میری بیوی نے کبھی مجھ سے کچھ نہیں مانگا… مگر ایک دن اُس نے صرف اتنا کہا، “آج گھر جلدی آ جانا�� 😍اور اُس ایک جملے نے مجھے میری ساری کوتاہیاں دکھا دیں
میرا نام فہد ہے۔
میں ان مردوں میں سے تھا جو سمجھتے ہیں کہ “میں کماتا ہوں، بس یہی کافی ہے۔”
صبح نکلتا، رات دیر سے آتا، اور خود کو ایک کامیاب شوہر سمجھتا تھا۔
گھر آ کر پوچھ لیتا: “کھانا کیا بنا ہے؟”
اور اگر جواب دیر سے ملتا تو جھنجھلا جاتا۔
میری بیوی، عائشہ…
وہ زیادہ بولتی نہیں تھی۔
نہ شکوے، نہ مطالبے۔
بس خاموشی سے گھر سنبھالتی، میرے کپڑے، میرا کھانا، میری نیند… سب کچھ۔
میں نے کبھی یہ جاننے کی کوشش ہی نہیں کی کہ وہ کیسی ہے۔
کیونکہ مجھے لگتا تھا وہ “ٹھیک” ہے۔
ایک دن دفتر میں بہت مصروف تھا۔
میٹنگز، کالز، شور…
اسی دوران اُس کا میسج آیا:
“آج گھر جلدی آ جانا۔”
میں نے دیکھا… اور ignore کر دیا۔
سوچا، “کیا خاص بات ہوگی؟ روز ہی تو گھر آتا ہوں…”
کچھ دیر بعد اُس کا دوسرا میسج آیا:
“پلیز، آج جلدی آ جانا۔”
اس بار بھی میں نے جواب نہیں دیا۔
رات کے تقریباً ساڑھے دس بجے میں گھر پہنچا۔
دروازہ کھلا ہوا تھا۔
گھر میں عجیب ��ی خاموشی تھی۔
میں نے آواز دی:
“عائشہ؟”
کوئی جواب نہیں۔
کچن میں گیا—چولہا بند، برتن صاف، سب کچھ اپنی جگہ۔
کمرے میں گیا۔
وہ بستر پر بیٹھی تھی۔
ہاتھ میں ایک چھوٹا سا کیک تھا… جس کی موم بتیاں بجھ چکی تھیں۔
میرا دل ایک لمحے کے لیے رک سا گیا۔
“یہ… کیا ہے؟” میں نے آہستہ سے پوچھا۔
وہ مسکرائی۔
وہی ہلکی سی مسکراہٹ، جو ہمیشہ میرے لیے ہوتی تھی۔
“آج ہماری شادی کو پانچ سال ہو گئے ہیں…”
میرے قدم وہیں جم گئے۔
میں… بھول گیا تھا۔
پوری طرح۔
میں نے کچھ کہنا چاہا، مگر الفاظ نہیں مل رہے تھے۔
وہ بولی:
“میں نے سوچا آج ہم ساتھ کھانا کھائیں گے… جیسے پہلے سال کھایا تھا…”
میرے اندر کچھ ٹوٹنے لگا۔
میں نے کہا:
“تم نے بتایا کیوں نہیں؟”
وہ آہستہ سے ہنسی:
“میں نے بتایا تھا… صبح بھی… اور شام کو بھی…”
میرے ہاتھ کانپنے لگے۔
میں نے موبائل نکالا…
وہی دو میسجز سام��ے تھے۔
“آج گھر جلدی آ جانا…”
میں اُس کے سامنے بیٹھ گیا۔
پہلی بار… واقعی بیٹھا۔
نہ جلدی، نہ غصہ، نہ تھکن کا بہانہ۔
بس… شرمندگی۔
میں نے کہا:
“مجھے معاف کر دو…”
وہ فوراً بولی:
“معافی کی ضرورت نہیں… بس کبھی کبھی وقت دے دیا کرو…”
یہ جملہ سیدھا دل میں لگا۔
“بس وقت دے دیا کرو…”
میں نے اُس کے ہاتھ تھامے۔
وہ ہاتھ جو ہمیشہ میرے لیے کام کرتے رہے…
مگر میں نے کبھی اُنہیں تھاما نہیں تھا۔
اس رات ہم نے وہی ٹھنڈا کھانا ساتھ کھایا۔
وہی بجھی ہوئی موم بتیاں دوبارہ جلائیں۔
اور پہلی بار… میں نے اُسے غور سے دیکھا۔
وہ خوبصورت تھی۔
مگر اس لیے نہیں کہ اُس نے میک اپ کیا تھا���
بلکہ اس لیے کہ اُس نے پانچ سال میری خاموشیوں کو برداشت کیا تھا۔
اگلے دن میں دفتر گیا…
اور پہلی بار جلدی واپس آ گیا۔
دروازہ کھولا۔
وہ حیران کھڑی تھی۔
میں نے مسکرا کر کہا:
“آج مجھے گھر جلدی آنا تھا…”
اُس کی آنکھوں میں جو چمک آئی…
وہ کسی promotion، کسی bonus، کسی بڑی کامیابی سے زیادہ قیمتی تھی۔
آج دو سال ہو گئے ہیں اُس دن کو۔
میں اب بھی کام کرتا ہوں، مصروف رہتا ہوں…
مگر ایک چیز بدل گئی ہے
میں اب “گھر واپس آتا ہوں”۔
صرف داخل نہیں ہوتا۔
اور ہر ہفتے میں ایک دن ایسا رکھتا ہوں…
جس دن صرف ہم ہوتے ہیں۔
کوئی موبائل نہیں۔
کوئی کام نہیں۔
صرف ہم۔
پچھلے ہفتے اُس نے مجھ سے کہا:
“پتا ہے؟ اب میں کسی چیز کی کمی محسوس نہیں کرتی…”
میں نے ہنس کر پوچھا:
“کیوں؟”
وہ بولی:
“کیونکہ اب تم صرف کماتے نہیں… ساتھ بھی دیتے ہو…”
میں خاموش ہو گیا۔
کبھی کبھی…
محبت بڑے تحفوں سے نہیں بنتی۔
وہ بنتی ہے ایک چھوٹے سے جملے سے:
“آج گھر جلدی آ جانا…”
اور اگر آپ نے وہ جملہ سن لیا…
تو سمجھ لیں، آپ نے اپنی زندگی سنبھال لی۔
ورنہ…
اکثر لوگ ساری عمر کما کر بھی خالی رہ جاتے ہیں۔
Footage shows manufacturing of Pakistan's indigenous PRSC-EO3 satellite at the SUPARCO Satellite Research & Development Facility, later the footage demonstrates how EO3 satellite was airlifted via PAF IL-78 to China, footage also shows the final preparation of the satellite before the launch 🇨🇳 🤝 🇵🇰
چین نے انڈیا کو سرپرائز دے دیا...
چین نے ان مقامات کے نام تبدیل کر دیے ہیں جو ابھی تک بھارت کے زیرِ انتظام ہیں اور "اروناچل پردیش" نام ہے، جبکہ چین نے نیا نام "زانگنان" دے دیا ہے 🛡️🛡️
With the greatest humility, I am pleased to announce that the Islamic Republic of Iran and the United States of America, along with their allies, have agreed to an immediate ceasefire everywhere including Lebanon and elsewhere, EFFECTIVE IMMEDIATELY.
I warmly welcome the sagacious gesture and extend deepest gratitude to the leadership of both the countries and invite their delegations to Islamabad on Friday, 10th April 2026, to further negotiate for a conclusive agreement to settle all disputes.
Both parties have displayed remarkable wisdom and understanding and have remained constructively engaged in furthering the cause of peace and stability. We earnestly hope, that the ‘Islamabad Talks’ succeed in achieving sustainable peace and wish to share more good news in coming days!
@realDonaldTrump@JDVance@SecRubio@SteveWitkoff@SEPeaceMissions@drpezeshkian@mb_ghalibaf@araghchi
Female literacy in Iran was ~35–40% before the 1979 Islamic Revolution. Today it’s ~85% overall, with ~99% among young women.
Your sign of progress is for women to be on OnlyFans
DJ Trump must be impeached and disqualified due to imbalanced behavior and incompetency to take high ranking official tenures.
The burden of responsibility is on the Congress and those who elected him & the cabinet who is committing treason by not invoking the 25th amendment.
🔴 آپ جو انڈا کھا رہے ہیں، ممکن ہے وہ کسی مرغی نے پیدا نہ کیا ہو۔ کیمیکل مائع سے بنائے گئے جعلی خولوں کے ساتھ جعلی انڈے منٹوں میں تیار کیے جا رہے ہیں۔ https://t.co/vxdBNOlqxl
Punjab Skill Development Program:
With an investment of Rs. 403 million, 24 construction labs across 5 cities are being upgraded with modern equipment and international-standard curricula, covering textile, electrical, welding, ICT & more.
These training centers will prepare Pakistan’s skilled workforce to meet the rising demand domestically and internationally, especially in the GCC region. The Govt. of Punjab is investing in the future of our youth!
#Tabeer #SkillDevelopment