شکوہ کریں تو کس سے کہ اے زخمِ نارسا
ہر شخص ہم سے کھیلا بڑے احترام سے ۔!!
اے دردِ ہجر ہم سے مُحَبتــــــــ سے پیش آ
ہم نے تجھے بھی جھیلا بڑے احترام سے۔۔
💫اَلسَلامُ عَلَيْكُم 💫
نرم لہجے سے ہمشیہ دیرپا رشتے تخلیق
پاتے ہیں جبکہ مسکراہٹ درد کی شکست
اور چہرے کی رونق ہے ہم تکلیف کے جس
بھی مقام پر ہوں ہم سے آگے ضرور کچھ
لوگ ہوتے ہیں انہیں دیکھ کر ہمیں شکر
ادا کرنا چاہئے💫
زندگی اتنی سستی نہیں ہے کہ اسے لوگوں کے تلخ رویوں کی وجہ سے ہار دیا جائے.
مسکرائے کہ یہ زندگی صرف اس رب کی امانت ہے جس نے اس کائنات کی کسی شے کو بیکار نہیں بنایا.
شکر ادا کریں کہ آپ سے محبت کرنے والا کوئی عام نہیں بلکہ اس کائنات کا رب ہے 💫
بے شک جو اللہ نے لے لیا وہ اسی کا ہے اور جو اس نے دے دیا وہ اسی کا ہے ،اور اس کے نزدیک ہر شخص کا ایک وقت مقرر ہے ، لہذا تمہیں صبر کرنا چاہیے اور ثواب کی امید رکھنی چاہیے۔💫💫
جب چیزیں ہماری دسترس میں آتی ہیں اور ہم سے دوبارہ کھو جاتی ہیں تو پھر ہمیں یہ بات مان لینی چاہیئے کہ وہ چیزیں ہمارے لئیے نہیں ہیں یا ہم ان کے لئیے نہیں بنے 💫💫
شرک کا معاملہ بیحد نازک ہے۔
علم کے باوجود آپ کا قلم آپ کی خواہش نفس لکھنے سے نہیں کانپتا تو علم کے بعد کی گمراہی بہت بھیانک خطرہ ہے؛کیونکہ پھر آپ تنہا اس گناہ کے مرتکب نہیں ہوتے بلکہ آپ کی تقلید کرنے والے بھی شامل ہوتے چلےجاتے ہیں💫💫