فرعونِ عصر ڈونلڈ ٹرمپ جان لے کہ ولی امرالمسلمین، آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای دنیا بھر کے کروڑوں شیعیانِ حیدرِ کرارؑ کے مرجعِ تقلید اور عقیدت و اطاعت کا مرکز ہیں۔ ان کی عزت و حرمت ہماری ریڈ لائن ہے، جبکہ عالمِ اسلام کی حقیقی اسلامی مزاحمتی تنظیمیں بھی آپ کو اپنا مرکز و محور تسلیم کرتی ہیں۔ امریکہ کے نفسیاتی مریض صدر کی یہ دھمکیاں اس کی شکست خوردہ ذہنیت اور بوکھلاہٹ کی علامت ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ اہلِ حق سے ٹکرانے والے ہمیشہ ذلیل و رسوا ہوئے، اور ٹرمپ کی نسلیں بھی اس انجام سے محفوظ نہیں رہ سکیں گی۔