رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:
اے معاذ! میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ ہرنماز کے بعد یہ دعا پڑھنا کبھی نہ چھوڑنا:
اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ
اے اللہ! اپنے ذکر، شکر اور اپنی بہترین عبادت کے سلسلہ میں میری مدد فرما۔
(ابوداؤد،۱۵۲۲)
ارشاد باری تعالیٰ!
اگر اللہ تعالیٰ تمہاری مدد کرے تو تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو اس کے بعد کون ہے جو تمہاری مدد کرے؟ ایمان والوں کو اللہ تعالیٰ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہئے
Quran 3:1
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
مجھ پر درود بھیجا کرو، کیونکہ یہ تمہارے لیے باعث ِ طہارت ہے، اور اللہ تعالیٰ سے میرے لیے وسیلے کا سوال کیا کرو، یہ جنت کا سب سے بلند درجہ ہے، صرف ایک آدمی اس تک پہنچ سکے گا اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ میں ہی ہوں۔
(مسنداحمد،۵۷۰۷)
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں ایک دن حضورﷺ گھر آئے میں نے دیکھا آج حضورﷺ بہت خوش ہیں حضورﷺ جلدی میں کوئی چیز اٹھا کے جانے لگے تو میں نے راستہ روک لیا کہ میں نے نہیں جانے دینا حضور ﷺ نے کہا عائشہ میرا کوئی انتظار کر رہا ھے
اماں عائشہؓ
نےکہا حضور ﷺ لوگ تو آئے ہی رہتے ہیں میری بھی بات سن لیں حضور ﷺ نے فرمایا :- اچھا بتاؤ کیا بات ھے تو حضرت عائشہؓ نے بتایا کہ مجھے میرے والد نے کہا تھا جس دن حضور ﷺ کو خوش دیکھو تو میری اور اپنی بخشش کی دعا کروانا حضور ﷺ نے ہاتھ اٹھائے :-
اے اللہ عائشہ اور ابو بکر کو عزت والی
زندگی عطا فرما اے اللہ ان کا حساب قیامت میں آسان فرمانا اور پھر کہا اے اللہ انہیں بغیر حساب ہی جنت عطا فرما...
حضور ﷺ دعا مانگ چکے تو پوچھا حضرت عائشہ خوش ہو گئی ہو جی حضور ﷺ خوش ہو گئی ہوں حضور ﷺ اٹھ کے جانے لگے تو واپس لوٹ آئے اور کہا عائشہ میری دعا سن کے رو رہی ہو مجھے قسم ھے آللّہ کی عزت کی میں اپنے ہر اُمتی کے لئے یہی دعا دن میں دو مرتبہ مانگتا ہوں🌴
ابن حبان فی الصحیح48/6 الرقم ٧١١١
درود پاک پڑھ لیں..
آپﷺنے فرمایا:
”مومن کے مومن پر چھ حقوق ہیں،
جب بیمار ہو تو اس کی بیمار پرسی کرے،
جب مرے تو اس کے جنازے میں شریک ہو،
جب دعوت کرے تو قبول کرے،
جب ملے تو اس سے سلام کرے،
جب اسے چھینک آئے تو اس کی چھینک کا جواب دے،
اس کے سامنے موجود رہے یا نہ رہے اس کا خیرخواہ ہو“۔
(ترمذی،۲۷۳۷)
جب جسم میں بیماری پورے طور سے مستحکم ہوجائے تو اسے کھانا پینا اچھا نہیں لگتا، یہی کیفیت دل کی ہے کہ جب دنیا کی محبت سے لبریز ہوجاتا ہے تو اس کو نصیحت اثر نہیں کرتی۔
.
.
(حضرت مالک بن دینارؒ)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
”تم لوگ نیک اعمال کی طرف جلدی کرو، ان فتنوں کے خوف سے جو سخت تاریک رات کی طرح ہیں جس میں آدمی صبح کےوقت مومن اور شام کےوقت کافر ہو گا، شام کےوقت مومن اور صبح کے وقت کافر ہو گا، دنیاوی ساز و سامان کے بدلے آدمی اپنا دین بیچ دے گا“
(ترمذی ،٢١٩٥)