انقلابی تحریکوں کو ناکام کرنے کے لئے ان کے خلاف طاقتور ادارے کیسے کیسے ہتھکنڈے اختیار کرتے ہیں ،
ایم کیو ایم کے خلاف کیا کچھ کیا گیا، اسے جاننے کے لئے ٹک ٹاک پر میری تازہ فکری نشستوں کا سلسلہ ضرور سنئیے۔
میرے گھر پر حملہ کرنے والے سمجھ رہے تھے کہ وہ مجھے ڈرا دیں گے
لیکن دیکھ لو
میں آج کے پروگرام میں آگیا
اور صحافی حضرات بھی دیکھ لیں کہ اس ہال میں کوئی سیٹ خالی نہیں ہے
#17SepBirthdayOfAltafHussain
وہ سمجھ رہے تھے کہ میں خوف زدہ ہوجاؤنگا مگر الطاف حسین اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا۔
میں پاکستان کو دنیا کا ایک مضبوط ترین ملک دیکھنا چاہتا ہوں ۔
I want to see Pakistan as one of the strongest nation of the world. Altaf Hussain
#17SepBirthdayOfAltafHussain
Attack at the house MQM founder @AltafHussain_90, was an attempted assassination; the attackers were trained. Allah Almighty protected Mr Altaf Hussain, through the prayers of the nation.
#LongLiveAltafHussain
The UK government is demanded to take notice of the incident and provide security to him. Mustafa @azizabadi
دو نقاب پوش افراد کود کر گھر کے اندر داخل ہوئے، بڑے گملے سے دروازے کاشیشہ توڑا ۔
ایم کیو ایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے گھر پر حملے کے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا
@metpoliceuk@10DowningStreet
The dominance of lies, trickery, dishonesty, stealing, fraud, and unruliness is common in Pakistan: Altaf Hussain
"The wealthy leaders of the Pakistan Peoples Party and their children are not held accountable, even when they kill innocent youths in Karachi."
............……………………….
Pakistan is a self-governing and free country, and its official title is the Islamic Republic of Pakistan. However, does it really seem to be an Islamic country? In truth, throughout the entire government, from top leaders to ordinary citizens, dishonesty, deception, hypocrisy, stealing, fraud, and bad behavior are common. If this is the case, then what kind of honest, clear, and untainted Pakistan are we discussing?
If the judicial system in Pakistan was genuinely autonomous, the six judges from the Islamabad High Court would not have sent a letter to the Chief Justice of the Supreme Court saying that they could not make fair decisions. They mentioned that they were being pressured to decide certain cases in specific ways and to avoid ruling on others. This reflects the condition of the legal system in Pakistan, yet we proudly sing “Pak Sarzameen Shad Bad” and shout “Pakistan Zindabad.”
Under the country’s Constitution, the Election Commission of Pakistan is responsible for organizing elections for the lawmakers in a clear and fair way. However, do genuine and clear elections really happen in Pakistan? In this scenario, the winners of the elections often end up being seen as losers, while those who do not win are announced as the victors.
My question is; Is there a true democracy in Pakistan? Are the President and Prime Minister of Pakistan genuinely in control?
Citizens in Pakistan lack safety for their lives and belongings. Senior citizens, women, and young individuals who go out are often targeted by thieves on motorcycles, who grab their mobile phones, wallets, and money before escaping.
The youth, feeling hopeless due to joblessness, embark on perilous trips from Pakistan to other nations by boat in pursuit of work. A lot of these boats capsize, leading to tragic losses of life. They are forced to take such risks because they need food to live, but they do not have the funds to buy it.
People are not foolish enough to endanger their lives by taking a boat to other countries. They make this journey because they face hunger, lack of money, and no jobs.
Even with these harsh truths, I want to pose a crucial question to those who shout “Long Live Pakistan”: If countries like the United States, Britain, Canada, France, Germany, and others were to say that any Pakistani who wants to relocate there with their family would get citizenship before they even arrive, how many Pakistanis would turn down that chance and prefer to stay in Pakistan?
An unbiased evaluation would indicate that if these nations presented such a deal, very few young Pakistanis would opt to stay in Pakistan.
In each city throughout Pakistan, individuals are stripped of their rights and fair treatment, and there’s no one available to hear their concerns. Due to these situations, everyone has come to the realization that this is a land filled with thieves, corrupt individuals who take bribes, sly and dishonest people, robbers, smugglers, landowners, feudal leaders, and tribal heads. Here, laws apply to the underprivileged, but they seldom act against the rich. On the contrary, the influential are typically given protection.
1/2
ایم کیو ایم کے بزرگ وکیل ادریس علوی ایڈوکیٹ اورسلمان ایڈوکیٹ کوکس قانون کے تحت اغواکیاگیا؟ الطاف حسین
#ReleaseAllMQMWorkers
ایم کیوایم ایک قانون پسنداورپرامن جہوری جدوجہد کرنے والی جماعت ہے لیکن اس کے خلاف برسوں سے فوجی آپریشن کیاجارہاہے، ہماری پرامن سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی جوسراسر غیرآئینی وغیرقانونی ہے۔ 11جون 2026ء کوایم کیوایم کوجنم دینے والی طلبہ تنظیم اے پی ایم ایس او کے 48 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایم کیوایم کے بزرگ کارکنان کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ کے علاقے میں واقع سینئر صحافی، یوٹیوبر اوروی لاگرتحسین عباسی کے پاکستان ٹائمز نیوزکے دفتر میں یو م تاسیس پرکیک کاٹنے کے لئے جمع ہوئے تھے کہ پولیس اوررینجرز نے ان کارکنوں کو چھاپہ مارکر گرفتار کرلیا۔ان گرفتارکارکنان میں ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے سینئر رکن ادریس علوی ایڈوکیٹ، رکن ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن محمدسلمان ایڈوکیٹ، سینئرصحافی، یوٹیوبرتحسین عباسی، بزرگ کارکنان عمرملک،محمدناصر، آفاق عالم،سید حمید پاشا،مرزا وسیم، سلیم شیخ، محمد حارث اورسینئرصحافی، یوٹیوبرتحسین عباسی کے 15سالہ بیٹے حسین علی شامل ہیں۔ پولیس وانتظامیہ نے پاکستان ٹائمزنیوز کے دفترکوبھی سیل کردیا۔ایم کیوایم کے ان گرفتارشدگان پرایک جھوٹا مقدمہ قائم کردیاگیا اور سٹی کورٹ میں پیش کرنے کے بجائے سینٹرل جیل میں قائم عدالت میں پیش کیا اور ریمانڈ دیکرعدالتی تحویل میں جیل منتقل کردیا۔ایم کیوایم کے وکلاء نے گرفتارشدگان کی ضمانت کے لئے عدالت میں درخواست جمع کرائی۔توپولیس نے گرفتارشدگان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بھی قائم کردیا۔ عدالت نے 20جون 2026کو ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے ارکان ادریس علوی ایڈوکیٹ اورمحمد سلمان ایڈوکیٹ کی ضمانت منظورکرلی اوران کی رہائی کاحکم دیا۔ 24جون 2026ء کوان دونوں کے ریلیز آرڈرجاری ہوئے۔جب سینٹرل جیل کراچی سے ادریس علوی ایڈوکیٹ اورمحمدسلمان ایڈوکیٹ کوریلیز کیا تو جیل کے دروازے پر موجود پولیس اورسادہ لباس اہلکاروں نے انہیں دوبارہ اغواکرلیااورموبائل میں ڈال کر لے لئے۔ پولیس اورسادہ لباس اہلکاروں نے موجود ایم کیوایم لیگل ایڈکمیٹی کے وکلا سے بھی بدتمیزی کی۔ادریس علوی ایڈوکیٹ بیمار ہیں، بزرگ ہیں انہیں اورسلمان ایڈوکیٹ کولاپتہ کردیاگیا ہے، یہ سراسرظلم ہے۔ آخر پاکستان میں یہ کیا ہورہاہے؟ کس قانون کے تحت ہورہاہے؟ خدارا یہ ظلم بند کیاجائے، ادریس علوی ایڈوکیٹ، سلمان ایڈوکیٹ اورتمام گرفتارشدگان کوفی الفور رہاکیاجائے، یہ گرفتاریوں اورجبری گمشدگی کاسلسلہ بند کیاجائے۔ اورحضرت علیٰ کرم اللہ وجہہ کے اس قو ل کویادرکھاجائے کہ حکومت کفرسے تو قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم وجبر اورانصافی سے قائم نہیں رہ سکتی۔میں تمام ترجبروستم کے باوجود کام کرنے والے ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے وکلاکو سلام تحسین پیش کرتاہوں۔
الطا ف حسین
ٹک ٹاک پر 421 ویں ہنگامی فکری نشست سے ٰخطاب
24جون 2026ء
ملک میں غنڈہ گردی اورطاقت کاراج ہے، حق اور انصاف مانگنے پر قتل کئے جارہے ہیں، ایسے حالات میں زندہ باد کے نعرے کس طرح لگائیں؟ الطاف حسین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں غنڈہ گردی اورطاقت کاراج ہے، اپنا حق اور انصاف مانگنے والے قتل کئے جارہے ہیں، عدالتیں تک قید ہیں، جج بوٹوں تلے دبے ہوئے ہیں، انصاف کا گلا گھونٹ دیا گیا اورملک کے 98 فیصد عوام حقوق سے ہی نہیں بلکہ پانی، بجلی،گیس اور بنیادی سہولتوں تک سے محروم ہیں،ایسے حالات میں ہم زندہ باد کے نعرے کس طرح لگائیں؟ آدھاملک ظلم اور ناانصافیوں کے نتیجے میں پہلے ہی علیحدہ ہوچکا، باقیماندہ ملک میں ہر جگہ بے چینی ہے،لوگ غربت وافلاس کا شکارہیں، تمام مظلوم قومیں اپنے حقوق کے لئے آوازیں بلند کررہی ہیں، ملک میں جگہ جگہ مظاہرے ہورہے ہیں مگر ان کی فریادوں کوسننے کے بجائے ان پر گولیاں چلائی جارہی ہے،لاٹھیاں برسائی جارہی ہیں ، لوگوں کوجھوٹے مقدمات بناکر قید کیاجارہا ہے،انہیں سزائیں دی جارہی ہیں، کیا ایسے حالات میں اس نظام ریاست اور ظالم حکمرانوں کی تعریف کی جائے اور انہیں زندہ باد کہاجائے کہ وہ اسی طرح قائم ودائم رہیں، مظلوموں کو محروم رکھیں اورحق مانگنے پر انہیں مارتے رہیں؟ قید کرتے رہیں؟غائب کرتے رہیں؟
78برسوں سے اپناحق مانگنے پر بلوچوں کاقتل کیا جارہا ہے،ان کی نسل کشی کی جارہی ہے، انہیں لاپتہ کیاجارہا ہے، لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے ایک بلوچ بیٹی ماہ رنگ بلوچ دیگربلوچ ماؤں بہنوں کے ساتھ پرامن احتجاج کرنے نکلی تواس پر حملے کئےگئے،اسے نظربند کیا گیا اوراب ایک جھوٹےمقدمے میں ماہ رنگ بلوچ کو عمرقید کی سزا دیدی گئی ہے، مہاجروں نے اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کی تو ان کے خلاف فوج کشی کردی گئی، ان کی واحد نمائندہ جماعت ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگادی گئی، پشتونوں نے اپنے حق کے لئے آوازبلند کی تو پشتون تحفظ موومنٹ کوطاقت کے ذریعے دبا دیا گیا،ان کے رہنماعلی وزیر کوطویل عرصہ سے قید میں رکھا ہواہے، پشتونوں پر ڈرون حملے کئے جارہے ہیں، آزاد کشمیرجوبرصغیرکی تقسیم کے وقت ایک آزاداورخودمختارریاست تھی، جہاں ڈوگرہ راج تھا،1947ء میں تقسیم کے وقت جب انہیں اس بات کاحق دیا گیا کہ وہ آیا بھارت کے ساتھ الحاق کرنا چاہتے ہیں یاپاکستان کے ساتھ تو اس وقت ریاست کشمیرکے حکمراں مہاراجہ ہری سنگھ نے 26نومبر 1947ء کوانڈیا کے ساتھ الحاق کرلیااورالحاق نامے پر دستخط کرلئے جس کے تحت پوری ریاست جموں وکشمیر انڈیا کا حصہ بن گئی تھی لیکن قبائلی لشکروں کوبھیج کرکشمیرکے آدھے حصے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا گیا۔79سال سے انڈین کشمیر کی آزادی کے نام پر کشمیری عوام کو بیوقوف بنایا گیا،آزادکشمیر اپنے معاملات چلانےمیں آزاد نہیں ہے،کشمیری عوام نے اپنے حق کے لئے کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی بنائی اور پرامن جدوجہد شروع کی توان پر فوج کشی کی جارہی ہے، ان کے احتجاج کوطاقت کے ذریعے کچلا جارہا ہے، ان پر گولیاں چلائی جارہی ہیں، ان کے رہنماؤں کوغیرملکی ایجنٹ اور ملک دشمن قرار دیا جارہا ہے۔وہ جماعتیں جو79سال تک کشمیرکی آزادی کے نام پر کیمپ لگاتی رہیں، کشمیریوں سے قربانیاں، چندے وصول کرتی رہیں وہ آج کہاں ہیں؟
نظام ریاست نے پالیسی بنالی ہے کہ جو اس کے ناجائز اقدامات کے خلاف آواز اٹھائے اسے راستے سے ہٹادیاجائے، عمران خان نے جب اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں کوچیلنج کیا توسازش کے تحت ان کی حکومت ختم کردی گئی، انہیں گرفتار کرکے جھوٹے مقدمے میں سزادیدی گئی، عمران خان اوران کےرہنماؤں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹریاسمین راشداور دیگر رہنماؤں کوتین سال سے قیدمیں رکھا ہوا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان مقدمات کوسننا شروع کیا توفوج کے افسران نے عدالت پردباؤ ڈالنا شروع کردیاکہ فیصلہ وہ دو جو ہم کہیں، ججوں پردباؤڈالا گیا، انہیں دھمکیاں دی گئیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کومشترکہ طورپرخط کے ذریعےشکایت کی کہ فوج اورآئی ایس آئی کے افسران انہیں دھمکاتے ہیں، دباؤ ڈالتے ہیں، ہمیں بلیک میل کرنے کے لئے ہمارے اہل خانہ اورقریبی عزیزوں کو ہراساں کیاجارہا ہے،ہمارے گھرکے اطراف، گھر کے اندر حتیٰ کہ بیڈروم کے اندر تک خفیہ کیمرے لگائے گئے، دوسال گزرگئے لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کو انصاف نہیں ملابلکہ الٹا انہیں سزا کے طور پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہٹاکر دوسری عدالتوں میں بھیج دیا گیا۔ جب ہائیکورٹ کے ججوں تک کوانصاف نہ مل سکے،سپریم کورٹ بھی بے بس ہوتو عوام حکمرانوں کے ناجائز اقدامات کے خلاف انصاف کے لئے کہاں جائیں؟ جب ملک میں غنڈہ گردی اورطاقت کا راج ہو، انصاف کی اعلیٰ عدالتیں تک قید ہوں، جج بوٹوں تلے دبے ہوئے ہوں، ہائیکورٹ کے ججوں تک کوانصاف نہ مل رہا ہو اور پورانظام ریاست طاقت اورغنڈہ گردی کی بنیاد پر چل رہا ہو تو پھر اسے زندہ باد کیسے کہا جاسکتا ہے؟
1/2
طالبان کی افغان حکومت نے روس کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرلیا ہے، خطے میں تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں، پاکستان کی جیوپولیٹکل سچویشن خطرے میں ہے.
ملک میں سیاسی بے چینی کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ فیلڈمارشل عاصم منیر، کورکمانڈرز اورآپریشنل کمانڈرز سے دردمندانہ اپیل۔ فکری نشست سے خطاب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان اگرچہ ایک آزاد ملک ہے لیکن پاکستان کوماضی میں بھی بیرونی طاقتوں کے مفادات کی جنگ کا اڈہ بنایا گیا اور پرائی جنگ میں پاکستان کو جھونکا گیا اورآج بھی اسی پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے۔اگرآج پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے توہمیں اس کے اسباب پر غورکرنا ہوگا۔ ماضی میں امریکہ اور روس کی سرد جنگ کے دوران جب روس نے افغانستان پرکنٹرول کرلیا تو امریکہ اورمغربی طاقتو ں نے روس کو افغانستان سے نکالنے کے لئے پاکستان کواستعمال کیا۔اس وقت پاکستان کواس جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے تھا لیکن اس وقت کے جرنیلوں نے امریکہ کے مفادات کے لئے پاکستان کواس جنگ کا اڈہ بنایا، پاکستان کے قبائلی علاقوں میں افغان مجاہدین تیارکئے گئے، افغانیوں کوتربیت دیکرانہیں روس سےلڑنےکےلئے افغانستان بھیجا جاتارہا، انہیں اسلام کا مجاہد قرار دیا گیا، بیرونی طاقتوں کے مفادات کے لئےپاکستان بھرمیں جہادی مدرسے قائم کئے گئے،پاکستان کی مذہبی جماعتوں کے ذریعے نوجوانوں کی بھرتی کی گئی اورانہیں عسکری تربیت دی گئی، افغان مجاہدین اورطالبان بنائے گئے اور پاکستان کوامریکہ کے مفادات کی جنگ کامرکز بنادیا گیا۔ میں اس وقت بھی مسلسل کہتا رہا کہ دوسروں کی جنگ میں پاکستان کو نہ جھونکا جائے، یہ پالیسی ٹھیک نہیں ہے، جنہیں آپ دوسروں کے لئے جہادی بنارہے ہیں یہ کل آپ کے خلاف ہی استعمال کئے جائیں گے لیکن میری باتوں پرتوجہ نہیں دی گئی بلکہ مجھے غدار، ملک دشمن اور نجانے کیا کچھ کہا گیا، آج حالات بدل گئے ہیں تو وہ طالبان جنہیں کل تک مجاہدین اسلام کہا جاتا تھا اب انہیں فتنہ الخوارج کہہ کران کے خلاف طرح طرح کے ناموں سے مسلسل فوجی آپریشن کئے جارہے ہیں، قبائلی علاقوں میں بمباری اورڈرون سے حملے کئے جارہے ہیں جن میں معصوم پشتون نوجوان، بزرگ ہی نہیں بلکہ پشتون مائیں، بہنیں، بیٹیاں اور معصوم بچے بھی مارے جارہے ہیں۔
70ء کی دہائی میں افغان جنگ کے دوران لاکھوں افغانی باشندوں کو پاکستان میں پناہ دی گئی، وہ 40، 50 سال سے پاکستان میں رہ رہے ہیں، ان کی تیسری چوتھی نسل یہاں پیدا ہوچکی ہے، اب وہ پاکستان کے شہری بن چکے ہیں،ان کے پاس پاکستانی پاسپورٹ اورشناختی کارڈ ہیں لیکن اب انہیں بھی پاکستان سے جبری نکالاجارہا ہے۔یہ ایک انسانی مسئلہ ہے لہٰذا میری پاکستان کے مسلح افواج کے جرنیلوں سے درخواست ہے کہ وہ اس سلسلے میں سنجیدگی اورانسانی ہمدردی کی بنیاد پرغورکریں اور اس سلسلے میں کوئی فارمولا بنائیں کیونکہ ان افغان باشندوں کےافغانستان میں بھی روٹس ہیں۔ میں اپنے خطابات، بیانات، وڈیو لاگز اور ٹوئٹس میں مسلسل کہتا رہا کہ افغانستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے، افغانستان ہمارا پڑوسی ملک ہے، آپ کو تمام پڑوسی ممالک خصوصاً افغانستان سے برادرانہ تعلقات قائم کرنے چاہئیں لیکن کل تک جس افغانستان کوہم اپناحصہ اور اپنا بھائی کہتے تھے، وہاں پاکستان کے سویلین حکمراں اور فوجی جرنیل آزادی سے آتے جاتے تھے،اسی افغانستان سے تعلقات خراب کرلئے گئے ہیں اوربیرونی طاقتوں کے مفادات کے لئے اب اسی افغانستان پر پاکستان کی جانب سے جنگی طیاروں سے بمباری کی جارہی ہے، ڈرون حملے کئے جارہے ہیں۔ وہ طالبان جنہیں پاکستان کے فوجی جرنیل اپنا اثاثہ قراردیتے تھے انہی طالبان کی حکومت کو دشمن قرار دیا جارہا ہے، ان سے جنگ کی جارہی ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ طالبان کی افغان حکومت نے روس کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرلیا ہے جس کے تحت روس افغان حکومت کوجنگی طیارے، میزائل، ایئر ڈیفنس سسٹم، ڈرون، ٹینکس اور دیگر جنگی سازوسامان فراہم کرے گا۔ اب پاکستان کے ارباب اختیار کیا کریں گے؟
میں فوج کےجرنیلوں سے کہتاہوں کہ خطے میں بہت تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں، پاکستان ایک انتہائی نازک صورتحال سے دوچار ہے،اس کی جیوپولیٹکل سچویشن خطرے میں ہے۔اگر ہم نے فوری طور پر حقیقت پسندانہ اقدامات نہیں کئے تو پاکستان کی سلامتی کوبھی نقصان پہنچ سکتاہے۔میں یہ باتیں ملکی مفاد میں کررہا ہوں، خدارامیری ان باتوں پر سنجیدگی سے غورکریں، پاکستان کو مزید جنگ وجدل اورآگ اور خون سے بچائیے، اس خطے میں مزید بے گناہ انسانوں کا خون بہنے سے بچایئے، امن قائم کیجئے، مذاکرات کیجئے، بات چیت کیجئے، بیرونی طاقتوں پر بھروسہ نہ کیجئے بلکہ اپنےعوام پر بھروسہ کیجئے۔
1/2
پاکستان کو انقلاب کی ضرورت ہے۔ الطاف حسین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان اورہندوستان 14 اگست 1947ء کو ایک ہی ساتھ آزاد ہوئے تھےمگر یہ ایک کڑوی حقیقت ہے کہ ایک ملک آزاد ہوا جبکہ دوسرا آزاد ملک کے طور پر وجود میں توآیا لیکن 78سال میں بھی ملک کو حقیقی آزادی نہ مل سکی،نہ ملک آزاد ہے اورنہ ہی ملک کے شہریوں کو وہ آزادی حاصل ہے جو ایک آزاد اور خودمختار ملک کے شہریوں کو حاصل ہوتی ہے۔ عمران خان نے اس کی حقیقی آزادی کا نعرہ لگایا تواس کی پاداش میں وہ تین سال سے جیل میں قید ہیں۔
بحیثیت پاکستانی ہمیں اس بات پرغور کرنا چاہیے کہ انڈیااورپاکستان ایک ساتھ آزاد ہوئے تھے مگر وہ کیا اسباب ہیں کہ پاکستان معاشی طور پر انڈیا سے پیچھے ہے؟ ڈالر کے مقابلے میں پاکستان کی کرنسی کمزور اور انڈیاکی کرنسی طاقتور کیوں ہے؟ انڈیا کی جی ڈی پی کا تناسب، پاکستان کے مقابلے میں زیادہ کیوں ہے؟ انڈیا میں ایک مرتبہ بھی مارشل لا کیوں نہیں لگ سکا؟ اور پاکستان ایک اسلامی جمہوری ملک ہے پھر بھی پاکستان میں اتنے مارشل لا کیوں لگے؟ اور جن حکومتوں کو تبدیل بھی کیا گیا تو اس تبدیلی کے پیچھے کون تھا؟
ہم اگرپاکستان کوبہتربنانا چاہتے ہیں تو ہم اپنے پڑوسی ملک سے پاکستان کا موازنہ کرنے کے لئے کیوں تیارنہیں ہیں؟ ہمیں سوچنا چاہیے کہ انڈیا میں کتنے مذاہب کے ماننے والے اورکتنی زبانیں بولنے والے لوگ رہتے ہیں پھر بھی وہ ایک پرچم تلے متحد ہیں لیکن پاکستان میں چارمذاہب اورچند زبانیں بولنے والے رہتے ہیں پھر بھی پاکستان میں تمام عوام ایک پرچم تلے متحد کیوں نہیں ہیں؟
ہمیں اس بات کوسمجھنا ہوگا کہ جس ملک میں آباد تمام عوام کورنگ، نسل، زبان قومیت، علاقے اورمذہب وعقیدے کے امتیاز کے بغیرسب کے ساتھ یکساں سلوک کیا جاتا ہو، سب کوبرابرسمجھتا جاتا ہو، عوام کو انصاف ملتا ہو، جہاں بولنے اوراظہار رائے پر پابندی نہ ہو ، کرپشن نہ ہووہ ملک ترقی کیا کرتے ہیں اورخوشحال ہوا کرتے ہیں۔ جبکہ جس ملک میں آباد تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں، تمام زبانیں بولنے والوں اور تمام قوموں کے ساتھ یکساں سلوک نہ کیا جاتا ہو، جہاں سب کویکساں انصاف فرہم نہ کیا جاتا ہو، جہاں عوام کی اظہار رائے پر پابندی ہو، زبانوں پر تالے ڈالے جاتے ہوں، جہاں عدالتیں آزاد نہ ہوں، انصاف ناپید ہو اور انصاف کے لئے آواز اٹھانے والوں کو ہی اٹھالیا جاتا ہو وہ ملک متحد نہیں ہوسکتا۔ جہاں کرپشن ملک کی جڑوں کو دیمک کی طرح کھوکھلا کررہی ہواورکرپشن کے خاتمے کے لئے قائم ادارے خود کرپشن کی لعنت میں مبتلا ہوں اورملک کولوٹنے والوں کواحتساب سے استثناء حاصل ہو وہاں ملک کی معیشت تباہی سے دوچار ہوتی ہے اورجی ڈی پی کا تناسب نہ ہونے کے برابرہوتا ہے۔
پاکستان میں فرسودہ جاگیردارانہ، وڈیرانہ، سردارانہ نظام مسلط ہے، عوام کو ان کے جائز حقوق میسرنہیں ہیں، ہر جگہ حقوق کی آوازیں بلند ہورہی ہیں اور ان پرتوجہ دینے کے بجائے انہیں طاقت سے دبایا جارہا ہے، ایسی ہی پالیسیوں کے نتیجے میں 1971ء میں پاکستان دولخت ہوگیا اور بدقسمتی سے باقیماندہ پاکستان بھی اسی جانب گامزن ہے۔
میں پاکستان میں رائج اس فرسودہ نظام کو تبدیل کرناچاہتا ہوں اورپاکستان میں ایسا نظام دیکھنا چاہتا ہوں جہاں ملک پر چند خاندانوں کا نہیں بلکہ عوام کاراج قائم ہو، ملک کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کو بھی عزت واحترام کی زندگی اور مساوی حقوق حاصل ہوں۔ لیکن اس کے لئے عوام کو اٹھنا ہوگا ورنہ غریب ہاریوں، کسانوں، مزدوروں اورمتوسط طبقہ کے عوام کی حالت نہیں بدلے گی اوروہ اور ان کے بچے دو فیصد حکمراں اشرافیہ کی غلام بنے رہیں گے۔
ہمیں اس بات کوبھی سمجھنا ہوگا کہ دنیا بھر میں حکمراں طبقہ، بادشاہوں، سرداروں، جاگیرداروں کا سب سے بڑا ہتھیار مذہب رہا ہے۔ ہرمذہب کے مولوی ہمیشہ حکمراں طبقہ اور اشرافیہ کے مفادات کے تحفظ کے لئے مذہب کا سہارا لیتے ہیں اورغریب عوام کو یہ درس دیتے ہیں کہ تمہاری غربت وتنگدستی خدا نے تمہاری قسمت میں لکھی ہے، یہ مرضی الٰہی ہے، لہٰذا تم اپنی حالت کو بدلنے کی کوشش نہ کرو بلکہ تمہارا فرض ہے کہ اپنے حکمرانوں اوربادشاہوں کی اطاعت وفرمابرداری کرو۔ ہرمذہب میں یہی ہوا ہے۔ لہٰذا ہمیں اپنی حالت بدلنے کے لئے مذہب کے ٹھیکداروں اورملاؤں کے چنگل سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔
پاکستان کی حکمراں اشرافیہ نے اپنی پالیسیوں کے ذریعے پاکستان کو آج اس حال پر پہنچادیا ہےکہ چند خاندان تو مالامال اور خوشحال ہیں جبکہ عوام غربت و تنگدستی اوربدحالی کاشکار ہیں۔ آج پاکستان کو انقلاب کی ضرورت ہے اور انقلاب صرف نعروں اور دعووں سےنہیں آیا کرتے بلکہ عملی جدوجہد اورقربانیوں کے نتیجے میں آیا کرتے ہیں۔
1/2