آٹے سے چودہ آگست پر جھنڈیاں چپکانے والی نسل کو حکمران طبقے نے دو وقت کا آٹا پورا کرنے میں لگا رکھا ہے اور خود مہنگی گاڑیوں پر جھنڈا لگائے آنیاں جانیاں دکھاتے رہتے ہیں۔
جس کی زندگی میں شامل ہونے کے بعد آپ کو ایڑیوں کے بل اونچا کھڑے ہوکر خود کو دکھانا پڑے اور حلق کا پورا زور لگا کر بتانا پڑے کہ میں بھی ہوں، تو اس کی زندگی سے نکل جاؤ کیونکہ پہلے ہی وہ آپ کو نکال چکا ہوتا ہے۔
تم سب سے زیادہ محبت وطن ہو
تم سب سے زیادہ اہل اور قابل ہو
تم سب سے زیادہ فرض شناس ہو
یہ تمہاری وہ سوچ ہے جس نے سسٹم کولیپس کردیا، کیوں کہ یہ سسٹم نہیں نمرودیت ہے، فرعونیت ہے، یزیدیت ہے۔
@farahdurranii مائیں کوکھ سے لیکر جنم پرورش صحت سکول کالج یونیورسٹی تک کا بوجھ برداشت کرتی ہیں اللہ کی دی ہوئی نعمت کے شکرانے کیلئے، اور یہ ظالم اٹھتے ہیں اور ایک ماں کے شکرانہ نعمت کو پامال کر کے مٹی میں ملا دیتے ہیں۔
جب سوال ، تنقید یا مخالفت کئے جاتے ہیں تو سامنے والی طرف سے سوفٹ ردعمل آنے کی بجائے طاقت کا استعمال کیا جائے تو سمجھیں دلیل اور منطق ہار گئی اور تمہارا خوف سامنے والوں پر حاوی ہو چکا ہے۔ اور جو ڈر جاتا ہے غلطیاں بہت کرتا ہے۔
کوئی تم سے اس لیے محبت نہیں کرتا کہ تم بہت خوبصورت ہو اور نا ہی اس لیے کرتا ہے کہ تم وفادار ہو بلکہ وہ اس لیے محبت کرتا ہے کہ تم اس کی "نصف روح اور پورا دل" ہوتے ہو۔
کوئی سلسلہ نھیں جاوداں
تیرے ساتھ بھی تیرے بعد بھی
میں تو ہر طرح سے ہوں رائیگاں
تیرے ساتھ بھی تیرے بعد بھی
میرے ہم نفس تو چراغ تھا
تجھے کیا خبر میرے حال کی
کہ جیا میں کیسے دھواں دھواں
تیرے ساتھ بھی تیرے بعد بھی
صبح بخیر دوستو!
ذہنی سکون بڑی نعمت ہے جو مثبت سوچتے رہنے، اللہ پر بھروسے اور متوازن اپروچ سے حاصل ہوتی ہے ہم روٹین میں چند اچھی عادتوں پر پریکٹس کر کے مینٹل پریشر کو کم اور دل کا سکون بڑھا سکتے ہیں۔
جب کسی کا وزن کرنا ہو تو لوگ ویٹ مشین کی مدد لیتے ہیں، حالانکہ کسی کا وزن کرنے کیلئے اس کی باتیں ہی کافی ہوتی ہیں جب وہ غصے میں ہوتا ہے یا جب وہ مذاق کرتا ہے۔
اور پھر یہ سچ جان کر میں نے ہار مان ہی لی کہ میرے علاوہ بھی اس کی اپنی زندگی ہے، خوشیاں ہیں، پسندیدہ لوگ ہیں، خواب ہیں۔
میں نے کہا ناں ، میرے علاوہ ۔۔۔