Ghotki mein 41,000+ ghar mukammal karna Sindh Government ki bari kamyabi hai.
#SindhPeoplesHousing duniya ka sab se bara ghar banane ka project hai jismein silaab se mutasir khandanon ko mehfooz ghar aur nayi umeed di ja rahi hai. Yeh sirf ghar nahi balkay khandanon ko izzat, tahaffuz aur behtar mustaqbil dene ka kaam hai.
@SphfOfficial Shahbash! 👏
قطر اسپتال، اورنگی ٹاؤن میں جدید، معیاری اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی اس عزم کا ثبوت ہے کہ سندھ حکومت ہر شہری تک بہتر صحت کی سہولتیں پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
#SindhHealthcare#HealthcareForAll#QatarHospital
قطر اسپتال، اورنگی ٹاؤن میں مفت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی سندھ حکومت کے عوامی صحت کے شعبے میں مضبوط عزم کی عکاسی کرتی ہے، جہاں ہزاروں مریض روزانہ جدید علاج سے مستفید ہو رہے ہیں۔
#SindhHealthcare#QatarHospital#HealthcareForAll
میرپور آج عوامی جوش، امید اور جمہوری عزم کا مرکز بنے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے، جہاں بہتر مستقبل اور عوامی خدمت کے عزم کا اظہار کیا جائے گا۔
@BBhuttoZardari#MirpurMainTeerChaleyGa#میرپور_میں_تیرچلےگا
تعلیم ہی ترقی اور خوشحالی کی مضبوط بنیاد ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لیے بہتر تعلیمی مواقع ایک روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ 27 جولائی کو عوامی خدمت، تعلیم اور ترقی کے سفر کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں۔
#MirpurMainTeerChaleyGa#میرپور_میں_تیرچلےگا
The Sindh Government is delivering clean, affordable energy to 275,000 deserving families through an Rs18.2 billion Solar Home Systems Project, launched on the vision of Chairman Bilawal Bhutto Zardari.
Over 15,000 kits have already been distributed, with the project set for completion by June 2027. A major step towards energy access, relief for low income families, and a greener Sindh.
صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے سی ایم ہاؤس پبلک کمپلینٹ سیل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کی شکایات براہِ راست سنیں۔ اس موقع پر انہوں نے فون پر شہریوں کے مسائل بھی سنے اور متعلقہ اداروں کو فوری کارروائی کی ہدایات دیں۔ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی واضح ہدایت ہے کہ ہر شہری کی شکایت کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ چاہتے ہیں کہ عوام کے مسائل بروقت حل ہوں اور ہر شکایت پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کا بنیادی مقصد ہے۔
وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ سی ایم ہاؤس پبلک کمپلینٹ سیل عوام اور حکومت کے درمیان مؤثر رابطے کا ذریعہ بن چکا ہے، جبکہ سی ایم ہاؤس پبلک کمپلینٹ سیل میں عوامی شکایات کے ازالے کا مؤثر نظام قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری اپنی شکایات ٹول فری نمبر 080091915 پر درج کرا سکتے ہیں۔
History made. Spain’s unbelievable triumph has sparked electric celebrations. A massive win, an unforgettable night, and a global wave of pride! 🔥🇪🇸🇵🇸
¡Orgullo absoluto por esta victoria legendaria, felicidades, campeones! 🤩 #VamosEspaña�
آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت، بااختیار نمائندگی اور روشن مستقبل کے عزم کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے درمیان موجود ہے۔ ان شاء اللہ عوام کا اعتماد ہی ہماری سب سے بڑی طاقت بنے گا۔
@BBhuttoZardari@AseefaBZ#KashmirMeinTeerChalayGa
صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے بلاول ریسرچ سینٹر شہید بینظیر آباد کا اچانک دورہ کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں ثقافت سیاحت نوادرات لائبریریز کے سرپرائز وزٹ کرکے خود صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، بلاول ریسرچ سینٹر شہید بینظیر آباد کو جدید سہولیات فراہم کرنے سے نوجوان نسل کو مدد فراہم ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، سید ناصر حسین شاہ، ضیاء الحسن لنجار، ریاض شاہ شیرازی، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، انسپکٹر جنرل پولیس جاوید عالم اوڈھو اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کوئی نرمی نہیں ہوگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دہشت گردوں، منشیات فروشوں اور بھتہ خوروں کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی تعاون سے کام جاری رکھیں۔
اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2026ء کے پہلے چھ ماہ میں سندھ میں سنگین جرائم، دہشت گردی اور اسٹریٹ کرائم میں نمایاں کمی ریکارڈ ہوئی ہے، انٹیلی جنس پر مبنی پولیسنگ، اداروں کے مؤثر تعاون اور ہدفی کارروائیوں سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ پولیس اور سیکیورٹی ادارے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز مزید مؤثر اور تیز کریں، منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ آپریشن نجاتِ مہران کے تحت دریائی کچے کے علاقوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں امن، استحکام اور عوام کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔