا سربراہ اور ملک کا وزیراعظم بن سکے۔
یہ سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ نواز شریف، زرداری اور عمران خان کی دکانیں ہیں جن پر یہ تیس تیس، چالیس چالیس سال سے قابض ہیں اور ان کے ہوتے ہوئے کوئی عام آدمی نہ پارٹی کا سربراہ بن سکتا ہے اور نہ ہی ملک کا وزیراعظم۔
وقت کی ضرورت ہے کہ نوجوان اپنی ایک سیاسی جماعت بنائیں جو مجھ سمیت کسی بھی شخص یا خاندان کے گرد نہ گھومے بلکہ دنیا کی مہذب جمہوریتوں کی طرح انٹرنل الیکشن اور میرٹ کے ذریعے ایک عام نوجوان بھی پارٹی اور ملک کا سربراہ منتخب ہو سکے۔ اقتدار اور فیصلے کرنے کا اختیار نوجوانوں کے پاس ہو، کسی سیاسی ڈکٹیٹر کے پاس نہیں۔
جھنگ اور گوجرہ میں ٹیم سرعام کے عہدیداران سے ملاقات میں یہ پیغام کہ ابھی آپ جسے لیڈر مانتے ہیں مانتے رہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ ایک پلیٹ فارم پر خود کو اکھٹا کریں تاکہ مستقبل میں جب سیاسی خلاء محسوس ہو تو نوجوانوں کی ایک جمہوری سیاسی جماعت اس خلاء کو مکمل کرنے کے لیے تیار ہو۔ ایک ایسی سیاسی جمہوری جماعت جو مجھ سمیت کسی شخص کی مرہون منت نہ ہو، جس میں عام آدمی بھی الیکشن کے ذریعے پارٹی چئیرمین بن سکے۔
مجھے یقین ہے یہ پیغام ان چھوٹی چھوٹی ملاقاتوں سے جلد پورے پاکستان میں گونجے گا۔ انشاء اللہ۔
کب تک آپ اِن لیڈروں کی گاڑیوں کے پیچھے بھاگیں گے؟ کب تک اِن کے لیے ٹوئیٹس اور پوسٹیں کریں گے؟ کب تک دوسروں کے لیے زندہ باد کے نعرے لگائیں گے؟ اب سے آپ خود زندہ باد بنیں، اب سے آپ اپنے بارے میں سوچیں، خود آگے آئیے، اپنے لیے ٹوئیٹ اور پوسٹ کریں اور اپنے لیے جدوجہد کریں۔ ایک ایسی سیاسی جماعت بنائیں جو مجھ سمیت کسی شخص کے گرد نہ گھومتی ہو، آپ میں سے کوئی نوجوان الیکشن کے ذریعے اُس کا سربراہ بنے، اور پھر ہر مخصوص مدت کے بعد الیکشن کے ذریعے قیادت تبدیل ہوں اور آپ میں سے کوئی عام آدمی یا مڈل کلاس نوجوان ملک کا وزیراعظم ہو۔۔۔ انشاء اللہ
ایتھے رکھ !!
پاک فضائیہ نے سویلینز علاقوں کو نشانہ نہ بنا کر اور بھارتی جنگی جہازوں کو سورماؤں کو خاک چٹا کر نہ صرف بھارت بلکہ بھارت کے پالتو کتوں کو بھی ذلیل و رسوا کر دیا ہے۔
جیوے جیوے پاکستان 💚