وقت کی سانسوں میں جیون کا ہی دھارا ہوتے
ہم تری مانگ میں جو ایک ستارہ ہوتے
ہم کو آتی نہیں تقسیم کے کلیہ کی سمجھ
جس کے بھی ہوتے تو ہم سارے کا سارا ہوتے
🥂🖇️🫡💝
#سیماب#متاعِ_دل
تازہ کلام
دل کی کماں کا حسن ہدف نہیں ہوتا
ہر کسی پر عشق منکشف نہیں ہوتا
عشق میں ادراک ہوتا چشم تماشہ
دل کو ترا حال یوں کشف نہیں ہوتا
رائیگاں ہوتی تڑپنے کی یہ خلش تو
اس کا اثر دونوں ہی طرف نہیں ہوتا
حرف بغاوت مرے خمیر میں ہوتی
دست قضا سے بدن حذف نہیں ہوتا
احمرانعام
#اردو
اپنے زخموں کو راستے کے کنارے پر نہ پھینکیں،
دوسروں کی تسلی کا انتظار کرتے ہوئے!
کوشش کریں کہ اپنے دل پر اللہ کے حضور ایک ایسے سجدے کے ذریعے مرہم رکھیں،
کہ آپ اس وقت تک اپنا سر نہ اٹھائیں،
جب تک اپنا سارا بوجھ اس کے سامنے خالی نہ کر دیں!
#اردو_زبان
راہ فنا میں خزاں فطرت کی پذیراٸی نمود
راز بقا کا بھی تو ان پھولوں کی تحلیل میں ہے
یہ زیاں کی بحث دیار وفا ہے راٸگاں دل
لطف رہ عشق ہی مٹ جانے کی تعمیل میں ہے
قید میں ہے کون کہ افسردہ ہے سارا ہی محل
دل کے زلیخا کی خوشی یوسف تمثیل میں ہے
احمرانعام
جو یہ تری روح مری روح کی تشکیل میں ہے
کوٸی محبت ہے جو جسموں کی بھی تکمیل میں ہے
جب نہیں ربط تسکیں تو درمیاں میں اے اجنبی
میرا یہ دل پھر بتا کیوں تیری ہی تحویل میں ہے
بن رہا ہے کون سی احمر وہ محبت مرے گرد
کچھ ذرا سی پاس ہے خوشبو ذرا تحلیل میں ہے
اکتاۓ ہوئے لوگ رفاقت سے مریں گے
دروازوں پہ دستک کی وحشت سے مریں گے
وہ جانتا ��ھا زہر عداوت بے اثر ہے
ہیں سخت جاں یہ لوگ محبت سے مریں گے
لگتا ہے یہ دشمن کی رعایت سے کہ احمر
اپنے جاں نثاروں کی حمایت سے مریں گے
احمرانعام
#اردوعشق_سخن
#اردوقومی_زبان
#اردو
سر عکس محو حیرت تم ہو یا آئینہ
جمال حسن صورت تم ہو یا آئینہ
ہے مضطرب تخیل سجدہ کسے کرے
لائق جبیں عبادت تم ہو یا آئینہ
وہ دیکھتے ہیں اسکو اور انکو آئینہ
نقش حسن قیامت تم ہو یا آئینہ
پس سوز سینہ غم احمر یہ شکستہ سی
سر شام جلتی حسرت تم ہو یا آئینہ
🥀احمـؔٔـٓٔـؔٔـٓٔـٓٔـٓٔر انعام