جاوید میانداد کا عمران خان کے حق میں بولا گیا ایک ایک لفظ کروڑوں پاکستانیوں کے دل کی آواز ہے۔
خدارا۔۔ ظلم توڑنا بند کیجئے اور بےگناہ عمران خان کی جان چھوڑ کر اپنے کام پر توجہ دیجئے جو آپ سے ہو نہیں رہا۔
ایک بندے کے حکم پر پانچ قتل عام کردیے اور پاکستان کو لہولہان کر دیا؟ کوئی سوال کرنے ولا نہیں حکومت یا اداروں میں سے؟ اتنا ظلم کر کے کس طرح چین سے سوتے ہوں گے یہ لوگ؟
#کشمیر_کی_آواز_بند_نہ_کرو
آ گیا شہزادہ فوج کو غداری کی تعریف سمجھانے 🔥
کشمیریوں کے مطالبات میں کوئی ایک غداری ثابت کرو؟!
غدار تو وہ ہوتا ہے جو کرائے کی جنگیں اپنے سر لیتا ہے جو ڈالروں کے پیچھے اپنی بیسز دوسروں کو دے اسکے بعد اسکو جہاد کا نام دے دے 🩴💥
غدار تو وہ ہوتا ہے جو پاکستان کے آئین کو نہ مانے۔ غدار تو وہ ہوتا ہے جو اپنی انا کی خاطر پاکستان کے دو ٹکڑے کر دے ۔💥
کسی باشعور معاشرے میں ایسے کرمنل مائینڈ کے بندے کو جیل یا پاگل خانے بھیجا جاتا جبکہ یہاں آئی جی لگا دیا جاتا ہے ! نیپال ، بنگلہ دیش میں عوام وزیر اعظم کے گھر گھس جاتے ہیں کوئی گولی نہیں چلتی ! پاکستان میں سڑک پر کھڑے لوگوں کو گولی مار دی جاتی ہے !
آزاد کشمیر پولیس کے اہلکاروں نے اپنے ہی شہریوں پر فائرنگ کرنے کا ظالمانہ حکم ماننے سے انکار کر دیا تھا
پاکستان آرمی کے فوجیوں نے ان سبھی کشمیری پولیس والوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
راولاکوٹ کی فتح مبارک ہو، اہل پاکستان!
میں، جو کشمیر میں پاکستان کا وکیل تھا، جو "کشمیر بنے گا پاکستان" کے نعرے کا علمبردار تھا، آج اپنی شکستِ فاش تسلیم کرتا ہوں۔
میرا المیہ صرف یہ نہیں کہ میرے بھائیوں کے سینے میں پی او ایف (POF) کی بنی گولی اتاری گئی ہے۔ میری اصل اذیت تو یہ ہے کہ یہ گولی کسی وقتی اشتعال یا غیر ذمہ داری کا نتیجہ نہیں تھی۔ اس گولی کو پہلے نفرت کے زہر میں بار بار بجھایا گیا، اور پھر سینے میں اتارا گیا۔
ستم بالائے ستم یہ کہ اس بہتے لہو پر اب جشن منایا جا رہا ہے۔
صرف چلنے والی گولی ہی نفرت کی سان پر نہیں چڑھی تھی، بلکہ یہاں مسلسل نفرت کے نشتر چلائے جا رہے ہیں۔ ہم پر صرف گولیاں ہی نہیں برسائی گئیں، بلکہ سوشل میڈیا پر مقتدرہ کے بھونپو جو زہریلا بیانیہ بناتے ہیں،
ہمارے اپنے "دوست" اُس پر بھنگڑے ڈال رہے ہیں، قتل عام کے جواز تراش رہے ہیں۔
خیر، یہ منظر ہمارے لیے نیا نہیں ہے؛
ہم نے تاریخ میں اس منظر کو بار بار دیکھا ہے۔ منگ کے مقام پر سکھ فاتحین نے تو مفتوحین کی کھالیں کھینچ کر، ان میں بھس بھر کر عبرت کے لیے لٹکایا تھا۔
اور ڈوگروں نے یہاں کی ستر فیصد آبادی بشمول عورتوں اور بچوں کو ریوڑ کی طرح باندھ کر جموں کا رخ کیا تھا، جن میں سے آدھے راستے میں ہی بھوک اور پیاس سے تڑپ تڑپ کر مر گئے تھے۔
لیکن اس سب کے باوجود، مزاحمت کی چنگاری کبھی ختم نہیں ہوئی تھی۔
اگر کسی کو وقت ملے تو جموں میں دریائے طوی کے کنارے 'امر محل' میں یا پھر نئی دہلی کے چانکیہ پوری میں واقع "3 نیایہ مارگ مینشن" میں زندگی کی آخری سانسیں گنتے ہوئے، آخری ڈوگرہ مہاراجہ کے بیٹے یوراج کرن سنگھ سے جا کر مل لے۔ اس سے پوچھے کہ اتنے انسانیت سوز مظالم کے باوجود پونچھ کے خطے کے لوگوں کی مزاحمت کیوں نہ مر سکی تھی؟
وہ یہی کہے گا:
"بڑا منتقم ہے یہ لہو! اس کو جتنا بہاؤ، اس کی روانی تھمتی نہیں ہے۔ نسلوں تک دبا کر رکھ لو، لیکن جب بھی موقع ملتا ہے، اس کا لاوا پھوٹ بہتا ہے۔"
لیکن ظالم کی سرشت ہی یہی ہوتی ہے کہ وہ طاقت کے نشے میں اپنے سامنے موجود حقیقتوں کو فراموش کر دیتا ہے۔
ہر جابرِ وقت یہ سمجھتا ہے، محکم ہے میری تدبیر بہت
پھر وقت اُسے بتلاتا ہے، تھی کُند تیری شمشیر بہت
آنے والے دن، مہینے اور سال سب کچھ کھول کر بیان کر دیں گے۔
جو لوگ "جگموہن" کی ریت اپناتے ہیں اور نفرت کی فصل بوتے ہیں، اُن کے گلشن میں کبھی راحت کے شگوفے نہیں کھلا کرتے۔
جب باڑ ہی فصل کو کھانے لگ جائے، تو پھر ہر طرف جھاڑ جھنکار کا راج ہوتا ہے۔
میرا دکھ تو بس یہی ہے کہ میں کشمیر میں پاکستان کا وکیل تھا۔
اور آج میں اپنا کیس ہار گیا ہوں۔
میرے سارے دلائل اور آرگومنٹس ریت کے قلعے ثابت ہوئے ہیں۔
اور اس مقتل میں۔۔۔۔ میں تنہا نہیں ہوں؛
کشمیر میں پاکستان کے ہر سچے وکیل کا آج یہی حال ہے۔
افسوس! اب نہ اس مسئلے کا کوئی حل دکھائی دیتا ہے، اور نہ ہی اس گہرے دکھ کا کوئی مداوا باقی بچا ہے۔
#RawalakotBleeds
اسرائیل کے پاس بیسویں ایٹم بم ہیں۔ لیکن عالمی امن کے لئے خطرہ ایران ہے جس کے پاس ایک بھی ایٹم بم نہيں ہے۔ یہ کیا منافقت ہے؟
برطانوی صحافی اور سیاستدان جارج گیلوے کی گفتگو کا خلاصہ
ہسپانوی سیاستدان ایونی بیلاررا کا تاریخی بیان:
"نتن یاہو ہمارے دور کا ہٹلر ہے۔
یہ بین الاقوامی برادری ہی ہے جو اس نسل کشی کی اجازت دے رہی ہے۔
مغربی ممالک کے تعاون کے بغیر یہ سب ہونا ناممکن تھا۔۔۔
نسل کشی بند کرو اور مغربی ملی بھگت کا خاتمہ کرو۔۔۔"
بریکنگ نیوز 🚨: عمران ریاض خان نے بہت بڑا اہم سوال اُٹھا کر اسٹبلیشمنٹ کو ایکسپوز کر دیا اگر کنیٹ میں ایک وزیر اعلیٰ کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی تو 9 مئی کو یہ سکیورٹی کہاں تھی 🔥
خبردار اسکو ریٹویٹ کیے بغیر کوئی نہ گزرے 🚨
"باپ اور بیٹا مسجد میں "
❤️
باپ کی اپنے بیٹے کے لیے اس سے بڑی کوئی محبت نہیں ہو سکتی کہ وہ اسے جنت کے راستے کا مسافر بنا دے۔
استنبول میں "باپ اور بیٹا مسجد میں" کے نام سے ایک خوبصورت مہم کے تحت مختلف مساجد میں ہزاروں نوجوانوں نے نماز فجر کی جماعت میں شرکت کی۔
ایک شخص نے ایک کتے کو قبرستان میں دفن کردیا
لوگوں نے قاضی کے پاس جا کر اس شخص کی شکایت کی
اس شخص کو قاضی کے پاس طلب کیا گیا
قاضی نے غضبناک ہو کر اس سے پوچھا کہ اے بدبخت کیا تو نے ہی قبرستان میں کتے کو دفن کیا تھا ؟
اس شخص نے کہا ہاں کتے کی وصیت تھی سو میں نے پوری کردی
قاضی نے کہا تیرا ستیاناس ہو کتے کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کر کے اوپر سے میرا مذاق اڑا رہے ہو ؟
اس شخص نے کہا قاضی صاحب جلدی نہ کریں میری پوری بات سن لیں مرحوم کتے نے قاضی کے لئے بھی ایک ہزار دینار ھدیہ کرنے کی وصیت کی ہے
قاضی نے کہا اللہ اس فقید المثال کتے پر رحم فرمائے
قاضی کی بات سن کر لوگ حیران رہ گئے
قاضی نے کہا تم حیران کیوں ہو رہے ہو میں نے اس کتے پر کافی غور کیا میں اس نتیجہ پر پہنچا یہ کتا اصحابِ کہف کے کتے کی نسل سے تھا