مستوں کے مُقدر کو جگانے کے لئے آ
مخلوق کو خالق سے ملانے کے لئے آ
حافظ تو ہزاروں ہے محافظ نہیں کوئی
بکھرا ہوا قرآن بچانے کے لئے آ
عبّاس۴ کے پرچم کی کُشائی ہو حرم میں
پنجہ ہی منافق سے لڑانے کے لئے آ
العجل لبیک مولا ع ❤️❤️
#ThePromisedSaviour
جنت میں نورویوں کا مُحلہ اُداس ہے
پُشتِ نبی(ص) پے تیرا۴ مُصلَیٰ اُداس ہے
تُجھ بن وہ کربلائے مُعَلیٰ اُداس ہے
تیری قسم تیرے لیۓ اللّٰہ اُداس ہے
مستوں کا انتظار ہی بس تیرا کام ہے
آ جا تیرے بغیر یہ جینا حرام ہے
#ThePromisedSaviour
شبیر۴ کے بیٹے میں ہے کلمہ ہی مُکمل
اِک وقت میں اکبر۴ بھی، مُحمّد ص بھی، علی۴ بھی❤️
جشنِ ظہورِ پُر نُور ہمشکلِ پیغمبر، یوسفِ کربلا، گُلِ لیلیٰ، نازِ دلِ شبّیر۴ مولا علی اکبر۴ ابنِ حُسین علیہ سلام مُبارک
#جشن_شھزادہ_علی_اکبرؑ
لکھا تیرے نصیب میں سرور(ص)کو تھامنا
مریم (س )نہ کر سکی تیری قِسمت کا سامنا
حد ہے کہ پالتی ہے مُحمّد ص کو گود میں
لیلہ(س) کو کر دیا علی اکبر۴ نے آمنہ (س )
#جشن_شھزادہ_علی_اکبرؑ
ہے قاسم۴ کی آمد جہاں میں خوشی ہے
مُحمّد ص کا آنگن بھی مہکا ہوا ہے
جو قاسم۴ کو دیکھا تو شبّیر۴ بولے
میرے گھر میں پھر سے حسن۴ آ گیا ہے
7 شعبان جشنِ ظہورِ پُر نُور مولا قاسم ابنِ حسن علیہ سلام مُبارک ❤️❤️
#جشن_قاسمؑ_ابن_حسنؑ
اوپر سے خالق کی آواز آئی :
جبرائیل تو خادم ہے نہ اولادِ نبی ص کا
رہتا ہے جو ہونٹوں پے تیرے وردِ مُبارک
شبیر۴ کے گھر جا کے ذرا میری طرف سے
عبّاس۴ سے کہنا تمہیں شاگرد مُبارک
#جشن_قاسم_ابنِ_حسنؑ
مرکزِ حیا وی اے خالقِ وفا وی اے
علماں والا بنتِ مصطفٰی (ص) دی ہے دُعا
صحنِ مرتضیٰ۴ اندر ویکھ کے حسین منظر
ہنس کے ارشاں تے اے جبرائیل اکھیا
جیڑے سرور (ص) دی کنڈ تے بہندے نیں
جھولا غازعی (ع )دا او جُھلاندے نیں
#جشن_اباالفضل_العباسؑ
حسین دن کی حسین شب ہے
حسین سُلطان آ رہا ہے
حُسین(ع ) ہے جان مصطفٰی (ص) کی
حُسین (ع) کی جان آ رہا ہے
بتول (س) کا گھر وحی کا مرکز
وحی کے مرکز کا حُسن دیکھو
حیا کا قرآن آ چُکا ہے
وفا کا قرآن آ رہا ہے
#جشن_اباالفضل_العباسؑ#ظہورِ_سرکارِ_وفا
الحمد کی تسبیح ہی میں مصروف ہوائیں
تطھیر کی آیات کو دوہراتی فضائیں
اطرافِ دو عالم پے ہے رنگین قبائیں
آتی ہیں سرِ فرش فرشتوں کی صدائیں
خالق نے جہاں رحل کی صورت میں سنوارا
پھر تیسرے قرآنِ امامت کو اُتارا
۳ شعبان ظہورِ مولا حُسین علیہ السلام مُبارک ❤️
#جشن_میلاد_سیدالشھداؑ
تیرے دِل میں کیسی گرہ پڑی
تُجھے اُس سے اتنا حسد ہے کیوں
جو نبی ص کی آنکھ کا نور ہے
جو علی۴ کی روح کا چین ہے
کبھی دیکھ اپنے خمیر میں
کبھی پوچھ اپنے ضمیر سے
وہ جو مٹ گیا وہ یزید تھا
جو نہ مٹ سکا وہ حسین۴ ہے
#جشن_میلاد_سیدالشھداؑ
عرش سے بن کے ولایت کی سفیر آئی ہے
لیلۃ القدر کے گھر عیدِ غدیر آئی ہے
آمدِ عقیلۂ بنی ھاشم، زینتِ شیرِ خداع ،ثانیِ فاطمۃ زھرا س، عالمہِ غیر مُعلِّمہ،فخرِ سادات، فاتحِ کوفہ و شام، اُمّ المصائب،اُمِّ کربلا،شہزادی جنابِ سیدہ زینبِ کبریٰ صلوٰۃ اللّٰہ علیہ مبارک 🤍
#جشن_عقیلہ_بنی_ہاشمؑ
تُم کبھی سر پے آگر سہرا سجانا اکبر۴
میں ہوں بیمار مُجھے بھول نہ جانا اکبر۴
تُم جو مصروف ہو شادی میں نہ لینے آنا
خود ہی آ جاؤں گی تاریخ بتانا اکبر۴
میں تیرے آنے سے پہلے ہی آگر مر جاؤں
اپنی بارات میری قبر پے لانا اکبر۴
#روانگی_قافلہِ_حسینیؑ
معراج کے بارے میں یہی رائے ہے سب کی
چہرہ تھا کہ جلوہ تھا کہ لہجہ تھا ولی کا
یہ کام تیرے ہاتھ سے باہر تھا ورنہ
تُو نے تو چُھپایا ہے بہت ہاتھ علی۴ کا
#شبِ_معراج