الحمداللہ خیبرپختونخوا بدل رہا ہے، سوچ بدل رہی ہے۔
ضلعی انتظامیہ بنوں ��ے نوجوان نسل کی اخلاقی و معاشرتی تربیت کے لیے ایک منفرد کتاب نوجوان ذہنوں کی رہنمائی، Guiding Young Minds شائع کی ہے۔ یہ کتاب پرائمری سکول کے بچوں کے لیے بنائی گئی ہے، جس میں اخلاقیات اور بنیادی تربیت کے اسباق کو کارٹون اور دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا ہے تاکہ بچوں کی توجہ اور دلچسپی برقرار رہے۔ کتاب کا مقصد نئی نسل کو ذمہ دار اور بہتر شہری بننے کی راہنمائی فراہم کرنا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر بنوں، سید ابرار علی شاہ نے اس منصوبے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کتاب کی رونمائی تقریب میں کہا کہ یہ اقدام نوجوانوں کی اخلاقی تربیت اور شعور بیدار کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو اعلیٰ اخلاقی اقدار سے آراستہ کرنے کے لیے آج سے ہی کوشش کرنی ہوگی۔ دین اسلام بھی ہمیں یہی سکھاتا ہے کہ حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کا خیال رکھیں۔ یورپ سمیت ترقی یافتہ ممالک میں اخلاقیات کو لازمی مضمون کے طور پر پڑھایا جاتا ہے، اور اب ہمارے ہاں بھی یہ سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
کتاب میں کھانے کے آداب، مطالعے کی اہمیت، جانوروں اور پودوں سے محبت، اور دیگر اخلاقی موضوعات شامل ہیں، جو بچوں کی شخصیت سازی میں مددگار ثابت ہوں گے۔ کتاب کی 5 ہزار کاپیاں تیار کی گئی ہیں، جو پہلے مرحلے میں ضلع بنوں کے 100 سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں پڑھائی جا رہی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد بچوں کو ایک دلچسپ اور تعلیمی تجربہ فراہم کرنا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے تحت ضلعی انتظامیہ کو نئے اور منفرد آئیڈیاز پر کام کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سید ابرار علی شاہ نے اپنے خواب کو حقیقت کا روپ دیا اور کتاب کی تیاری کو ممکن بنایا۔ صوبائی حکومت نے بنوں انتظامیہ کی اس کاوش کو سراہا ہے۔ سید ابرار علی شاہ کا کہنا ہے کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری آنے والی نسلیں اخلاقی اور معاشرتی لحاظ سے بہتر ہوں، تو ایسے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
یہ اقدام نہ صرف بچوں کی تربیت کے لیے اہم ہے، بلکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کی جانب ایک اہم قدم بھی ہے۔ جہاں چاہ ہو، وہاں راہ ہوتی ہے۔
سید ابرار علی شاہ @SyedAbrarAliSha6 ایک ملنسار اور نوجوان عوامی افسر ہیں، جن کی کوششوں سے یہ منفرد منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا۔
#GuidingYoungMinds
#EthicsandManners
#KPAwamiAgenda
Under CM KP’s Agenda, District Adminstration Bannu offers free e-commerce courses.
1,600 applied; 250 will be trained in Amazon, Shopify, graphic design, web dev, and digital marketing.
A key step for youth empowerment
#CMKP#KPYouth#Bannu
In line with the CM KP's vision, a unique book, "Guiding Young Minds," has been launched for primary students, focusing on ethics and character-building through engaging content.
5000 copies distributed across 100 schools, fostering moral innovative learning.
#CMKP#KPGovt
جرگہ پختون روایات کا ایک انتہائی خوبصورت پہلو ہے۔ مہمان کو عزت دینا پختون کلچر میں فرض سمجھا جاتا ہے۔ آپ جرگہ کیلئے جاتے ہیں، آپکو عزت دی جاتی ہے اور آپکو چارپائی یا کرسی آفر کی جاتی ہے۔ یہ فیصلہ آپکا ہوتا ہے کہ آپ اوپر بیٹھتے ہیں یا جرگہ کیساتھ زمین پر۔ مناسب سب کیساتھ بیٹھنا ہے
Always heard of beauty in Kashmir, never thought would witnessed in person. Meet: Shaziyam from Kaisarya, Azad Jammu and Kashmir. @Sadozai90 @ahsanmorai
PC: @SyedAbrarAliSh6