باجاری ہونا جرم ہے یا سندھی ہونا
ویسے تو ہم آئے روز میڈیا پر دیکھتے ہیں کہ کیسے ہیرو کو مجرم اور مجرمُ کو رات و رات ہیرو بنا دیا جاتا ہے لیکن حال ہی میں میڈیا پر نشر ہونے والی ایک اسٹوری نے سوشل میڈیا میں خوب پزیرائی حاصل کی وہ تھی ڈی ایس پی عمیر باجاری کی اورنگی ٹاون میں مبینہ ڈکیتی کی اسٹوری،
یہ خبر میڈیا پر نشر ہوئی تو تمام صحافتی تقاضوں کو پامال کرتے ہوئے پہلے دن سے ہی خبر میں ڈی ایس پی عمیر باجاری کے نام کے ساتھ سندھ کا ڈاکو اور وڈیرے کا بیٹا جیسے الفاظ لکھے جانے لگے، جب کے ابھی کیس کی تحقیقات بھی شروع نہیں ہوئیں تھی لیکن میڈیا اپنی سزا سُنا چُکا تھا،
عمیر باجاری کیس نے کراچی سمیت ملک بھر میں تہلکہ مچایا ہوا تھا، میڈیا کا نہ ختم ھونے والا یک طرفہ پروپیگینڈا اور بغیر انویسٹیگیشن کئے ھوش ربا انکشافات نے اس کیس کو ہی تبدیل کر دیا تھا،
کیس کو انویسٹیگیٹ کرنے والے صحافیوں نے پورے کیس کو ایک ہی شخص کے گرد گھمائے رکھا جو ایک انڈر ٹریننگ ڈی ایس پی تھا۔ کسی صحافی نے متاثرہ خاندان سے انٹرویو نہیں کیا کہ کیا انہوں نے عمیر باجاری کو اپنے گھر میں یا گھر کے قریب دیکھا تھا؟
تحقیقات میں ثابت ہوا کہ عمیر باجاری موقع واردات پر موجود نہیں تھا، یہ کاروائی ایک حساس ادارے کی اطلاع پر کی گئی تھی جس کے تمام قانونی تقاضے بھی پورے کئے گئے تھے، ڈی ایس پی عمیر باجاری کو ایس ایس پی ساوتھ کی جانب سے اس کاروائی کا حکم ملا تھا، اس کاروائی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کو آگاہ کیا گیا تھا،سوال یہ بنتا ھے کہ اتنی بڑی کاروائی کی ایک یو ٹی کو ذمہ داری دینا اور خود ایس ایس پی کا باہر رہنا کس بات کی نشاندھی کرتا ھے ؟
جب ریڈ مکمل ھوگیا تو سامان ڈفینس کے ایس ایچ او کے پاس جمع کروا دیا گیا جس کی اطلاع ایس ایس پی ویسٹ اور ڈی آئی جی ویسٹ کو کردی گئی۔
جب اس ریڈ کی خبر میڈیا پر آنا شروع ھوئی تو ایس ایس پی ساوتھ نے اپنا سارا ملبہ ایک یوٹی کے سر مارتے ھوئے اس سارے کیس سے باھر ھوگیا ۔
پبلک پراسیکیوٹر نے عمیر باجاری کو بے گناہ قرار دیا۔۔مدعی نے عدالت میں عمیر باجاری کے حق میں گواہی دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو ہمارے گھر میں داخل ہی نہیں ہوا تھا،، ہم نے ان پر مقدمہ کیا ہی نہیں،، پولیس نے خود سے کیس داخل کرادیا۔۔
عدالت نے پبلک پراسیکیوٹر کی رپورٹ اور مدعی کے بیان پر عمیر باجاری کوضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
میں بطور صحافی حکام بالا سے معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں اور اب تک کی تحقیقات میں سارا نزلہ ایک انڈرٹریننگ ڈی ایس پی پر ڈال کر بڑی مچھلیوں کو بجانے کی بھی مذمت کرتا ہوں۔ عمیر باجاری کسی روائتی وڈیرے کا بیٹا نہیں بلکہ ایک پڑھی لکھی فیملی کا فرد ہے، اس کے والد طارق باجاری وفاقی حکومت میں افسر تھے ریٹارمنٹ کے بعد حیدرآباد جیم خانہ کا انتخاب لڑ کر سیکرٹری منتخب ہوئے، عمیر باجاری جس نے A level اور O level کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کیا اور پھر اعلی تعلیم کے حصول کیلئے لندن چلا گیا وہاں کئی سال تک تعلیم اور ملازمت کرتا رہا،
چچا کے انتقال کے بعد پاکستان واپس آیا اور کمیشن کا امتحان پاس کرکے سندھ پولیس جوائن کی،
پولیس میں اس کی پہلی پوسٹنگ پنجاب کے شہر ملتان میں ہوئی جہاں عمیر باجاری کی کارکردگی کو سرہاتے ہوئے اُسے اعزازی سرٹیفکیٹ بھی دیاگیا،
لیکن میڈیا میں بیٹھے ہمارے کچھ دوست ناجانے کس ایجنڈا پر تھے، انہوں نے بغیر تحقیق کے عمیر باجاری کی ڈگریوں اور کمیشن امتحان پر بھی سوال اُٹھا دیئے۔
اس سارے کیس میں اھم بات ھمارے میڈیا کا وہ کردار جو اس کو ایک جانب تو پولیٹسائیز کر رھے تھے تو دوسری جانب ایک نوجوان کا کیریئر تباہ کر رھے تھے
بلاشبہ سیوھن سے تعلق رکھنے والے باجاری خاندان کا تعلق سابق وزیر اعلی سندھ سید عبداللہ شاہ اور پھر ان کے فرزند سید مراد علی شاہ سے ھے لیکن اس میں اس نوجوان کا کیا قصور؟ جسے سندھ کے وڈیروں کا نمائندہ بناکر پیش کرتے ھوئے ایک جانب تو وہ دیھی شھری تفریق پیدا کرنے کی کوشش کر رھے ھیں تو دوسری جانب کیس کو اصل حقائق سے ہٹاکر کسی اور رخ کی جانب کرکے اصل مجرموں کو بچانے کی کوشش کررہے تھے جو ہر صورت دیانت دارانہ صحافت کے اصول کے خلاف ہے
Copy from Journalist Khawar Hussain FB wall.
In the face of false accusations, Dsp UT Umair Tariq Bajari deserves justice. Let's unite in our demand for a fair investigation, shedding light on the truth behind this injustice. #JusticeForDSPUmairTariqBajari
https://t.co/6wXehqCjmY
Standing against injustice is a testament to our shared values. Support Dsp UT Umair Tariq Bajari, share the truth, and let the world know that our community stands for fairness.
#JusticeForDSPUmairTariqBajari
https://t.co/4PDtE0nLU9
Standing up for justice is a collective effort. Share the truth behind Dsp UT
Umair Tariq Bajari's situation, urging authorities to examine the facts thoroughly. Together, we can ensure a fair outcome. https://t.co/EZn78fXNgH
#JusticeForDSPUmairTariqBajari
As his sister, my heart is shattered into a million pieces. I am devastated to witness the pain and suffering my beloved brother, Umair Tariq Bajari, is enduring due to false accusations. This unjust situation has deeply affected not only him but our entire family.