Stay updated on the latest news from Sindh, Your one-stop source for breaking news, top stories, and in-depth coverage of politics, culture, and events.
پاکستان کی تاریخ میں وفاقی حکومت کا کل قرضہ اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق اپریل 2026 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا مجموعی حجم 81 ہزار 930 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔
#PakistanEconomy#FederalDebt#EconomicCrisis#PakistanNews#SindhNow
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گزشتہ 30 سال سے مختلف بڑے عہدوں پر کام کر رہے ہیں، لیکن انہوں نے کبھی اپنے بچوں کو ایک نوالہ بھی حرام کا نہیں کھلایا۔
#MustafaKamal#HealthMinister#Karachi#Pakistan#SindhNow
جنوبی فلپائن کے مینڈاناؤ ریجن میں 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ آیا ہے جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔
زلزلے کے فوری بعد سونامی الرٹ جاری کر دیا گیا اور ساحلی آبادی کو ہنگامی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
#Philippines#Mindanao#Earthquake#TsunamiAlert#BreakingNews
کوئٹہ کے سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ہمایوں شاہ سول اسپتال میں لفٹ آپریٹر تھا، جس نے آرتھوپیڈک وارڈ میں ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے کمرے میں داخل ہو کر ان پر تیزاب پھینکا اور فرار ہو گیا۔
#Quetta#Balochistan
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے چارسدہ میں نادرا رجسٹریشن سینٹر پر چھاپہ مار کر 4 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔
الزام ہے کہ گرفتار اہلکار غیر ملکیوں بشمول افغان شہریوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کر رہے تھے۔
#Charsadda#NADRA#FIA#Peshawar#BreakingNews
منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی نے دوران تفتیش وائس نوٹ کی تصدیق سے انکار کر دیا ہے۔
ملزمہ کے انکار کے بعد تفتیشی افسر نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی سے جیل میں ملزمہ کی آواز کا نمونہ ریکارڈ کرنے کی اجازت طلب کر لی۔
#Karachi#AnmolPinky
لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 اور گہرائی 18 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
#Lahore#Pakistan#earthquake
کچرا سڑک پر نہیں، ڈسٹ بن میں ڈالیں؛ شہر کو اپنا گھر سمجھیں۔
کراچی کو صاف رکھنا صرف حکومت نہیں، ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
#SindhNow#PublicServiceMessage#karachi