غزہ کے بعد رفح شہر میں جاری اسرائیلی مظالم اور فلسطینیوں کی نسل کشی قابلِ مذمت ہے۔ اسرائیلی بربریت اور جارحیت کے خلاف عالمی عدالت انصاف کی رولنگز پر عملدرآمد انصاف کی فراہمی کیلئے پہلا قدم ہو سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ان فیصلوں پر عملدرآمد کروا کر اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔
برادر اسلامی ملک ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات کی خبر انتہائی افسوس ناک ہے۔ پاکستان اور ایران کے مابین دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے میں آپ کا انتہائی اہم کردار رہا ہے۔ غم کی اس گھڑی میں پاکستان ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ اللّٰہ تعالٰی ان کے درجات بلند فرمائے آمین ۔
اک عمر سے ہوں لذت گریہ سے بھی محروم
اے راحت جاں مجھ کو رلانے کے لیے آ
اب تک دل خوش فہم کو تجھ سے ہیں امیدیں
یہ آخری شمعیں بھی بجھانے کے لیے آ
احمد فراز
...