Today, we held a meeting with Central Committee of APMSO and decided to hold the 48th Foundation Day celebration in Hyderabad on the 13th June.
Long live APMSO.
لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب گردی کے افسوسناک واقعہ کے دوران غیر معمولی جرات، انسان دوستی اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری مدد فراہم کرنے والے سول اسپتال کوئٹہ کے ملازم عبدالرزاق ترکئی کو سول ایوارڈ دیا جائے گا ایسے بہادر اور باہمت افراد ہمارے معاشرے کا سرمایہ ہیں جو مشکل ترین حالات میں انسانیت کی خدمت کی روشن مثال قائم کرتے ہیں۔
یومِ عرفہ رحمت، مغفرت اور قبولیتِ دعا کا عظیم دن ہے۔
آئیے اس بابرکت موقع پر اپنے گناہوں کی معافی، پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی رحمتوں، برکتوں اور بخشش سے نوازے۔ آمین۔
شہر کراچی سمندر کے کنارے ہونے کے باوجود شدید ہیٹ اسٹروک کی لپیٹ میں ہے ، شہریوں سے درخواست ہے کہ موسمی تبدیلی اور اس کے اثرات کو سمجھیں اور گھر سے بلاجواز باہر نا نکلیں ۔ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ۔ شہری ارادہ کریں کہ شہر میں اب کسی کو درخت کاٹنے نہیں دیں گے بلکہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں گے
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
اعلان: نمازِ جنازہ و تدفین
ہماری والدہ ماجدہ کا انتقالِ پُرملال ہوا ہے انکی نمازِ جنازہ و تدفین آج مورخہ 21 اپریل بروز منگل رات 10:00 بجے عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں ادا کی جائے گی اور جنازہ مکان نمبر 95 خیابان غازی سے اٹھایا جائے گا
ایم کیو ایم پاکستان کے چیئر مین خالد مقبول صدیقی بھائی ، ایم کیو ایم کی تمام قیادت اور تمام کارکنان کا ٹیسوری فیملی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے جو اس کڑے وقت میں ساتھ کھڑے ہوئے آپ سب کا خلوص ساری عمر یاد رکھا جائے گا
وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا مشہود صاحب اور رفقاء نے میری والدہ صاحبہ کی عیادت کی جس پر میں تمام احباب کا بے حد مشکور ہوں ، ہماری فیملی پر یہ کڑا وقت ہے دعا ہے کہ خدا وند کریم والدہ صاحبہ کو کامل صحت عطاء فرمائے
بطور پاکستانی مجھے اپنی قیادت پر فخر ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی مؤثر سفارت کاری نے ایک بڑی عالمی تباہی کا راستہ روک دیا ہے۔
پاکستان آج دنیا میں امن کے سفیر کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔ امید ہے کہ تمام فریقین پاکستان کی امن کوششوں کا ساتھ دیتے ہوئے تحمل اور بردباری کے ساتھ مستقل قیام امن کی راہ ہموار کریں گے۔
پاکستان ہمیشہ زندہ باد 🇵🇰
کچھ شر پسند عناصر میری پرانی ویڈیو شیئر کر کے غلط تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا دفاع کر رہا ہوں۔
حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو حالیہ اضافے سے پہلے بنائی گئی تھی۔ یہ صرف توانائی کے بچت اور کم استعمال کے بارے میں آگاہی ویڈیو تھی، جو وزارتِ اطلاعات @TararAttaullah کی درخواست پر تیار کی گئی۔ قیمتوں میں حالیہ اضافہ پسی ہوئی عوام کی کمر توڑ کر رکھ دے گا جسکا دفاع ممکن نہیں ۔
کم عقل اور کم علم دوستوں کے لیے وضاحت: اس پیغام کو مذموم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا طور پر توڑ مروڑ کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش شرم ناک ہے۔
آواز ِ دروں —•—
دادو کی ماڈل کرمنل کورٹ نے تہرے قتل کے آٹھ سالہ پرانے مقدمہ میں ملوث نہایت بااثر وڈیروں سمیت پیپلز پارٹی کے دو اراکین صوبائ اسمبلی کو بری کر کے انصاف کا جنازہ نکل دیا ھے ۔۔
محض ماڈل لکھ دینے سے کوئ ماڈل نہیں بن سکتا ۔۔
سندھ کی ایک مظلوم بیٹی ام رباب چانڈیو نے اپنے دادا ، والد اور چچا کے طاقتور قاتلوں کو سزا دلوانے کیلئے آٹھ سال تن تنہا جدوجہد کی ،
سیاسی اثر رسوخ ، طاقت ، دولت جیت گئے ، اورمظلوم خاک چھانتے رہ گئے
درحقیقت ام رباب چانڈیو نہیں ھاری ، عدالت ھار گىئ ھے !
دادو کی ماڈل کورٹ کا فیصلہ پاکستان کے ناکام ، جانبدار اور انصاف سے عاری نظام ِ عدل پر ایک اور بدنما داغ ھے ۔
اس شرمناک فیصلے نے سیاسی سرپرستی میں پروان چڑھنے والی کرپٹ وڈیرہ شاھی کے مکروہ چہرے سے نقاب نوچ لی ھے
ام رباب کے دادا ، والد اور چچا کے قاتل رب ِ ذولجلال کے غضب سے یقیناً نہیں بچ سکتے ۔۔۔
پاکستانیوں کا سب سے بڑا مسئلہ کرپٹ اور جانبدار نظام عدل ھے جو کمزور کو روند ڈالتا ھے اور ھمیشہ طاقتور فریق کے ھاتھ کی چھڑی بن جاتا ھے
آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے من حیث القوم جہد مسلسل نہ کی گىئ تو ذلت کے طوق پاکستانیوں کے گلے کا ھار بنے رھیں گے ۔۔۔
Rainfall has once again flooded Karachi’s roads, leaving citizens stranded and struggling. Despite massive funding, KMC and the Sindh government remain nowhere to be seen. How long will this negligence continue for karachites? #karachirain
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے کراچی میں ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم نے وفد کو خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور اقدامات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں صوبہ سندھ بالخصوص کراچی کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔
#MQMPakistan
الحمدللہ، عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گیا ہوں۔ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے اپنے گھر کی حاضری نصیب فرمائی۔ دعا ہے کہ اللہ پاک ہماری عبادات کو قبول فرمائے اور ہمیں پاکستان کی خدمت اخلاص اور دیانت کے ساتھ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
واپسی پر محبت اور خلوص کے ساتھ استقبال کرنے والے تمام احباب کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔ آپ کی دعائیں اور محبت میرے لیے قیمتی سرمایہ ہیں۔ 🇵🇰
#Alhamdulillah #Umrah #Pakistan