حافظ آباد کے کاروباری مرکز مین صرافہ بازار میں بجلی کی سپلائی گزشتہ 26 گھنٹوں سے معطل ہے جس کے باعث دکانداروں اور اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ فاروق اعظم فیڈر، حافظ آباد سب ڈویژن 2 کے تحت آنے والے اس علاقے میں سونے، چاندی اور دیگر کاروباری دکانیں موجود ہیں۔
@crc_gepco
پنڈی بھٹیاں
جلالپور بھٹیاں کے علاقہ عالم پورہ میں 8سالہ بچے پر مبینہ تشدد کے واقعے پر ڈی پی او حافظ آباد نے فوری نوٹس لے لیا ۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ،،، واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔
@hafizabadpolice
حافظ آباد:واپڈاگیپکو کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج نے شہریوں کی راتوں کی نیندیں حرام کر دیں ہیں متعلقہ اتھارٹیز نوٹس لیتے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج سے جان چھڑائی جائے.کسوکی روڑ محلہ بہاولپورہ غربی مسجد منورہ کمپلیکس فیڈر حافظ آباد 3 میں 150 وولٹیج آ رہے ہیں
حافظ آباد:واپڈاگیپکو کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج نے شہریوں کی راتوں کی نیندیں حرام کر دیں ہیں متعلقہ اتھارٹیز نوٹس لیتے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج سے جان چھڑائی جائے.کسوکی روڑ محلہ بہاولپورہ غربی مسجد منورہ کمپلیکس فیڈر حافظ آباد 3 میں 150 وولٹیج آ رہے ہیں
حافظ آباد میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گرین الیکٹرک بس منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق، اراکین صوبائی اسمبلی میاں شاہد حسین بھٹی اور میاں عون جہانگیر بھٹی، مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری تہور حسین تارڑ اور شیخ گلزار احمد نے شرکت کی
ضلع حافظ آباد کے جنوبی علاقوں سکھیکی منڈی ' ساون پورہ ' جلال آنہ کوٹ سرور اور خانقاہ ڈوگراں کی رابطہ سڑکیں سالوں سے خستہ حالی کا شکار ہیں۔سڑکوں کی بدحالی کی بدولت پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہوچکی ہے۔ شہری 10 کلو میٹر کا سفر 30 سے 40 منٹ میں طے کرنے پر مجبور ہیں
@CS_Punjab
حافظ آبادمیں پولیس نے نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے جامع انتظامات مکمل کر لیے ہیں,
ضلع بھر سے مجموعی طور پر 63 جلوس برآمد ہوں گے جن میں کیٹیگری اے کے 7، کیٹیگری بی کے 6 جبکہ سی کیٹیگری کے 50 جلوس شامل ہیں۔
مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کے لیے 900 سے زائد پولیس
حافظ آباد: ڈی پی او حافظ آباد کی ہدایت پر 7 محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل 7 محرم الحرام کو ضلع بھر میں مجموعی طور پر 67 مجالس برپا ہوں گی اور 17 جلوس برآمد ہوں گے، جن میں 2 جلوس کیٹگری اے، 5 جلوس کیٹگری بی اور 10 جلوس کیٹگری سی کے شامل ہیں
حافظ آباد میں عید کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات کرنے والے ستھرا پنجاب ایجنسی کے سینٹری ورکرز اور افسران کے اعزاز میں ڈی سی آفس میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ورکرز اور افسران میں اعزازی شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔
#StarAsiaNews#StarAsiaHFD
ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال حافظ آباد میں ڈاکٹرز نرسز کی مبینہ غفلت، لاپرواہی سے دل کے مریض جان کی بازی ہارنے لگے،متعدد کیسسز منظرعام پر آگیے. اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ.Star Asia News پر دیکھیے شوکت علی وٹو کی رپورٹ.
@GovtofPunjabPK@CS_Punjab@DC_Hafizabad@MaryamNSharif
حافظ آباد کے علاقے گاؤں مہندی آباد ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں موٹر سائیکل ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک 10 سالہ بچی زخمی ہو گئی۔سٹار ایشیاء نیوز پر دیکھیے شوکت علی وٹو کی رپورٹ.
#StarAsiaNews#StarAsiaHFD#StarAsiaHafizabad#toptrending
حافظ آباد کے علاقے دوآبہ گوجرانوالہ روڈ، نزد صدر پولیس اسٹیشن قادرآباد بلوکی لنک کینال میں ایک شخص نہر میں گر کر ڈوبنے لگا جسے ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ سٹار ایشیاء نیوز پر دیکھیے شوکت علی وٹو کی رپورٹ.
#StarAsiaNews#StarAsiaHFD
حافظ آباد میں دو مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ روڈ پر گاؤں چٹھہ داد کے قریب پیش آیا جہاں بوریانواں گاؤں سے اپنی بہن کو لینے آنے والی تیز رفتار کار سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی۔
@GovtofPunjabPK
حافظ آباد میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفتر پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے چھاپہ.ایڈمن عثمان غنی کی گرفتاری کے معاملے میں نیا رخ مبینہ طور پر رشوت کے بجائے ایک سازش پرمبنی تھا۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ حافظ آباد کی بڑی نااہلی سامنے آئی ہے مدعی نے جو موقف دیا اس کے مطابق دوکان موجود نہیں
حافظ آباد میں ڈائریکٹر بیالوجیکل کنٹرول پروگرام پنجاب ڈاکٹر محمد زاہد نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کی جدید تحقیق کے مطابق فائدہ مند کیڑوں کے استعمال سے فصلوں کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں کا مؤثر خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ پنجاب بھر میں 11 بیالوجیکل کنٹرول لیبارٹریاں کام کر رہی ہیں
حافظ آباد میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ،،،،، مختلف رائس ملز سے گندم محکمہ خوراک کے گوداموں میں منتقل کی جا رہی ہے، محکمہ خوراک، ضلعی انتظامیہ اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی کے تحت حافظ آباد کے چھوٹے بڑے شہروں بشمول رسولپور تارڑ، جلالپور بھٹیاں، ونیکی تارڑ اور
ماہ جون کے لیے LPG کی قیمت میں 4 روپے 96 پیسے فی کلو اضافہ، نئی قیمت 308 روپے 76 پیسے فی کلو مقرر، نوٹیفیکیشن۔۔
ہر جگہ کا اپنا ریٹ ہے۔۔ کوئی سرکاری ریٹ کہیں نہیں ہے۔۔ ایران امریکہ جنگ سے پہلے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے اندر 11.8 kg والا سلینڈر 3600 کا ریفل ہوتا تھا جبکہ وہی بحریہ کے باہر 3200 میں مل جاتا تھا۔
اب ان کو جنگ کا بہانہ مل گیا ہے، بحریہ میں 5400 جبکہ بحریہ سے باہر 4100 یا 4200 میں ملتا ہے ۔۔ جبکہ سرکاری ریٹ 308.76 روپے کے حساب سے تو 3643 روپے ہیں ۔۔ عملدرآمد کون کروائے گا۔
@AliPervaiz450
حافظ آباد :یوم تکبیر کا کیک پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تہور حسین تارڑ، سابق ایم پی اے ڈاکٹر مظفر علی شیخ، ٹکٹ ہولڈر شیخ گلزار احمد، سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد زمان بھون و دیگر نے کاٹا.
مقررین نے اپنے خطابات میں یوم تکبیر کی اہمیت پر زور دیا،
#StarAsiaNews#StarAsiaHFD
#حافظ_آباد
لوگوں کو جب حکومتی سطح پر اخراجات کے باوجود فوائد نہیں ملتے تو لوگ سوال اٹھاتے ہیں محکمہ تعلیم حافظ آباد نے گاؤں ڈیرہ ملا سنگھ میں بلڈنگ بنوا لی،جو کھنڈرات میں تبدیل ہو گی. گاؤں کے بچے آج بھی تعلیم حاصل کرنے دوسرے گاؤں اور شہر رخ کرتے ہیں
@MaryamNSharif@CS_Punjab
حافظ آباد میں سیوریج کا میگا پراجیکٹ 7.2 ارب روپے پر کام جاری ہے شہر کے مختلف علاقوں میں روڈز کو اکھاڑا گیا ہے جس سے شہریوں کو دھول مٹی سے شکایات سامنے آ رہی ہیں.
شہریوں کا کہنا کام سست روی سے جاری ہے کھدائی کیے گے علاقے میں حفاظتی دیوار سمیت رات کو روشنی کا انتظام ضروری ہے