واپڈا کیڈٹ کالج تربیلا میں کراس کنٹری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ نمایاں بات یہ رہی کہ ضلع دیامر سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس نے جونیئر کیٹیگری کی تینوں اور سینئر کیٹیگری کی دوسری پوزیشن حاصل کی۔
A Cross-Country Competition was held at WAPDA Cadet College Tarbela. Cadets from Diamer District, Gilgit-Baltistan, achieved all three top positions in the junior category and second position in the senior category.
WCCT hockey team visited Pakistan National Hockey Team’s training camp at Pakistan Sports Board Stadium, Islamabad. The cadets interacted with national players and Australian coaches and also experienced playing on Astroturf, inspiring them to pursue hockey with greater passion
واپڈا کیڈٹ کالج تربیلا کی ہاکی ٹیم نے پاکستان سپورٹس بورڈ سٹیڈیم، اسلام آباد میں قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ اور ٹرائلز کا دورہ کیا۔ کیڈٹس نے قومی کھلاڑیوں اور آسٹریلوی کوچز سے ملاقات کی اور آسٹروٹرف پر کھیلنے کا تجربہ بھی حاصل کیا۔
Inter-House Urdu Debate Competition was held at WAPDA Cadet College Tarbela. Chairman Board of Governors and GM (Admn) WAPDA Adnan Arshad Aulakh attended as Chief Guest, distributed prizes among winners and encouraged cadets to pursue excellence through hard work and perseverance
واپڈا کیڈٹ کالج تربیلا میں انٹر ہاؤس اردو تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین بورڈ آف گورنرز و جی ایم (ایڈمن) واپڈا عدنان ارشد اولکھ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کامیاب کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے اور انہیں محنت اور لگن سے کامیابی حاصل کرنے کی تلقین کی۔
A friendly sports fixture was held between WAPDA Cadet College Tarbela and Rangers Cadet College Chakri. WCCT won the football match 5–1, secured first position in javelin throw and shared first position in high jump. The event promoted sportsmanship & teamwork between players
واپڈا کیڈٹ کالج تربیلا اور رینجرز کیڈٹ کالج چکری کے مابین دوستانہ کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے۔ فٹ بال میچ میں واپڈا کیڈٹ کالج نے 1-5 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ جیولن تھرو میں پہلی اور ہائی جمپ میں مشترکہ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یہ سرگرمیاں کھیلوں کے مثبت رجحان کا ذریعہ بنیں۔
تربیلا 5th Extension:
کنکٹنگ ٹنل کے سیکنڈ بنچ کی کھدائی کے دوران کمزور چٹان گرنے سے ان ٹیک پٹ کا پانی ٹنل، پاور ہاؤس میں آگیا۔ تمام ورکرز محفوظ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ان ٹیک سے پانی نکالا جاچکا۔ مین ٹنل، پاور ہاؤس، ٹیل ریس اور سوئچ یارڈ محفوظ ہیں۔ ٹنل گرنے کی اطلاعات غلط ہیں
During excavation of the 2nd Bench Connecting Tunnel at Tarbela 5th Extension, weak rock collapsed causing Intake Pit water to enter the tunnel. All workers are safe. No damage to main tunnel, powerhouse, tailrace or switchyard. Reports of tunnel collapse are incorrect.
پی ای سی مینجمنٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے شرکاء پر مشتمل این ڈی یو اسلام آباد کے وفد نے تربیلا ڈیم کا دورہ کیا۔ وفد کو ڈیم کے تکنیکی و آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی اور اہم تنصیبات کا دورہ کرایا گیا۔ یادگاری شیلڈز اور بروشرز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔
A delegation of PEC Management Development Programme participants from NDU visited Tarbela Dam. The delegation received a briefing on the dam’s technical and operational aspects and visited key installations. Commemorative shields and project brochures were also exchanged.
تربیلا ڈیم پراجیکٹ میں 29 اکتوبر سے یکم نومبر تک 3 روزہ مینا بازار کا انعقاد کیا گیا، جس میں واپڈا ملازمین اور مقامی افراد نے شرکت کی۔ مختلف سٹالز، جھولوں اور گھڑ سواری نے فیملیز کی توجہ حاصل کی۔ جنرل منیجر/پراجیکٹ ڈائریکٹر انور شاہ نے بازار کا افتتاح کیا۔
واپڈا کیڈٹ کالج تربیلا کے جماعت دہم کے کیڈٹس نے اساتذہ کے ہمراہ تربیلا ڈیم کا دورہ کیا۔ کیڈٹس نے علاقے کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ڈیم کی تاریخ، اہمیت اور آبی و پن بجلی پیداوار میں کردار کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
Class X cadets of WAPDA Cadet College Tarbela, accompanied by their teachers, visited Tarbela Dam. They enjoyed the scenic beauty and learned about the dam’s history, significance, and role in water management and hydropower generation in Pakistan.
WAPDA Cadet College Tarbela clinched the Football Championship at the Lt. Col. Shezada Gulfaraz Shaheed Sports Gala 2026, held at Pakistan Scouts Cadet College Batrasi. The victory reflects the cadets’ dedication, teamwork and sporting spirit.
واپڈا کیڈٹ کالج تربیلا نے پاکستان سکاؤٹس کیڈٹ کالج بٹراسی میں منعقدہ لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید سپورٹس گالا 2026ء کی فٹ بال چیمپئن شپ جیت لی۔ یہ کامیابی کیڈٹس کی محنت، بہترین ٹیم ورک اور کھیل کے جذبے کا مظہر ہے۔
Milestone achieved at Tarbela 5th Extension!
Breakthrough of connecting tunnel linking Raised Intake Shaft to existing tunnel successfully completed - paving way for 1530 MW clean, low-cost hydel power.
A testament to teamwork, expertise and dedication.
واپڈا نے تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کی تعمیر میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔ منصوبے کی ریزڈ ان ٹیک شافٹ کو موجودہ ٹنل سے ملانے والی کنیکٹنگ ٹنل کا بریک تھرو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ۔ یہ کامیابی سٹیک ہولڈرز کی مسلسل محنت، فنی مہارت اور مؤثر باہمی رابطے کا مظہر ہے۔
مہمند ڈیم کی ماحولیاتی ٹیم نے تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کا دورہ کیا اور ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات، قواعد و ضوابط کی تعمیل اور عملی نفاذ کا جائزہ لیا اورتجربات اور بہترین ماحولیاتی طریقۂ کار پر تبادلہ کیا