پریس کلب کوئٹہ: امیرِ جمعیت علمائے اسلام صوبہ بلوچستان، سینیٹر مولانا عبدالواسع صاحب، آل پارٹیز کے رہنماؤں کے ہمراہ بلوچستان کی موجودہ مخدوش صورتحال اور بڑھتی ہوئی بدامنی کے حوالے سے پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
احباب جمعیت کی آگاہی کے لئے
احباب! ساتھیوں کی ٹرینڈز میں مسلسل دلچسپی اور X (ٹوئٹر) کے حوالے سے مختلف سوالات کو سامنے رکھتے ہوئے ایک خیال ہے کہ X ٹوئٹر کے استعمال، اس کی تکنیکی اصطلاحات، پوسٹنگ، ری پوسٹ، امپریشن، انگیجمنٹ، اینالیٹکس، اکاؤنٹ سکیورٹی، سسپنشن سے بچاؤ، ایک سے زیادہ اکاؤنٹس اور دیگر اہم پہلوؤں پر ایک باقاعدہ آگاہی سلسلہ شروع کیا جائے۔
مقصد کوئی مشکل تکنیکی زبان استعمال کرنا نہیں، بلکہ بالکل عام اور سادہ انداز میں X کو سمجھنا، بہتر طریقے سے استعمال کرنا اور اس کی پالیسیوں سے باخبر رہنا ہے۔
یہ سلسلہ خصوصاً ان ساتھیوں کے لیے مفید ہوگا جو X استعمال تو کرتے ہیں مگر اس کے بہت سے تکنیکی پہلوؤں سے پوری طرح واقف نہیں۔
میری خواہش ہے کہ اسے محض پڑھنے تک محدود نہ رکھا جائے، بلکہ سمجھا جائے، عمل میں لایا جائے اور ضرورت مند ساتھیوں تک بھی پہنچایا جائے۔
اگر آپ سب کی دلچسپی ہو اور آپ سمجھتے ہیں کہ ایسا سلسلہ ساتھیوں کے لیے واقعی مفید ثابت ہوسکتا ہے تو فیس بک اور X ٹوئٹر دونوں پلیٹ فارمز پر باقاعدہ قسط وار آغاز کرنے جارہا ہوں ۔ ان شاءاللہ
آپ کی رائے؟
کیا اس سلسلے کا آغاز کیا جائے؟
اگر جواب ہاں ہے تو اپنی رائے ضرور دیں اور اس پوسٹ کو ان ساتھیوں تک پہنچائیں جو X کو بہتر اور مؤثر انداز میں سمجھنا چاہتے ہیں۔
ان شاءاللہ اگلی پوسٹ اسی مناسبت سے پہلی قسط ہوگی ۔
انتہائی افسوس ہے کہ اے آئی کا غلط استعمال کرتے ہوے میری جعلی تصویر اور جعلی آواز بناکر میری ایسی گفتگو سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی ہے جسکا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور بعض لوگ اس سے گمراہ ھوسکتے ھیں یہ سراسر جھوٹ اور دھوکہ ہے سائبرکرائم ایجنسیاں اسکا نوٹس لیں
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کا اسماء جتک کے والد کے قتل پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار
اسماء جتک کے والد کا قتل انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے
اسماء جتک نے قرآن مجید کو سینے سے لگا کر حکمرانوں سے اپیل کی تھی کہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مخالفین سے شدید خطرات لاحق ہیں، لہٰذا انہیں فوری تحفظ فراہم کیا جائے۔ مگر افسوس کہ تحفظ فراہم کرنے کے بجائے چند ہی گھنٹوں بعد ان کے والد کو قتل کر دیا گیا۔
یہ واقعہ ضلعی اور صوبائی انتظامیہ کی سنگین ناکامی اور انتہائی شرمناک طرز عمل کی عکاسی کرتا ہے۔ انتظامیہ ایک مظلوم خاندان کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی، حتی کہ قرآنِ مجید کا واسطہ دے کر کی گئی اپیل کو بھی نظر انداز کر دیا گیا۔
جمعیت علمائے اسلام اس افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اس قتل میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے، جبکہ متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے ۔
اپوزیشن رہنماؤں کی زبان بندی کیلئے مقدمات بنانا افسوسناک ہیں
اخونزادہ حسین احمد اور سابق سنیٹر مشتاق احمد خان کیخلاف مقدمات کی مذمت کرتے ہیں
اپوزیشن کے پرامن اور آئینی احتجاج سے حکمران خوفزدہ کیوں ہیں
حکمران ماضی سے سبق سیکھنے کی کوشش کیوں نہیں کرتے
سابق سنیٹر مشتاق احمد خان اور اخونزادہ حسین احمد سمیت اور دیگر کے خلاف مقدمات فوری واپس لئے جائیں
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
بلوچستان کے سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کے درمیان مولانا فضل الرحمٰن کی موجودگی ایک ایسے سیاسی مکالمے کی امید پیدا کرتی ہے جس میں امن، آئین، عوامی حقوق اور سیاسی استحکام کو مرکزی حیثیت حاصل ہو۔
#MaulanaInQuetta#صوبےنہیں_امن_دو#عوامی_قوت_جمعیت#آئین_کےمحافظ_مولانا #نااہل_حکمران_مفلوج_نظام
اسلام آباد
مخدوم سید احمد عالم انور سائیں سابق وفاقی وزیر مملکت ❤️
کی جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ
مولانا فضل الرحمان صاحب سے ملاقات
سائیں نے خیریت دریافت اور دوطرفہ تعلقات دیگر اہم ایشوز پر اظہارِ خیال فرمایا ۔۔۔
مولانا صاحب نے سائیں کا استقبال خود کیا اور چھوڑنے کیلئ
بیر شریف
صوبائی سیکرٹری جنرل قائد سندھ علامہ راشد محمود سومرو صاحب یوسی بیر شریف کے چیئرمین مولانا جمال مصطفی تونیوں کے چچا کی وفات پر اظہار تعزیت و دعائے مغفرت کی
مولانا گل محمد انقلابی مولانا عزیر گل جاگیرانی مولانا الیاس چنا جناب میر مجاہد علی مگسی ودیگر بھی موجود تھے
کسی کو اس بات پہ شک نہیں ہے کہ موجودہ سیٹ اپ جیتا ہوا نہیں ہے، 2018 کا بھی ملتا جلتا تھا، 2018 میں الیکشن ٹاپل کیا گیا تھا تو یہ الیکشن بیچا گیا ہے، ان سب چیزوں کو ٹھیک کرنا چاہیے ہم نے یہ ملک چلانا ہے یہ ملک قائم رہنا ہے، کامران مرتضیٰ
@KamranM69045926@Dawn_News