خیبر پختونخوا پولیس نے صوبائی کابینہ کے ممبران سمیت حکومتی اور اپوزیشن تمام ممبران اسمبلی سے سکیورٹی واپس لے لی
ممبران پارلیمان کیساتھ تعینات پولیس اہلکاروں کو پیغام ارسال کرتے ہوئے لائنز طلب کرلیا گیا۔
کرک نیو کڑپہ کے مقام پر بانڈہ داؤد شاہ پولیس پر مسل ح ملز مان نے اچانک فا ئرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او داؤد خان اور ایک گنر فرہاد شہ ید ہو گئے۔
لانگ مارچ سے فارغ ہوجائوں پھر میں سیکرٹریز اور بیوروکریٹس کو دیکھ لوں گا
جو کچھ آپ لوگ کررہے ہیں اس کو مزید برداشت نہیں کروں گا
وزیر اعلی سہیل آفریدی کی کابینہ اجلاس میں بیوروکریٹس کو تنبیہ
الحمدللہ صحافت کے سفر میں ایک اور اہم سنگِ میل
مجھے خوشی ہے کہ اب میں دنیا نیوز کے ساتھ کوہاٹ سے بطور رپورٹر اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کروں گا یہ میرے لیے صرف ایک نئی ذمہ داری نہیں بلکہ عوامی مسائل، خبریں اور حقائق کو مزید مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے سفر کا ایک نیا مرحلہ ہے
کوہاٹ پریس کلب کے سامنےشہریوں کا لانگ مارچ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
لوگ امن کے لیے ترس رہے ہیں مہنگائی ڈبل۔ہوگئی ہے جبکہ یہ لوگ احتجاج در احتجاج کرتے نظر آتے ہیں۔۔مظاہرین
صوبائی حکومت پنجاب جاکے احتجاج کرے صوبہ بند کرنے کی کیا ضرورت ہے۔۔احتجاجی مظاہرین
کابینہ اجلاس سے قبل آئی جی پولیس کیخلاف بڑی کارروائی کی خبر ذرائع سے چلائی گئی
کابینہ اجلاس میں وزیر اعلی نے سارا غصہ لاچی کے ایس ایچ او پر نکال دیا۔
#CMKPK#sohailafridi
تحصیل لاچی
گاوں مندوری کے ایک اور سپوت رفیق خان بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں شہید ھوگئے
شہید رفیق مرحوم سریاب خان کے بیٹے اور یوسف اور حنیف کے بتیھجے تھے۔
کوہاٹ: رات گئے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ
تھانہ گمبٹ کی چوکی شادی پور پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 4 افراد شدید زخمی
کوہاٹ: حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا۔
#kohat
کوہاٹ، لاچی کے مقام پر پاکستان تحریکِ انصاف کوہاٹ کے کارکنان کی جانب سے لانگ مارچ کے قافلے کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔
کوہاٹ کے کارکنان اور عوام لاچی کے مقام پر لانگ مارچ کے قافلے کا پُرجوش استقبال کریں گے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کوہاٹ کے ڈسٹرکٹ صدر آفتاب عالم