Bhuttoist. History is my inspiration. Politics my craze.Tourism & literature my intersts.True Democrat.
Fighting for Civil liberties & committed to democracy.
ذہین لوگ میری کمزوری ہیں جن سے میرے جیسے کم عقل کچھ سیکھتے ہیں۔ ان کی عزت کرتا ہوں۔ ایسی لسٹ لمبی ہے جو کمیٹی اجلاسوں میں خوبصورت ذہانت بھری گفتگو کرتے ہیں ان میں سینٹر انوشہ رحمن صاحبہ بھی شامل ہیں۔
ویسے پچھلے کالم میں ان تمام سینٹرز اور ارکان اسمبلی کی تعریف کی تھی جن کی پرفارمنس کمال ہے۔ میرے 13 نومبر کے دنیا اخبار کالم سے ایک اقتباس حاضر ہے
👇
“‘ پچھلے برسوں میں جن دو تین وزرا کو اسمبلی اجلاسوں میں باقاعدگی سے جاتے دیکھا‘ ان میں ایک خواجہ آصف ہیں اور دوسرے ڈاکٹر طارق فضل چودھری‘ جو پارلیمانی امور کے وزیر ہیں۔ شاید ان کی موجودگی اس وجہ سے بھی ضروری ہوتی ہے۔ ڈاکٹر طارق فضل اکثر دیگر وزارتوں کے جوابات دینے کی کوشش میں بھی لگے رہتے حالانکہ ان وزارتوں کے وزیر اپنے دفاتر میں بیٹھ کر کافی پی رہے ہوتے۔
اہم بل ہوں تو وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ بھی نظر آ جاتے۔ اگر اسمبلی ممبران کی بات ہو کہ کون باقاعدگی سے موجود ہوتا ہے تو وہ محمود خان اچکزئی ہیں جو اکثر وقفہ سوالات میں بھی شرکت کرتے اور کبھی کبھار مشکل سوالات بھی کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے علی محمد خان بھی ان ایم این ایز میں شامل ہیں‘ اگرچہ اب کافی عرصہ سے پارٹی پالیسی کے تحت بائیکاٹ کی وجہ سے نہیں آرہے۔
خواتین پارلیمنٹرینز میں پیپلز پارٹی کی شرمیلا فاروقی صاحبہ کو بھی کریڈٹ دینا ہوگا کہ وہ نہ صرف اجلاسوں میں باقاعدگی سے موجود ہوتی ہیں بلکہ وقفہ سوالات میں اہم سوالات بھی پوچھتی ہیں۔ وہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں بھی باقاعد گی سے شرکت کرتی ہیں اورایشوز پر بڑی سنجیدہ گفتگو کرتی ہیں۔
سینیٹرزمیں یہ کریڈٹ پلوشہ خان صاحبہ کو جاتا ہے۔ وہ ہر اُس ایشوز پر ضرور بات کرتی ہیں جس سے دوسرے سینیٹر ڈرتے ہیں۔ اگر مجھے کسی کو بہادر سینیٹر کا خطاب دینا ہو تو میں پلوشہ خان کو دوں گا۔ وہ کمیٹی اجلاسوں میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ پاکستانیوں کو ان کا شکر گزار ہونا چاہیے جنہوں نے سیلولر کمپنیوں کے ٹاور بل پر شور ڈالا اور کمیٹی اجلاس میں اس کا راستہ روکا۔ بلاول بھٹو نے بھی انہیں بھرپور سپورٹ دی۔ ورنہ ٹیلی کام والے پورے ملک پر اپنا حق جتا کر جہاں چاہتے ٹاور ٹھوک دیتے اور انکار کی صورت میں جرمانہ بھی اسے ہی پڑتا جس کی جائیداد ہوتی۔
اسی طرح سینیٹرز میں فاروق ایچ نائیک‘ کامران مرتضیٰ‘ شہادت اعوان‘ عبدالقادر‘ بلال مندوخیل‘ ثمینہ ممتاز زہری‘ انوشہ رحمن‘ محسن عزیز‘ سلیم مانڈوی والا وغیرہ کی تعریف نہ کرنا زیادتی ہوگی جو کمیٹیوں میں مختلف وزارتوں کو ٹف ٹائم دیتے ہیں۔
اسمبلی میں آغا رفیع اللہ‘ عبدالقادر پٹیل‘ عالیہ کامران‘ شاہدہ بیگم‘ نوید قمر‘ حنا ربانی کھر ( اگر وہ کسی کمیٹی اجلاس میں شریک ہوں) اور شازیہ مری اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ویسے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے سابق چیئرمین جنید اکبر خان نے بھی اپنے دور میں کمیٹی کو بہت ایکٹو کر دیا تھا لیکن پی ٹی آئی قیادت نے ان سے استعفیٰ دلوا دیا۔”
مکمل کالم لنک
👇
https://t.co/M16VpQ5rZl
ملتان: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گیلانی کالونی میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ان کےچچا زادبھائی مخدوم علی رضاگیلانی کےانتقال پرتعزیت کی۔ انہوں نےسوگوار خاندان سےاظہارِ ہمدردی،مرحوم کےایصالِ ثواب کے لیےفاتحہ خوانی اوربلندیٔ درجات کی دعا کی
@BBhuttoZardari
سیاست کیلئے ہمیشہ PPP جگہ بناتی اور فراہم کرتی ہے ۔ PMLN اور PTI سیاسی عمل کو نہ صرف کمزور کرتے ہیں ۔ بلکہ سیاست کرنے کیلئے جگہ کم کرتے ہیں بس یہ بھول جاتے ہیں کہ سیاست ایک مسلسل عمل ہے اسے روکنا کبھی ممکن نہیں ہوتا ۔ یہ برتن میں بھاپ کی طرح مقید ہو کر برتن کو پھاڑ دیا کرتی ہے ۔
اب وزیراعلی اس بیروکریسی اور مشیروں سے پوچھیں ناں گندم کا ریٹ کیوں بڑھا اور روٹی مہنگی کیوں ھوی۔ کہاں گئی وہ گیارہ کمپنیاں جنہوں نے پنجاب سے گندم خریدنی تھی ؟؟ناقص زرعی پالیسی عوام کو مہنگائی میں دھکیل رہئ ھے۔ @MaryamNSharif@BBhuttoZardari@CMShehbaz
عزیزم منیب فاروق کے پاس ممنوعہ گفتگو (prohibited talks) کرنے کا لائسنس ہے۔ اپنے وی لاگ میں فرماتے ہیں کہ:
"، کسی کو اچھا لگے یا برا، محسن نقوی صاحب پاکستان کے سب سے مضبوط شخص ہیں، کیونکہ ان کا تعلق پاکستان کے مضبوط ترین شخص سے ہے۔"
اس دعوے سے میں تو دہل گیا ہوں کہ میرا خیال تھا اللہ تعالیٰ سے تعلق رکھنے اور جوڑنے والے پاکستان کے مضبوط ترین ہوتے ہیں۔ 74 (چوہتر) سالہ زندگی میں آج کے مضبوط ترین سے پہلے آدھا درجن ایسے مضبوط ترین لوگ ، جو آج والے مضبوط ترین سے کہیں زیادہ طاقتور تھے، منوں مٹی تلے دب چکے ہیں، اور ایسے مٹے ہیں کہ:"داستان تک نہیں ہے داستانوں میں"۔
زندہ تابندہ مثالیں ہمارے سامنے ہمارے درمیان موجود جو نشان عبرت بنیں اور کچھ کی تو قبر کی مٹی ابھی گیلی ہے۔
لاہور: کارپوریشن سکواڈ کی جانب سے جیکٹس چھیننے پر نوعمر محنت کش صدمے سے بے ہوش۔ بوہڑ والا چوک میں محنت کش عرفان ایم سی ایل سکواڈ کی منت سماجت کرتا رہا۔ ریگولیشن سکواڈ کی کارروائی کے دوران مسلسل کھینچا تانی اور خوف سے عرفان گر کر بے ہوش ہو گیا۔ موقع پر موجود افراد نے ہسپتال منتقل کیا۔
روزنامہ دنیا کی خبر
رانا ثناء اللہ اور محسن نقوی کی لڑائی کی اصل وجہ کیا سول ملٹری تنازع ہے یا شریف خاندان اور ایک ٹی وی چینل کے مالک کے درمیان مالی لین دین کا تنازع؟
اہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ محسن نقوی اور رانا ثناء کے درمیان حالیہ سیاسی گولہ باری کی وجہ کئی چیزیں ہیں جن میں سب سے اہم مریم نواز کا دنیا ٹی وی کے مالک میاں عامر سے مبینہ طور پر مالی معاملات سے جڑا ایک حالیہ تنازع ہے۔
ذرائع کے مطابق حالیہ تنازع مبینہ طور پر کسی بزنس ڈیل کو لیکر ہے اور ایک ایسے منصوبے سے جڑا ہے جس میں شریف خاندان کا بھی مالی لین دین ہے۔
میاں عامر اور محسن نقوی اس وقت نئے صوبوں کے منصوبے کے روح رواں ہیں جس میں دنیا ٹی وی کے مالک کو بھی اپنی انتھک “خدمات” کے عوض امید ہے کہ انکے حصے میں بھی کوئی نہ کوئی وزارت اعلی آسکتی ہے۔
رانا ثناء اللہ نے اپنے حالیہ سلیم صافی صاحب کیساتھ انٹرویو میں مبینہ طور پر میاں عامر کا نام لیے بغیر انہیں وارداتیا کہہ دیا جسکے بعد محسن نقوی نے فوری اپنے دو “رتن” بلاکر آف دی ریکارڈ کہہ کر رانا ثناء اللہ کے خلاف دھمکی آمیز بیان چلوا دیا
رانا ثناء ویسے بھی سمجھتے ہیں کہ محسن نقوی نے انہیں 2024 کا الیکشن مبینہ طور پر جان بوجھ کر ہروایا ہے۔
کسان مافیا کو بہترین منتظم وزیراعلی پنجاب نے شکست دے دی ہے ۔ پورے پنجاب میں آٹا 2500 روپے من دستیاب ہے ۔ اگر آپ کو نہیں مل رہا ہے تو آپ کسی بھی پٹواری کے گھر سے گھنٹی بجا کر لے سکتے ہیں ۔
شکریہ مریم نواز شریف
وزیراعظم نواز شریف تو بارہ اکتوبر 1999 سے پہلے کوئٹہ کور کمانڈر لیفٹنٹ جنرل طارق پرویز سے خفیہ ملاقات کے بعد اسے اس وقت کے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے قہر سے نہ بچا سکے تھے اور اپنے ہاتھوں سے خود ہی دبائو کے تحت دلوائے گئے استحفی کو منظور کرنا پڑا تھا اور حکومت پھر بھی نہ بچ سکی تھی۔
اب رانا ثناء اللہ کا یہ کلپ سن کر سوچ رہا ہوں نواز شریف کے چھوٹے بھائی وزیراعظم شہباز شریف اب اپنے وزیر رانا ثناء اللہ کو بچا پائیں گے یا قربانی کا بکرا بنائیں گے ؟
دیکھتے ہیں اس دفعہ کچھ نیا ہوتا ہے یا رانا صاحب کا بھی وہی جنرل طارق پرویز والا حشر ہوتا ہے اور ان کا بھی استحفی منظور ہوتا ہے ؟
کہا جاتا ہے کہ پیپلزپارٹی، پنجاب کی تقسیم چاہتی ہے، ہم آئینی طریقہ کار کے مطابق پنجاب اسمبلی کی دو تہائی اکثریت سے قراداد کی منظوری کے بغیر پنجاب کی تقسیم بھی نہیں مانیں گے۔۔۔
ایتھے رکھ ملنگی۔ چن صاحب نے پنجاب کی تقسیم کے بارے بھی پیپلزپارٹی کا موقف واضح کر دیا۔ نون لیگ بھی چُپ کا روزہ توڑے اور صوبوں کی تقسیم پر اپنا موقف واضح کرے۔۔۔
@NadeemAfzalChan
@RShahzaddk 8000 ارب روپے سرکاری اداروں محکموں ۔ کمپنیوں میں خسارہ ۔ 3400 ارب روپے بجلی کاایک یونٹ پیدا کئے بغیر ادائیگی اور 1500 ارب روپے ایسی وفاقی وزارتوں میں خرچ کیے جا رہے ہیں جو ڈیوالو ہو چکی ہیں صوبوں کے حوالے ہو چکی ہیں ۔ اس بارے کوئی شرم ۔ کوئی حیا ؟؟؟؟؟
میں ذاتی طور پر بہی کسی بہی میڈیا گروپ کے خلاف نہیں اس لیئے کہ اُس گروپ میں ایسے صحافی بہی کام کر رہے ہوتے ہیں جو کہ صحافتی ذمیواریوں کو احسن طریقے سے انجام دیتے ہیں ۰ جہاں تک @geonews_urdu اور @jang_akhbar کی بات ہے تو پیپلز پارٹی اور ترقی پسند سوچ کی مخالفت اُن کی سرشست میں شامل ہے ۰ میں خود اس بات کا گواہ ہوں کہ نواز شریف نے احتساب الرحمان کے ذریعے جنگ کا اخباری کوٹہ روکنے سمیت اُن کے بجلی کے بلوں تک کو آگے لے آیا تہا۰ محمود شام صاحب بیبی شھید کے پاس آئے اور انہیں درخواست کی کہ کراچی کے صحافی ریلی نکال رہے ہیں جس میں آپ بہی شریک ہوں کیوں کہ یہ آزادی صحافت کو ختم کرنا چاہتے ہیں بیبی شھید نے اعلان کردیا کہ وہ کل صحافیوں کی اس ریلی کو لیڈ کریں گی اور پہر انہوں نے نے جنگ اخبار کے دفتر سے اس ریلی کی قیادت کی اور شام صاحب بیبی شھید کی گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ گئے تہے ۰ اس ریلی پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج تک کیا گیا ۰ مگر اس ریلی کے دو تین دن بعد جنگ گروپ نے نواز حکومت اور احتساب آلرحمان سے مُک مُکا کر لیا اور آصف زرداری صاحب کی کرپشن پر فرنٹ پیج پر اشتہار چھاپ دیا یاد رہے کہ ساری سندھی اخبارات نے وہ اشتہار چھاپنے انکار کر دیا تہا۰ یہ ہے جنگ اور جیو کا روپ جو ھم دہائیوں سے دیکھتے آ رہے ہیں۰۰۰۰ مجھے بہی بہت سارے کارکنوں کی طرف سے WhatsApp, SMS اور دوسرے طریقوں سے میسیجز آرہے ہیں کہ جنگ اور جیو نیوز کا بائیکاٹ کرنے کی درخواست پارٹی لیڈرشپ تک پہنچائوں ۰ @ShahzadShafi007
افسوس سے کہنا پڑے گا کہ پیپلز پارٹی کی میڈیا پالیسی ہمیشہ ناکام رہی، میڈیا منیجمنٹ ناقص ہے، یہ جانتے ہوئے بھی کہ کچھ مخصوص میڈیا ہمیشہ پیپلز پارٹی کے خلاف بغض کا شکار رہا اس کے باوجود پیپلز پارٹی جیسے سوشل میڈیا کی اہمیت سے انکاری رہی ویسے ہی مین سٹریم میڈیا کو منیج کرنے پر توجہ نہیں دی، بلاول بھٹو زرداری جس میڈیا کو پنجاب حکومت کا ترجمان یا ن لیگ کا
میڈیا سیل کہہ رہے تھے اسی میڈیا کو پنجاب حکومت سے جب بزنس ایڈز ملتے ہیں تو وہ کچھ شرائط پر پوتے ہیں اور انکو پالیسی بتلائی جاتی ہے لیکن سندھ حکومت کے ایڈز بغیر کسی پالیسی کے شاہد ہوتے ہیں یا پھر الٹا کبھی کبھی تو ایسے لگتا ہے کہ باقاعدہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے خلاف انکو ٹاسک دیا گیا ہے۔
@Asadrchaudhry یار تو اتنا چوتیا کیوں ہے 2024 کے انتخابات کے بعد چھ دفعہ مذاکرت ہوئے شاہباز شریف نے اور حافظ صاحب نے پیپلز پارٹی کو وزارتیں قبول کرنے کے لیے بار بار منت سماجت کی بار بار منت سماجت کی ۔جنگ کے بعد بلاول بھٹو زرداری کو بطور وزیر خارجہ بین الاقوامی دورہ پر بھیجا گیا پھدو کھاتے
جولائی 1980 میں ایک روز ڈی جی آئی ایس آئی جنرل اختر عبدالرحمان کو صدر ضیاء الحق نے ہنگامی اجلاس کیلئے بلایا، وہ واپس آئے تو سخت غصے میں تھے اور کہا کہ دشمن اندر گھس آیا ہے اور تم لوگ فضول کاموں میں وقت ضائع کر رہے ہو اور کہا کہ ائرفورس نے سی 130 کا بندوبست کر دیا ہے، ہم ابھی کراچی جائیں گے،
رابطے کیے کچھ پتہ نہ چلا، پھر معلومات ملیں کہ پی اے ایف فیلڈ انیٹلی جنس یونٹ کراچی نے ایک بھارتی ایجنٹ کوپکڑا ہے جس نے بتایا ہے کہ کراچی میں بھارت کا ایک پورا نیٹ ورک کام کر رہا ہے، ان ایجنٹوں نے جاسوسی کے علاوہ مسلح افواج کے کچھ جوانوں کو بھی ہلاک کیا ہے، نیٹ ورک کاسربراہ انٹر کانٹی نیٹل ہوٹل کراچی کا فوڈ مینجر ہے اور ائیر فورس کے بہت سارے حاضر سروس افسر بھاری معاوضوں پر اس کیلئے کام کر رہے ہیں،
یہ معلومات ائیر مارشل انور شمشیم نے صدر کو دی ہیں۔ وہاں پہنچے بریفنگ دی گئی، سوالات پوچھے تو کوئی جواب نہیں تھا مگر وہاں ہوٹل کے ڈپٹی مینجر کو گرفتار کیا، اس کے گھر کی تلاشی لی کچھ نہ ملا، پھر 20 افراد کو ہیلی کاپٹر میں اسلام آباد لائے، انہیں الگ الگ ٹیموں کے حوالے کیا، تحقیقات کیں، کچھ بھی نہیں نکلا،
آخر میں پتہ چلا کہ جس شخص نے یہ ساری معلومات دیں، اسے اس کے او سی نے یہ کرنے کو کہا تھا کہ اس طرح ہم کچھ افراد کو زبردستی گناہ گار ثابت کر دیں گے اور ہماری ترقی ہو جائے گی، میں نے ساری باتیں جا کر ڈی جی آئی ایس آئی کو بتائیں تو ان کے چہرے پر پریشانی کے کوئی آثار نہیں تھے اور صرف اتنا کہا کہ ان تمام افراد کو رہا کر دو، صدر سے میں خود بات کر لوں گا، حساس ادارے( بریگیڈیئر (ر) ارشاد ترمذی، سابق چیف آف سٹاف ڈائریکٹ جنرل آئی ایس آئی
1977 میں الیکشن ہونے والا تھا۔ قومی اتحاد نے پیر پگارا کو بھٹو کے مقابلے میں الیکشن لڑوا نے کا فیصلہ کیا۔ بھٹو نے کہا کہ میں سیاست دان ہوں اور سیاست دان الیکشن جیتتے اور ہارتے رہتے ہیں۔ آپ پیر ہو آپ ہار گئے تو پگڑی اچھل جائے گی۔
میڈیا نے طوفان اٹھا دیا کہ پگڑیاں اچھالنے کی دھمکی دی ہے۔
پچاس سال کے بعد بلاول کے خون بہے گا کو اچھالا جا رہا ہے۔ سندھ میں سوائے تقسیم کے وقت کراچی کے مذہبی فساد کے بعد میں جتنے بھی فساد ہوئے وہ لسانی بنیاد پر ہوئے۔
صرف سندھی کو صوبے کی زبان بنانے پر ہونے والے فسادات میں سینکڑوں لوگ جان سے گئے۔ رئیس امروہوی جیسے شاعر نے "اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے" جیسی اشتعال انگیز نظم لکھی۔
جب ایک چیز سامنے نظر آرہی ہے تو عقل مندی کا تقاضا ہے کہ فساد سے بچا جائے۔ اور یہ صوبوں والی بات چھوڑ دیں۔
پنجابی نیشنلسٹوں اور پٹواری کا پٹ سیاپا۔۔۔
ان کو تکلیف ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب کی تقسیم کی بات کیوں کر رہی ہے۔ مگر خود پنجاب کے مامے ہر وقت سندھ تقسیم کرنے کی بک بک کرتے رہتے ہیں۔
اگر سندھی کا پنجاب کی تقسیم پہ بات کرنا غلط ہے تو پنجابی کا سندھ کی تقسیم پہ بات کرنا بھی غلط ہے۔