گجرات کے عوام کو بہترین انتظامیہ اور تیز رفتار ترقیاتی کام ملنے چاہئیں، لیکن اس کے لیے ضروری نہیں کہ ہر افسر کسی مخصوص سیاسی شخصیت کی پسند کا ہو۔ افسر کی اہلیت، میرٹ اور کارکردگی بنیادی معیار ہونے چاہئیں، میں پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ گجرات کے لیے مختص ترقیاتی رقم، منظور شدہ منصوبوں، جاری شدہ فنڈز اور مکمل ہونے والی اسکیموں کی تفصیلات عوام کے سامنے پیش کرے، ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ تعلیم، صحت، سڑکوں، سیوریج، پینے کے صاف پانی اور شہری سہولتوں کے تمام منصوبوں کی پیش رفت واضح ہو، اگر کسی منصوبے کے فنڈز روکے گئے ہیں تو ان کی تفصیلات سامنے آئیں، اگر کسی منصوبے میں تاخیر ہوئی ہے تو اس کی وجہ بتائی جائے، گجرات کسی ایک سیاسی خاندان کی جاگیر نہیں، یہ یہاں کے لاکھوں شہریوں کا ضلع ہے اس کے ترقیاتی حقوق کسی سیاسی اختلاف یا ذاتی ناراضی کی نذر نہیں ہونے چاہئیں۔
چوہدری سالک حسین صاحب! آپ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں پنجاب حکومت پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی اور ساتھ ہی اپنے چچا چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا بہترین وزیراعلیٰ قرار دیتے ہوئے ان کے دورِ حکومت کی تعریفوں کے پُل باندھے، میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر چوہدری پرویز الٰہی اتنے ہی بہترین وزیراعلیٰ تھے اگر ان کی حکمرانی اتنی ہی شاندار تھی اور اگر ان کی سیاسی بصیرت اور انتظامی صلاحیتیں اتنی ہی قابلِ تعریف تھیں تو پھر 2022ء میں آپ نے ان سے سیاسی راستے جدا کیوں کیے؟
جناب عمران خان کے ٹویئٹر ہینڈل سے آج ایک اہم ٹویٹ پوسٹ ہوئی جس میں یہ دعوی کیا گیا ھے کہ انہیں بار بار ڈیل کی آفر کی گئی اور کہا گیا کہ وہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں۔
اس کے جواب میں آج پہلی بار وزیر داخلہ محسن نقوی صاحب نے رد عمل دیتے ہوئے پوچھا ھے کہ وہ کسی ایک ایسے شخص کا نام لیں جس نے انہیں ڈیل کی کوئی ایسی آفر کی ؟ وزیر داخلہ کا چیلنج ھے کہ اگر یہ سچ ھے تو خان صاحب کسی ایک بندے کا نام لیں۔
کیا تحریک انصاف کی قیادت اس دعوی کو درست ثابت کرنے کیلئے ڈیل آفر کرنے والوں کے نام گرامی پبلک کرے گی۔۔؟
گجر کوٹلہ میں نالہ بھمبر کی طغیانی اور زمینی کٹاؤ لمحہ فکریہ ہے۔
وہ زمین جس پر ہمارے بزرگوں نے گھر بنائے، جس پر بچوں نے کھیل کھیلے، آج وہی زمین کھسک رہی ہے… اور اس کے ساتھ کئی بستیاں خطرے کی زد میں ہیں۔
میں نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، مقامی لوگوں سے ملاقات کی، اور ان کے خدشات کو سنا یہ صرف قدرتی آفت نہیں بلکہ یہ ایک انتباہ ہے کہ ہمیں فوری اور مستقل حل کی طرف جانا ہوگا۔
آج حالات مختلف ہیں لیکن کل اگر عوام نے خدمت کا موقع دیا، تو نالہ بھمبر کے کنارے محفوظ ہوں گے، بستیاں سلامت ہوں گی، اور زمین پھر سے زندگی دے گی۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس آزمائش سے محفوظ رکھے اور ہمیں ایک دوسرے کا سہارا بننے کی توفیق دے، میں وعدہ کرتا ہوں یہ مسئلہ صرف سنا نہیں بلکہ حل کیا جائے گا۔
دریائے راوی کے سیلابی ریلے نے وہ سچ سامنے لا دیا جو برسوں سے زمین کے نیچے دفن تھا، روڈا کے تحت بننے والی وہ رہائشی سوسائٹیاں، جو طاقت، پیسے اور شاید رشوت کے زور پر راوی کے کنارے آباد کی گئیں، آج پانی میں بہہ گئی ہیں۔
یہ وہ سوسائٹیاں تھیں جن کے نقشے قدرت کے اصولوں کو روند کر بنائے گئے۔ نقصان ضرور ہوا ہے، مگر یہ نقصان ان لوگوں کا ہے جنہوں نے زمین ہتھیائی، ماحول کو نظر انداز کیا، اور قدرت کو چیلنج کیا۔
لیکن اصل درد ان غریب بستیوں کا ہے جو خاموشی سے زیرِ آب آ گئیں۔ جن کے پاس نہ آواز ہے، نہ وسائل، نہ میڈیا کی توجہ ! ہمیں ان کی آواز بننا ہوگا جو بے آسرا ہیں جن کی چیخیں پانی میں دب گئیں اور جن کے خواب مٹی میں مل گئے، آئیے! آج ان بے آوازوں کا سہارا بنیں جو امداد، توجہ اور ہمدردی کے منتظر ہیں۔
#FloodsInPakistan #RUDA
سعد رفیق صاحب دکھ اس بات کا ہے کہ اپ جیسے منجھے ھوٸے قابل اور دیرنہ پارٹی ورکر کو بھی اہم فیصلے سوشل میڈیا سے پتا چلتے ہیں تو عام ورکر کی پارٹی میں کیا حثیت ھو گی۔۔۔
ن لیگ کی موجودہ قیادت بھی یہی سمجھ چکی ہے کہ عوام کے ووٹ کی کوٸی اہمیت نہیں جب ایمپاٸر ساتھ ہے تو جیت اپ کی اگر اپ
ایک ھی گھر میں بجلی کے 2 میٹرز پر پابندی کی خبر دیکھکر خاصی پریشانی ھوئ ،
اپنا فرض سمجھکر کل شام میں نے محترم رمضان بٹ سی ای او لیسکو اور عزیزم سردار اویس لغاری وزیر بجلی سے رابطہ کیا تھا، دونوں حضرات نے یقین دھانی کروائ کہ یہ Fake News ھے -
وزارت بجلی نے اس حوالے سے وضاحت بھی جاری کر دی ھے
میری اطلاع کے مطابق
ایک گھر کے الگ الگ پورشنز یا بلڈنگ کے فلیٹس میں رھنے والی فیملیز اپنے لئے الگ الگ میٹرز لے سکتی ھیں، ایک گھر کے داخلی دروازے کا مطلب گھر کا نہیں بلکہ پورشن کا دروازہ ھوگا بشرطیکہ وھاں قیام پذیر فیملیز کے الیکٹرک سرکٹ الگ ھوں
وزرات بجلی کو یہ وضاحت بروقت کرنی چاھئیے تھی بہرحال دیر آید درست آید ۔۔۔۔
بجلی کے 200 یونٹس استعمال کے ریٹ کا 201 یونٹ پر یکدم بدل جانا بھی ایک مصیبت بنا ھوا ھے،
لوگوں کتنی بھی احتیاط کریں ، چند یونٹ اوپر ھو ھی جاتے ھیں ، اسکا جامع حل نکالنا ھوگا،
میں ایک ایکسپرٹ نہیں ھوں لیکن میری راۓ میں 200 سے 300 کی سلیب میں آتے آتے کم ازکم تین یا چار steps ھونے چاھئیں!
معاشی حالت ذرا اور سدھر جاۓ تو بجلی کا کم از کم ریٹ 300 یونٹ پر بھی مقرر کیا جا سکتا ھے ۔۔
معیاری سولر پینلز کی پاکستان میں مینو فیکچرنگ اور عام آدمی کو اس ضمن میں بلا سود قرضوں کی فراھمی بھی ایک اور راستہ ھے، تاکہ لوگ مہنگی بجلی کے عتاب سے بچ سکیں
بجلی چوروں اور پاور سپلائ کمپنیوں میں انکے سہولت کار سرکاری اھلکاروں پر بے رحمانہ کریک ڈاؤن ھونا چاھئیے،
پاور سپلائ کمپنیوں کی نج کاری بھی کرپٹ مافیا سے جان چھڑانے کا موزوں راستہ ھے جسپر وفاقی حکومت نہایت سنجیدگی سے پیش قدمی کر رھی ھے -
یہ حقیقت ھے کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر بجلی ،بجلی کی قیمتوں میں کمی اور پاور سپلائ کے نظام کی اصلاح کیلئے پوری توجہ اور تندھی سے کام کر رھے ھیں
اس حوالہ سےڈیمز کی تعمیر کے کام میں بھی تیزی لائ گىئ ھے،
میری تجویز ھے کہ وفاقی حکومت بجلی کو سستا کرنے کے
حوالہ سے مستقبل کا روڈ میپ قوم کے سامنے رکھے ۔۔!!
عید الاضحی پر ستھرا پنجاب کے ورکرز اور اہلکاروں نے صوبہ بھر میں اس قدر گرمی میں جس لگن اور محنت سے اپنے فرائض سرانجام دیے اور شہروں اور دیہاتوں میں صفائی کے اعلیٰ معیار قائم کیے، میں نے ان کو شاباش کے طور پر دس ہزار روپیہ فی کس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجھے آپ سب کی قدر ہے! آپ کا شکریہ!
گجرات کے چوہدری برادران 2002ء سے بلواسطہ یا بلاواسطہ مسند اقتدار پر فائز رہے، 2013 سے 18 تک صرف ن لیگ کی حکومت میں انکی حصہ داری نہیں تھی، 2018 میں تحریک انصاف کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر کے سپیکر پنجاب اسمبلی بننے والوں نے گجرات کے نواحی دیہاتوں جھنڈیوال، کھوکھر غربی اور مہلو وغیرہ کے غریب زمینداروں کی زمینوں پر بڑے پیمانے پر قبضہ کیا لیکن جب 2022ء میں تحریک عدم اعتماد کے بعد سیاسی فضا تبدیل ہوئی تو ن لیگ کا ساتھ دینے والے گروپ نے اس قبضہ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جو کہ آج بھی جاری ہے اسی لئے غریب زمیندار تا حال اپنی زمینوں سے محروم ہیں لیکن اس سارے عمل کے دوران انکی لوٹ مار میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی، چوہدری پرویز الہی جس جھنڈیوال کے رقبہ میں نماز عید ادا کرتے ہیں وہ بھی شاید اسی مقبوضہ رقبہ پر بنائی گئی ہے دورِ اقتدار میں دونوں ہاتھوں سے گجرات کی عوام کو لوٹنے والے کتنے اعتماد سے آئندہ عوامی خدمت کرنے کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں لیکن گجرات پوچھتا ہے کہ۔
ضلع گجرات پر تو ہمیشہ ہی آپ کے خاندان نے حکومت کی تو گجرات کے وسائل کون لوٹ کر لے گیا؟
گجرات کی عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے کیوں محروم ہے؟
گجرات میں آج بھی ق لیگی عملداری میں قتل و غارت کا بازار کیوں گرم ہو جاتا ہے؟
سیالکوٹ PP-52 ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف دھاندلی کا ڈھول پیٹ رہی ہے لیکن سوائے پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن اور کچھ قائدین کے لغو بیانات کے علاوہ دھاندلی کے کوئی ثبوت انکے پاس نہیں ہیں الیکشن 2024ء کا بیانیہ ضمنی الیکشن میں اپنے انجام کو پہنچ چکا خدمت اور سنگ دھڑے کی سیاست جیت گئی، فافن رپورٹ نے بھی تحریک انصاف کے دھاندلی کے بیانیے سے ہوا نکال دی ہے تحریک انصاف کو سمجھ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور سیاسی رواداری کو مدِ نظر رکھتے ہوئے شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہیے۔
انقلابی کیسے بھاگ رہے ہیں
یہ ویڈیو اتنا زیادہ Retweet کرو تاکہ جنگل کی آگ کی طرح پھیلے
انقلابیوں کو اسلام آباد آنے میں 3 دن لگے
اور بھاگنے میں 3 منٹ بھی نہیں لگے