اپنے جسم کے ٹکڑے کر کے
پہروں سوچ بچار کے ب��د
میں نے اپنا ملبہ بیچا....!!
ہاتھ تو
ہاتھوں ہاتھ بِکے
پاؤں بھی کوئی لے ہی گیا
آنکھیں
میں نے رکھ لی ہیں
یہ میں اس کو بیچوں گا
جو تیری گلی میں رہتا ہو___!!
کبھی سوچا ہے
بھاگ رہے ہو جس کے پیچھے
اگر مل گیا وہ تو کیا کرو گے؟
ٹھان جو لی ہے منزل کی چاہ
پہنچ گئے جو وہاں تو کیا کرو گے؟
یہ جسے تم سکون کہتے ہو
اس سے بھی سکون نہ ملا تو کیا کرو گے؟