دشمنی اور اخلاقی ضابطہ؟ مگر گہرائی میں اُتریں تو ایسا ہی ہے، اور اس کی بنیاد خدا ترسی اور للّٰہیّت پہ ہے- لیکن آج کے مادی دور کی نفسا نفسی میں اجتماعی طور پہ معاشرے سے للّٰہیّت نکل گئی، اللہ کا خوف نکل گیا اور خدا ترسی کی بجائے انا پرستی زیادہ مضبوط ہو گئی، نتیجتاً بات بات پہ خاندان ٹوٹتے ہیں، قریب از جان رشتہ داروں کی خوشیاں بھی چھوٹ جاتی ہیں اور پیاروں کی میتوں کے منہ دیکھنے سے بھی رہ جاتے ہیں-
مکمل مضمون: اِسلامی مُعاشرت کے دوسنہری اصول، ماہنامہ مرآۃ العارفین انٹرنیشنل، ستمبر 2020
اے بندے نفسانی خواہشات پر سوار ہو جا اور اس کو اس طرح نہ چھوڑ دے کہ وہ تجھ پر سوار ہو جائیں اور تو طبیعت کا ساتھ نہ دے کیونکہ وہ نہ سمجھ بچے کی طرح ہے جس کی عقل نہیں ہوتی۔
الفتح الربانی، ص 27
سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ
#AlFathUrRabbani#TheSublimeRevelation
سلطان الفقرحضرت سخی سلطان محمد اصغر علی قدس اللہ سرّہٗ نے اکابرین اولیاء کرام اور اسلام کی طرز تبلیغ کو مدنظر رکھتے ہوئے جبہ و قبہ چھوڑ کر شاہانہ شان سے دین متین کی خدمت کو شعار بنایا-
ماہنامہ مرآۃالعارفین انٹرنیشنل لاہور اکتوبر2018ء
#SultanUlFaqr#TheMentor#FaqarEMuhammadi
بانیٔ اصلاحی جماعت سلطان الفقر قدس اللہ سرّہٗ نے حضور نبی کریم (ﷺ) کی سنت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے نوجوانوں کی ظاہری اور باطنی تربیت فرما کر انہیں دنیا کے مختلف شہروں اورممالک میں دین اسلام کی اس عظیم نعمت کو عام کرنےکے لئے بھیجا-
ماہنامہ مرآۃالعارفین انٹرنیشنل لاہور اکتوبر2018ء
قرآن کریم نے انبیاء کرام (علیھم السلام) کے جو اوصاف بیان کئے ہیں ان میں ایک بڑا وصف اجنبیوں کی مہمان نوازی ہے- از روئے قرآن مسافروں کی مہمان نوازی پیغمبروں کے اخلاق کا فیض ہے- اللہ تعالیٰ جو مہمان کسی کی طرف بھیجتا ہے ان کے ذریعے گھروں کو روشنی عطا فرماتا ہے- اس لئے ہمیں گھر کو فانوس اور مہمان کو شمع بنا لینا چاہئے۔
مکمل مضمون: مسافر کےحقوق، ماہنامہ مرآۃ العارفین انترنیشنل، جنوری 2021
The Meeting of Prophet Musa (AS) and Al-Khidr (AS): Divine Wisdom Beyond
حضرت خضر علیہ السلام اور حضرت موسیٰ علیہ السلام
نبی اور ولی کی ملاقات
[Explained By: His Excellency Sahibzada Sultan Ahmed Ali Sb (Sec Gen Islahee Jamaat and Aalmi Tanzeem ul Arifeen) ].
#sufi#sufism
اللہ تعالیٰ کی ایک صفت ستّار العیوب (عیبوں کو چھپانے والا) ہے- وہ اپنے بندوں کے عیبوں کو ڈھانپتا ہے، ان کی کمزوریوں کو ظاہر نہیں ہونے دیتا، حالانکہ وہ ہر عیب کو جانتا ہے، ہر نقص سے واقف ہے- جب ایک انسان اپنے آپ کو اس صفتِ الٰہی کے ساتھ ہم آہنگ کرتا ہے، تو اس کے لیے یہ لازم ہو جاتا ہے کہ وہ بھی دوسروں کے عیبوں پر پردہ ڈالے- کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی انسان خامیوں سے خالی نہیں- ہر فرد کے اندر کوئی نہ کوئی کمزوری، کوئی نہ کوئی نقص ضرور موجود ہے،چاہے وہ اسے تسلیم (Confess) کرے یا نہ کرے-
مکمل خطاب: گوجرانوالہ میڈیکل کالج، 6 جون 2024ء
خصوصی خطاب: عرس مبارک سید الشہداء حضرت امام حسین (رض) ، (دربار عالیہ سلطان العارفین حضرت سلطان باھُورح، جھنگ)
زیرِ صدارت: حضرت سلطان محمد علی صاحب (سرپرست اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین)
29 مئی 1453 یومِ فتحِ قسطنطنیہ
یہ صرف ایک شہر کی فتح نہیں، صدیوں کے خواب، ایمان، تدبیر اور عزم کی تکمیل تھی۔
سلطان محمد فاتحؒ اور اُن کے جان نثار مجاہدین نے تاریخ کے افق پر وہ روشن باب رقم کیا جسے امت آج بھی عقیدت و افتخار سے یاد کرتی ہے۔
اللہ تعالیٰ سلطان محمد فاتحؒ، شہداء اور غازیانِ فتح پر اپنی بے پایاں رحمتیں نازل فرمائے۔ آمین
#فتح_قسطنطنیہ
#محمد_فاتح
#istanbul
Your Qurbani Will Carry You Across the Bridge of Sirat | Powerful Islamic Reminder
قربانی کا جانور پل صراط کی سواری
[Explained By: His Excellency Sahibzada Sultan Ahmed Ali Sb (Sec Gen Islahee Jamaat and Aalmi Tanzeem ul Arifeen) ].
#Qurbani#Eiduladha
جسمانی ورزش آپ کو مضبوط بناتی ہے، علمی سرگرمی آپ کو روشن کرتی ہے، اور روحانی کام آپ کو مکمل بناتا ہے- اگر یہ سب برابر ترقی کریں، تو آپ کی شخصیت متوازن اور مکمل ہو جاتی ہے- یہ سب کچھ کرنے کا اصل مقصد صرف اپنی ذاتی بہتری نہیں، بلکہ ایمان، معاشرہ اور خود کی تعمیر کے درمیان تعلق کو مضبوط کرنا ہے-
مکمل مضمون: ایمان ، معاشرہ اور خودی کی تعمیر (مرآۃ العافین انٹرنیشنل، مئی 2026)
قرآن کریم میں فطرت کی اہمیت کو کئی واقعات کے ذریعے اجاگر کیا گیا ہے- حضرت موسیٰ اور حضرت یونس (علیہ السلام) کے مچھلیوں کا واقعات ، ہدہد کا واقعہ جو حضرت سلیمانؑ کیلئے ملکہ بلقیس کی خبر لاتا ہے، ابابیل کا واقعہ جو حق کے محافظ کے طور پر ظاہر ہوتا ہے، اور شہد کی مکھی، جس کے بارے میں قرآن کریم فرماتا ہے کہ اس پر وحی نازل ہوتی ہے، یہ سب ظاہر کرتے ہیں کہ ہر مخلوق اپنی حیثیت میں اللہ تعالیٰ کے تخلیق کائنات کےمنصوبے کا حصہ ہے اور ہر مخلوق میں ایک مخصوص کردار اور اہمیت موجود ہے-
جانوروں کا احترام فطرت سے محبت کا لازمی جز ہے اور مخلوقات کی قدر اور حفاطت کرنا محبتِ فطرت کا قرآنی تصور ہے-
مکمل مضمون: موسمیاتی تبدیلیاں اور ہماری زمین: قرآن کریم اور سیرت النبیﷺ سے اخلاقی زاویہ نظر (مرآۃ العارفین انٹرنیشنل، فروری، 2026)
زمین صرف انسانوں کی نہیں، پرندوں، جنگلات، دریاؤں اور بے زبان مخلوق کی بھی امانت ہے۔
اگر جنگلات کٹتے رہے، پانی ضائع ہوتا رہا اور فطرت سے یہی بے رحمی جاری رہی، تو سرسبز زمین بنجر صحرا میں بدلنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔
آج “حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن” پر عہد کریں:
ایک درخت، ایک قطرہ پانی، اور ایک ماحول دوست عادت… شاید یہی آنے والی نسلوں کی زندگی آسان بنا دے۔
#Biodiversity #WorldBiodiversityDay
Permanent Court of Arbitration (#PCA)'s decision upheld legality of #IWT & affirmed Pakistan’s position that limits India’s capabilities on Indus River system’s western rivers. This decision reflects that IWT remains legally binding between both states. Vienna Convention on Law of Treaties also states that a party cannot suspend a bilateral treaty unless specific legal grounds exist, e.g., a material breach or impossibility of performance.
بیت:-
" فقیر اپنی نظر و توجہ سے سارے جہاں کو عارف بنا سکتا ہے کہ تمام جہان و ہر ملک اس کی قید و تصرف میں ہوتا ہے۔"
امیرالکونین
ص 103
#SayingsOfSultanBahoo#SultanBahoo
https://t.co/4NZWIebFMn
https://t.co/vBxE8pegqm
Two Rebels, One Nation’s Lost Blessing | Manna & Salwa
دو گستاخوں کی وجہ سے پوری قوم من و سلوی سے محروم ہو گئی
[Explained By: His Excellency Sahibzada Sultan Ahmed Ali Sb (Sec Gen Islahee Jamaat and Aalmi Tanzeem ul Arifeen) ].
https://t.co/9Ep7Sr4pyi
https://t.co/arVIsgpYst