خضدار ڈیجیٹل لائبریری کے لیے خضدار کے طلبہ کا پُرامن دھرنا جاری ہے۔
ہم طلبہ یہاں جمع ہیں اور جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم یہیں بیٹھے رہیں گے اور یہیں کھائیں گے۔
ہمارا مطالبہ واضح ہے: *خضدار ڈیجیٹل لائبریری کو فوری طور پر فعال کیا جائے۔*
آج خضدار کے طلبہ نے خضدار ڈیجیٹل لائبریری کے باہر ایک پُرامن احتجاج ریکارڈ کروایا۔ لائبریری کے گیٹ پر لگے بینرز پر واضح پیغامات درج تھے:
*"کتابیں ہمارا ہتھیار ہیں۔ علم ہماری طاقت ہے۔ ہم پُرامن طریقے سے لائبریری کے حق کا مطالبہ کرتے ہیں۔"*
Our footsteps are peaceful, but our message is powerful: Save the Digital Library, Save the Future of Students. Education should always be protected and never neglected.
This peaceful walk by the students of Khuzdar is a united call to save the Digital Library and protect the future of students. We believe that access to knowledge is the foundation of education, growth, and opportunity. Our march is peaceful, our purpose is clear.
علم کسی بھی قوم کی سب سے بڑی طاقت ہے، اور ڈیجیٹل لائبریری اس طاقت تک رسائی کا جدید ذریعہ ہے۔ طلبۂ خضدار اس عظیم اقدام کے ساتھ کھڑے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہر طالب علم کو جدید تعلیمی و تحقیقی سہولیات میسر ہوں۔
ہم، طلبۂ خضدار، خضدار کی ڈیجیٹل لائبریری کے قیام، تحفظ اور فروغ کے لیے متحد ہیں۔ ہمارا یقین ہے کہ علم تک آسان رسائی ہی تعلیم، تحقیق، ترقی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔
"علم ہمارا حق ہے، اور ڈیجیٹل لائبریری ہمارا مستقبل۔"
آج مورخہ 29 جولائی 2026 بروز بدھ خضدار ڈیجیٹل لائبریری کے حق میں ایک پُرامن واک کامیابی کے ساتھ منعقد کی گئی۔ یہ واک شہید عبدالرزاق چوک، خضدار سے شروع ہوئی۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل لائبریری کا مسئلہ صرف طلبہ کا نہیں بلکہ پورے خضدار کے تعلیمی مستقبل کا مسئلہ ہے۔
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی خضدار زون، ڈیجیٹل لائبریری خضدار کے طلبہ کی جانب سے 29 جولائی 2026 کو منعقد کی جانے والی پُرامن واک کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی، خضدار زون
https://t.co/MnNYy4L50c…
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی خضدار زون، ڈیجیٹل لائبریری خضدار کے طلبہ کی جانب سے 29 جولائی 2026 کو منعقد کی جانے والی پُرامن واک کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی، خضدار زون
https://t.co/NCN8WADTG4
پبلک لائبریری علم، تحقیق اور ذہنی نشوونما کا مرکز ہے جہاں ہر طالب علم کو مفت اور برابر مواقع ملتے ہیں۔ طلبہ کو پبلک لائبریری سے محروم کرنا ان کے تعلیمی مستقبل کے ساتھ زیادتی ہے۔ ہمیں لائبریری کو بچانا ہوگا تاکہ ہر طالب علم کو سیکھنے اور آگے بڑھنے کا حق مل سکے۔