Engineer by Profession/Professor by choice/ A learner/IEEE Mentor/ElecX/Coordinator - Philanthropist, A Student, a book reader — #Follow get Followback
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے میرے بندو! تم سب گمراہ ہو، سوائے اس کے جسے میں ہدایت دوں، اس لیے تم سب مجھ سے ہدایت مانگو میں تمہیں ہدایت دوں گا، اور تم سب کے سب محتاج ہو سوائے اس کے جسے میں غنی ( مالدار ) کر دوں، اس لیے تم مجھ ہی سے مانگو میں تمہیں رزق دوں گا، اور تم سب گنہگار ہو، سوائے اس کے جسے میں عافیت دوں سو جسے یہ معلوم ہے کہ میں بخشنے پر قادر ہوں پھر وہ مجھ سے مغفرت چاہتا ہے تو میں اسے معاف کر دیتا ہوں۔" (سنن الترمذی: 2495)
یمن کا ایک طالب علم ماجد میڈیسن کی تعلیم کیلئے جرمنی آیا اور ہر امتحان میں کمال کے رزلٹ لاتا رہا اور ہر سال میڈلز بھی حاصل کرتا رہا. یونیورسٹی کے سب طالبعلم اور اساتذہ دیکھ رھے تھے. کہ 6 سال سے وہ اپنے گھر نہیں گیا.چھٹیاں بھی یہی کام کرکے گزارتا ہے. اور نہ کبھی کوئی اسکے گھر سے ملنے آتا تھا.معلوم کرنے پر یہ بات سامنے آئی کہ پیچھے گھر میں والدین انتہائی غریب ہیں. اور خود یہ طالب علم 6 سال میں بھی اتنی بچت نہیں کر پایا کہ ان کو ملنے جانے کا ٹکٹ خرید سکے۔
یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا نے چپ چاپ کچھ فیصلہ کیا کہ اسکو بتائے بغیر اسکے والدین کو یونیورسٹی میں بلاکر اسے ملوایا جائے. دیکھئے پھر کیا،کیا گیا. دل تھام کر دیکھئے کہ انسان خوشی میں آنسو کیوں بہاتا ھے.
ھم ایسی مثالیں کب قائم کر سکیں گے...؟
اینڈ تک دیکھیں
* پنجابی کہاوتاں🗣️*
01۔ سکھ نال نصیباں دے ' دکھ نال غریباں دے
02۔ سرفہ کر کے سُتی تے آٹا لے گئی کتی
03۔ چور نالوں پَنڈ کالہی
04۔ کہنا دھی نوں ' سنانا نوہ نوں
05۔ جس راہ نئیں جانا ' اوہدا ناں کیہ لینا
06۔ ویہلی رن ' پروہنیاں جوگی
07۔ جیناں کھادیاں گاجراں ' ٹیڈ اونہاں دے پیڑ
08۔ کُتی چوراں نال رل گئی
09۔ آٹا گنہدی ' ہلدی کیوں اے
10۔ چور اچکا چوہدری تے غُنڈی رَن پردھان
11۔ ڈگی کھوتے توں تے غصہ کمہار تے
12۔ انّے کتے ہرنا دے شکاری
13۔ گونگے دی ماں گونگے دی رمزاں جان-دی اے
14۔ رب ملائی جوڑی ' اک انّا اک کوڑھی
15۔ لائی لگ نا ہوئے گھر والا تے چندرا گوانڈ نا ہو وے
16۔ آپ نہ وسّی سوہرے تے لوکی متاں دے
17۔ آپ کسے جہی نا تے گل کرنو رہی نا
18۔ جے کوئی کُچھڑ چُکے تے جان کے پُنجے نہی ڈِگی دا
19۔ جِدے گھر دانے ' اُوہدے کملے وی سیانے
20۔ ویلے دیاں نمازاں تے کویلے دیاں ٹکراں
21۔ ککڑ دی جان گئی تے کھان آلیا نوں صواد نہ آیا
22۔ آٹے دی بلی بناواں ' میاؤں کون کرے
23۔ مُلاں دی دوڑ مصیت تک
24۔ موئیا نئیں ' آکڑیا اے
25۔ دھی دی سھیلی تے ماں دی سوکن
26۔ مرے دا تے مُکرے دا علاج کوئی نہ
27۔ بوہے آئی جنج تے ونوں کُڑی دے کن
اللہ مجھ سے محبت کرتا ہے ؟
یہ سوال اکثر میرے ذہن میں گردش کرتا ـ پھر ایک دن مجھے خیال آیا کہ میرا رب جن بندوں کو زیادہ چاہتا ہے ان کے بارے میں تو اس نے آیتیں اتاریں ہیں سو میں قرآنِ مجید کھول کر بیٹھ گیا !
میں نے ڈھونڈا تو پہلی آیت ملی
"وہ متقین سے محبت کرتا ہے"°
مجھے ملال ہوا مجھ میں تو نام کا بھی تقوی نہیں
پھر میں نے آگے پڑھا کہ
وہ " صابرین " کو محبوب رکھتا ہے !
مجھے اپنے بے صبرا ہونے پر شدید افسوس ہوا !
مزید آگےبڑھا تو جانا
" اللہ مجاھدین " سے محبت کرتاہے ـ
میں نے جانا کہ ایسی سعادت بھی نہیں مجھے !
پھر پڑھا کہ وہ "احسان" کرنے والوں کو پسند کرتا ہے ـ مگر میں اس سے بھی بہت دور ہوں !
پھر میں نےاپنی تلاش ترک کرنے کا فیصلہ کیا اس ڈر سے کہ اب شاید میرے پاس ایسا کچھ بھی نہیں جس کے باعث الله مجھ سے محبت کرے ـ
میں نے اپنے اعمال کھنگالے تو وہ سب فتور اور گناہوں سے آلودہ تھے !
پھر میں مصحف بند کرنے لگا کہ اچانک میری نظر الله کے فرمان:ـ
"ان الله یحب التوابین"
پر پڑی یعنی ـ
(بیشک الله توبہ کرنے والوں سے محبت رکھتا ہے)°
سو میں نے اپنا مقام پا لیا !
دعا برائے مشکلات کا حل
اللّٰهُمَّ لاَ سَهْلَ إِلاَّ مَا جَعَلْتَهُ سَهْلًا وَأَنْتَ تَجْعَلُ الحَزْنَ إِذَا شِئْتَ سَهْلًا
ترجمہ:
"اے اللہ! کوئی کام آسان نہیں ہے مگر وہی جسے تو آسان کر دے، اور تو مشکل کام کو بھی جب چاہے آسان کر دیتا ہے۔"
(صحیح ابن حبان: 2427)
💡 وضاحت:
یہ دعا ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہر مشکل اور رکاوٹ اللہ کی قدرت میں آسان ہو سکتی ہے۔
ہر مشکل کے حل کے لیے اللہ کی مدد طلب کریں
اپنی محنت کے ساتھ دعا کو شامل کریں
دل کو یقین اور سکون عطا کرنے والی دعا ہے
📌 سبق:
اللہ کی مدد سے ہر مسئلہ حل ہو سکتا ہے
مشکلات کا سامنا ایمان اور صبر کے ساتھ کریں
دعا انسان کے دل کو سکون اور حوصلہ دیتی ہے
🌿 آئیے! ہر مشکل وقت میں اللہ سے مدد طلب کریں، کیونکہ وہ سب کچھ آسان کر سکتا ہے۔
وہی ہے جس کے حکم سے صبح کو پوپھٹتی ہے، اور اُسی نے رات کو سکون کا وقت بنایا ہے، اور سورج اور چاند کو ایک حساب کا پابند! یہ سب کچھ اُس ذات کی منصوبہ بندی ہے جس کا اقتدار بھی کامل ہے، علم بھی کامل۔
﴿سورۃ الانعام، ۹۶﴾
سردی میں جسم اپنی انرجی کو بچانے کی کوشش کرتا ہے اور شریانیں سکڑ جاتی ہیں اور بلڈ کلاٹ زیادہ بنتے سردی میں دوسرا نمکیات کا اخراج نہیں ہوتا پسینے کے ذریعے جس سے بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے اور دل کی امراض میں اضافے کا سبب بنتا ہے
کیا اُسے اُن باتوں کی خبر نہیں ملی جو موسیٰ کے صحیفوں میں درج ہے اور اِبراہیم کے صحیفوں میں بھی، جو مکمل وفادار رہے؟ یعنی یہ کہ کوئی بوجھ اُٹھانے والا کسی دوسرے (کے گناہ) کا بوجھ نہیں اُٹھاسکتا، اور یہ کہ انسان کو خود اپنی کوشش کے سوا کسی اور چیز کا (بدلہ لینے کا) حق نہیں پہنچتا،